7 رجب المرجب, 1446 ہجری
ڈنمارک کے شہر
البرٹس لینڈ میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
Tue, 30 Jun , 2020
4 years ago
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام27 جون 2020ء بروز ہفتہ یورپ ریجن کے ملک ڈنمارک کے شہر البرٹس
لینڈ (Alberts Lund) میں بذریعہ اسکائپ
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
15 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوتِ اسلامی نے ”صِلہ رحمی“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و
حدیث کی روشنی میں صلہ رحمی کا حکم اور
فضائل بیان کرتے ہوئے رشتہ داروں سے اچھے سلوک کی ترغیب دلائی نیز اسلامی بہنوں کو
عملی طور پر دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔