7 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 28 جون 2020ء کو UK میں
بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں UK کی تمام ریجن وکابینہ سطح کی مدنی عطیات ڈنیشن
ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگران ریجن اسلامی بہن نے جن گھروں میں صدقہ
بکس ہے ان کی لسٹ بنانے اور جن گھروں سے صدقہ بکس نہیں اٹھائے گئے وہاں سے صدقہ
بکس اٹھانے کا ذہن دیا۔اجلاس میں دعوت اسلامی کے ساتھ اجتماعی قربانی میں حصہ
ملانے ، انفرادی کوشش کے ذریعے اپنے رشتہ داروں ، دوست اور احباب کو اجتماعی
قربانی میں حصہ لینے اور قربانی کی کھا ل دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی
گئی۔ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکاکو سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی حلقوں میں اجتماعی
قربانی کے اعلانات کرنے کا ذہن دیا۔