8 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں امریکہ کے ان پانچ
شہروں (کونی
آئی لینڈ، بینسن ہرسٹ،برائٹن بیچ، فوسٹر، نیو
جرسی) میں اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئےجن میں
کم و بیش 108اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے ”ناچاقیوں کے اسباب اور علاج“کے موضوع پر
سنتوں بھرے بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ پڑھنے
،ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے،مدنی انعامات پر عمل اور ہر ہفتے مدنی مذاکرہ
دیکھنے کی ترغیب دلائی۔