اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام یکم جولائی 2020ءسے کینیڈا  کے شہر مانٹریال میں 9 سے 12 سال کی بچیوں کےلئے دینی اہم معلومات پر مشتمل آن لائن "Basics of Islam course"کا آغاز ہوچکا ہےجس میں کم و بیش 28 بچیاں شرکت کررہی ہیں۔اس کورس میں شرکت کرنے والی بچیوں کو عقائد ،فقہ اور دلچسپی قائم رکھنے کے لئے دیگر ایکٹیوٹیز کا سلسلہ جاری ہے۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  یورپ کے ملک اٹلی کی تمام کابینہ اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کابذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مسلسل کوشش اور جذبے کے ساتھ مدنی کام کرنے کا ذہن دیا نیز قربانی کے لئے حصہ ملانے اور انفرادی کوشش کر کے اپنے رشتہ داروں اور دیگر افراد کا ذہن بنائے کہ اپنی کھال دعوت اسلامی کو دی جائیں اس حوالے سے ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں ڈنمارک میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی اہمیت بتاتے ہوئے مدنی انعامات پر عمل کرنےاور ہر مدنی ماہ کی پہلی پیر شریف کو یوم قفل مدینہ منانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں امریکہ کے ان پانچ  شہروں (کونی آئی لینڈ، بینسن ہرسٹ،برائٹن بیچ، فوسٹر، نیو جرسی) میں اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئےجن میں کم و بیش 108اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے ”ناچاقیوں کے اسباب اور علاج“کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ پڑھنے ،ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے،مدنی انعامات پر عمل اور ہر ہفتے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام یکم جولائی 2020ء  سے کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں اسلامی بہنوں کےلئے 12 دن پر مشتمل آن لائن کورس ”اپنی نماز درست کیجیئے“ کا آغاز ہوچکا ہےجس میں تقریبا 10 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔اس کورس میں اسلامی بہنوں کو "فقہ" جس میں نماز کے ضروری مسائل، قضا نمازوں کا طریقہ اورنماز کے حوالے سے بہت سی دیگر معلومات فراہم کی جاری ہیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے شہرہیوسٹن میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 47 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو صلح رحمی کے فضائل، حسن ظن کی فضیلت  اورقریبی رشتے داروں سے تعلقات رکھنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام 2 جولائی 2020 ء کو یوکے کے شہر ایسٹ برمنگھم میں بذریعہ اسکائپ” جنت کا راستہ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 50اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیرِ اہتمام 2 جولائی2020ء کو یوکے اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں آن لائن کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کئے نیز انہیں ٹیسٹ دیکر اس شعبے کے تحت مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیرِ اہتمام 2 جولائی2020ء کو یوکے لندن کے شہر الفرڈ میں آن لائن کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 9اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کئے ۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام یکم اور2 جولائی 2020ء کویوکے کے شہروں (نارتھ برمنگھم ، ساؤتھ برمنگھم ، ملٹن کینز )میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 157 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نے" ناچاقیوں کے اسباب و علاج" کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو چغلی ،غیبت، گالی گلوچ ، اور جھوٹ کی تباہ کاریوں سےبچنے نیز سچ بولنے اور صلح کرنے کی ترغیب دلائی ۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر ِ اہتمام یکم جولائی 2020ء سے یوکے میں ذمہ داراسلامی بہنوں کے لئے”نظامت کورس“ کا سلسلہ جاری ہےجس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ یہ کورس تقریباً 8 دن ہوگا جو بذریعہ اسکائپ کروایا جارہا ہے۔ کورس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تمام مدنی پھول پڑھائے جائیں گے۔ کورس کے اختتام پرامتحان بھی لیا جائے گا اورہراسلامی بہن کو امتحان کا رزلٹ بھی بتایا جائے گا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام یکم جولائی 2020 ءکو یوکےہیکنی(Hackney) اور چنگ فورڈ(Chingford )میں مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلاً بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔