8 رجب المرجب, 1446 ہجری
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 03 جولائی 2020ء کو یوکے برمنگھم کے شہر
ویسٹ مڈلینڈز میں طہارت کورس کے ٹیسٹ کے حوالے سے
اجلاس ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی
بہنوں اور کورس کروانے والی مدرسات نے شرکت کی۔کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی ۔اس موقع پر اسلامی بہنوں سے
سوال جواب کا سیشن ہوا۔اسلامی بہنوں نے
خوشی کا اظہار کیا یہ بہت فائدہ مند ثابت
ہو ا۔ اس طرح کے سیشن ٹیسٹ میں بہت معاون ثابت ہو سکتے ہیں زیادہ مدرسات تیار ہونگی اور زیادہ اسلامی بہنوں تک نیکی
کی دعوت پہنچے گی، ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا اور
کورسز کو مزید بڑھانے کی بھرپور نیتیں کیں۔