ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”کونسی دُعا نہیں کرنی چاہیے “پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا3ہزا385اسلامی بہنوں نے رسالہ ”کونسی دُعا نہیں کرنی چاہیے“پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  يورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی کے شہر برکسین (Brixen) میں بذریعہ اسکائپ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”انفرادی کوشش“کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مستقل مدنی حلقہ لگانے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 28 جون 2020ء بروز اتوار  یورپ ریجن کے ملک ڈنمارک (Denmark ) میں بذریعہ اسکائپ ”ون ڈے سیشن “کا انعقاد کیا گیا جس میں 8 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”اسلام اور شادی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نکاح جیسی پیاری سنت کو گناہوں سے پاک اور شریعت کے مطابق منانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 28 جون 2020ء بروز اتور یورپین ریجن کے ممالک  سویڈن، فرانس اور بیلجیئم( Sweden, France, Belgium) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”صِلہ رحمی “ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں صلہ رحمی کا حکم اور فضائل بیان کئے نیز اسلامی بہنوں کو اللہ کی رضا کے لئے رشتہ داروں سے اچھے سلوک کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر شکاگو( Chicago) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے ”تکبر اور اس کی علامات“ پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو تکبر کی مذمت ،تکبر سے بچنے کا طریقہ بیان کیا نیزخود کو تکبر اور دیگر گناہوں بچانے کےلئے مدنی انعامات پر عمل کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے،ہفتہ وار رسالہ پڑھنے،اجتماع میں شرکت کرنے اور شارٹ کورسز کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 28 جون 2020ء بروز اتوار اٹلی (Italy ) میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 مقامی شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے ”راہ ِخدا میں خرچ کرنے کے فضائل اور قربانی کے فضائل “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو واجب قربانی ادا کرنے کے ساتھ ساتھ خدا کی راہ میں خرچ کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں برمنگھم ریجن كی ڈویژن ا سٹوک آن ٹرینٹ میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن کورس کا اختتام کیا گیا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں برمنگھم ریجن كی ڈویژن سینڈل میں بذریعہ  اسکائپ کفن دفن کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل، کفن، اسراف اور مستعمل پانی کے مسائل کی تفصیل بتائی نیز سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 28 جون2020ء کو برمنگھم کی ویسٹ مڈلینڈز کابينہ میں طہارت کورس کے حوالے سے  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دارا اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابينہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورکورس کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات پیش کئے نیز اپنے اپنے ڈویژنز میں ہر ہر علاقے میں کورس کروانے کا بھر پور ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام28 جون 2020ء کو ویسٹ لندن کابینہ کے ڈویژن  ولڈسن گرین میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے” صلہ رحمی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رشتہ داروں کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے اورناراض رشتہ داروں سے تعلق جوڑنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام28 جون 2020ء کو یوکے  لندن سلاؤ لندن کابینہ کے ڈویژن ووکنگ میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ یوکے نگران اسلامی بہن نے” صلہ رحمی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رشتہ داروں کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہتےہوئے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام28 جون 2020ء کو یوکے  لندن کےڈویژنز (لوٹن، سلاؤ ، ہیرو) میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 64 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نےسنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔