8 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام5 جولائی 2020ء کویوکے کے مختلف شہروں( گلاسگو ، لیٹن ، ہائی وائکبے ،
لوٹن ، ولڈسن گرین ، ہیرو ، ایسٹ ہیم ، نارتھ برمنگھم ، سینٹرل برمنگھم) میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں
214 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نے” ناچاقیوں کے اسباب و
علاج“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات
کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو چغلی ،غیبت ، گالی گلوچ ، اور جھوٹ کی تباہ کاریوں
کے متعلق بتا تے ہوئے سچ بولنے اور صلح
کرنے کے فضائل بتائے نیز دعوت اسلامی کے
مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔