6 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23 جون 2020 بروز
منگل امریکہ کے شہر ہ ڈیلس( Dallas ) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے
بری صحبت کا اثر کے عنوان پر بیان کیا ۔ مبلغہ دعوت اسلامی نےاجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو برے ماحول کی مذمت،اچھے ماحول کی برکتیں، لاک ڈاؤن کے دوران گھر بیٹھے
علم دین حاصل کرنےاور ایک ولئ کامل کی دعا سے حصہ پانے کے لئے ہفتہ وار رسالہ
پڑھنےیاسننے کی ترغیب دلائی۔