برمنگھم ریجن کے تین ڈویژن میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ ڈویژن مدنی
حلقے کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 25 جون 2020 ء کوبرمنگھم ریجن کے ڈویژن
لیسٹر ، پیٹربورو اور ناٹنگھم میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ ڈویژن مدنی حلقوں کا
انعقاد کیا گیا جن میں 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس مدنی حلقے میں فقہ سکھانے کی
ترکیب ہوئی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے نیکی کی
دعوت کو عام کرنے اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے متعلق
نکات فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی
ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 28 جون 2020ء کو UK میں
بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں UK کی تمام ریجن وکابینہ سطح کی مدنی عطیات ڈنیشن
ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگران ریجن اسلامی بہن نے جن گھروں میں صدقہ
بکس ہے ان کی لسٹ بنانے اور جن گھروں سے صدقہ بکس نہیں اٹھائے گئے وہاں سے صدقہ
بکس اٹھانے کا ذہن دیا۔اجلاس میں دعوت اسلامی کے ساتھ اجتماعی قربانی میں حصہ
ملانے ، انفرادی کوشش کے ذریعے اپنے رشتہ داروں ، دوست اور احباب کو اجتماعی
قربانی میں حصہ لینے اور قربانی کی کھا ل دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی
گئی۔ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکاکو سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی حلقوں میں اجتماعی
قربانی کے اعلانات کرنے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 29جون 2020ء کو UK
برمنگھم ریجن میں بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں ایسٹ مڈلینڈز کابینہ کی ذمہ دار، کابینہ شعبہ مشاورت اور ڈویژن ذمہ
داران نے شرکت کی۔اجلاس میں مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کی اور دعوت اسلامی کے ساتھ
اجتماعی قربانی میں حصّہ ملانے کی ترغیب دلائی گئی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 29 جون کو نیو یارک کی
ڈویژن اور ذیلی نگران اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں نارتھ امریکہ ریجن نگران
نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شرکا کی تربیت کی۔ اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کو دوسرےs Estat اور علاقوں میں مدنی کام شروع کرنے کا ذہن دیا گیا۔ذمہ دار
اسلامی بہن نے شرکا کو Teenagers اسلامی بہنوں اور بچیوں کو مختلف مدنی کاموں کے ذریعے دعوت اسلامی سے عملی طور پر وابستہ کرنے اور رسالہ کارکردگی بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا گیا
۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 28 جون 2020ء کو
امریکہ کے شہر سکوکی اور دے پلینے میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 24 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔مبلغات دعوت اسلامی نے” تکبر اور اسکی علامات“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے۔بیان میں شرکا اسلامی
بہنوں کو تکبر، مذمت اور تکبر سے بچنے کا طریقہ بیان کیاگیا نیز خود کو تکبر اور
دیگر گناہوں سے بچانے کے لئے مدنی انعامات پر عمل کرنے، ہفتہ وار رسالہ پڑھنےاور
شارٹ کورسز کرنے کی ترغیب دلائی۔
عالمی مجلس
مشاورت نگران اسلامی بہن کا یو کے ریجن نگران اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے
دنوں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا یو کے ریجن نگران اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس
مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مفتشہ کی ترکیب بنانے اور ماہانہ کارکردگی پر بات چیت کی۔
امریکہ میں
چار مقامات پر بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد
اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
ِ اہتمام پچھلے دنوں امریکہ میں چار مقامات(Yuba city, Sacramento, woodland,
los Angeles) پر بذریعہ
اسکائپ مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغاتِ دعوت اسلامی
نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات
میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی اہمیت بتاتے ہوئے مدنی انعامات پر عمل کرنےاور ہر مدنی
ماہ کی پہلی پیر شریف کو یوم قفل مدینہ منانے کی ترغیب دلائی ۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے
شہر وُڈ لینڈ( Woodland) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے
”صلہ رحمی“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو قطع
تعلق سے بچنے کا ذہن دیتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے،ہر ہفتے اجتماع میں شرکت کرنے نیز نئی اسلامی بہنوں کو بھی
اجتماع میں شرکت کروانے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کینیڈا کے شہر
مسی ساگا(
Mississauga )میں بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریبا 21 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے ”تکبر“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو تکبر کی علامات اوراس کے نقصانات نیز اس سے بچنے کے طریقے بیان
کئے۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی ترغیب بھی دلائی۔
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں امریکہ کے شہر
یوباسٹی(Yuba City) میں بذریعہ اسکائپ
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 65 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ
دعوت اسلامی نے ”صلہ رحمی“کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو قطع تعلقی سے بچنے،رشتے داروں کے ساتھ حسن سلوک کرنےاورمرحوم رشتے
داروں کو ایصال ثواب کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی
کے زیرِاہتمام گزشتہ دنوں یورپین ریجن کے
ملک فرانس(France) میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ
اسکائپ اجلاس ہوا جس میں نگران اسلامی بہن
نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور
مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس
میں بہتری لانے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔
ڈنمارک کے شہر
البرٹس لینڈ میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام27 جون 2020ء بروز ہفتہ یورپ ریجن کے ملک ڈنمارک کے شہر البرٹس
لینڈ (Alberts Lund) میں بذریعہ اسکائپ
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
15 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوتِ اسلامی نے ”صِلہ رحمی“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و
حدیث کی روشنی میں صلہ رحمی کا حکم اور
فضائل بیان کرتے ہوئے رشتہ داروں سے اچھے سلوک کی ترغیب دلائی نیز اسلامی بہنوں کو
عملی طور پر دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔