اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر ڈیلس (Dallas) میں پانچ دن پر مشتمل آن لائن”طہارت
کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و
بیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یورپین ریجن
کے ملک بیلجیئم میں ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا بذریعہ اسکائپ اجلاس
دعوت اسلامی
کے زیرِاہتمام پچھلے دنوں یورپین ریجن کے
ملک بیلجیئم (Belgium) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس
ہواجس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کا
بینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے ان کی تربیت کی اور ذوالحجۃالحرام کے مدنی کاموں کےحوالے سے نکات پیش کئے نیز
انہیں یہ اہداف دیا کہ پاکستان میں مقیم
اپنے رشتہ داروں کو اپنے قربانی کے جانور کی کھال دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب
دلائیں ۔
یوکے کے شہر
بریڈ فورڈ میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن ٹیسٹ کے نصاب کی تربیت کا سلسلہ
اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام
گزشتہ دنوں یوکے کے شہر بریڈ فورڈ میں بذریعہ
اسکائپ کفن دفن ٹیسٹ کے نصاب کی تربیت کا
سلسلہ ہوا جس میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مفتّشہ اسلامی بہن نے ٹیسٹ میں آنے
والی مشکلات کے حل بتائے اور غسّالہ ٹیسٹ کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں
نے ٹیسٹ دینے کی نیت کی۔
مجلس علاقائی
دورہ کے زیرِ اہتمام یوکے کے شہرلندن میں مدنی دورے کا سلسلہ
اسلامی
بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہرلندن میں مدنی
دورے کا سلسلہ ہوا جس میں 68ذمہ داراسلامی
بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی
کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے
وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام5 جولائی 2020ء کویوکے کے مختلف شہروں( گلاسگو ، لیٹن ، ہائی وائکبے ،
لوٹن ، ولڈسن گرین ، ہیرو ، ایسٹ ہیم ، نارتھ برمنگھم ، سینٹرل برمنگھم) میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں
214 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نے” ناچاقیوں کے اسباب و
علاج“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات
کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو چغلی ،غیبت ، گالی گلوچ ، اور جھوٹ کی تباہ کاریوں
کے متعلق بتا تے ہوئے سچ بولنے اور صلح
کرنے کے فضائل بتائے نیز دعوت اسلامی کے
مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
یوکے اسکاٹ لینڈ
کے شہر گلاسگو میں آن لائن کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد
اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام 4
جولائی2020ء کو یوکے اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں آن لائن کفن دفن تربیتی اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں سات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے
کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔اس موقع پر
اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت کی۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 03 جولائی 2020ء کو یوکے برمنگھم کے شہر
ویسٹ مڈلینڈز میں طہارت کورس کے ٹیسٹ کے حوالے سے
اجلاس ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی
بہنوں اور کورس کروانے والی مدرسات نے شرکت کی۔کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی ۔اس موقع پر اسلامی بہنوں سے
سوال جواب کا سیشن ہوا۔اسلامی بہنوں نے
خوشی کا اظہار کیا یہ بہت فائدہ مند ثابت
ہو ا۔ اس طرح کے سیشن ٹیسٹ میں بہت معاون ثابت ہو سکتے ہیں زیادہ مدرسات تیار ہونگی اور زیادہ اسلامی بہنوں تک نیکی
کی دعوت پہنچے گی، ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا اور
کورسز کو مزید بڑھانے کی بھرپور نیتیں کیں۔
یو کے ریجن
مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس
اسلامی
بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر ِ
اہتمام03 جولائی 2020ء کو یو کے ریجن
مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں
عالمی سطح مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت
کی اور ذوالحجۃ الحرام کے مدنی پھولوں پر کلام کیا نیز شخصیات سے رابطے کر کے
قربانی کی کھالیں دعوت اسلامی کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 4 جولائی 2020ء کویوکے کے شہر برمنگھم میں بذریعہ زوم ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ریجن
نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور احساس ذمہ داری
اور اپنی ذمہ داری احسن انداز میں نبھانے پر اہم نکات پیش کئے ۔
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 4 جولائی 2020ء کویوکے لندن کے شہر والتھم اسٹو میں بذریعہ
اسکائپ ڈویژن نگران اسلامی بہن کاتمام ذمہ داراسلامی بہنوں کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے
ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیز اجتماعی قربانی میں حصّہ ملانے
کی ترغیب دلائی۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر
ِ اہتمام پچھلے دنوں یوکے کے شہر
بریڈ فورڈ میں ”طہارت کورس“ کا انعقاد کیا گیاجس میں 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ اس کورس میں شریک
اسلامی بہنوں کو وضو ،غسل اور تیم کا طریقہ ، شرعی مسائل ،مستعمل پانی اور نجاستوں
کا بیان،اس کے علاوہ کپڑے پاک کرنے کا طریقہ وغیرہ سکھایا گیا۔
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام4 جولائی 2020ء یوکے
کے شہر کوونٹری اورگلاسگو میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن
میں 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نے”ناچاقیوں کے اسباب و
علاج“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں
کو چغلی ،غیبت ، گالی گلوچ ، اور جھوٹ کی تباہ کاریوں کے متعلق بتایا نیز سچ بولنے اور صلح کرنے کی ترغیب دلائی
۔