اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کےتحت 27جون
2020ء کو یوکے ریجن( لندن ، مانچسٹر، برمنگھم،
اسکاٹ لینڈ، بریڈ فورڈ) کی شارٹ
کورسز ذمہ داران کے ساتھ ساتھ پانچ دن پر مشتمل ”طہارت کورس“ میں شریک اسلامی
بہنوں کا اجلاس ہوا ۔ شعبہ شارٹ کورسز کی رکن مجلس و بیرون ملک سطح کی نگران اسلامی
بہن نے اجلاس میں شریک اسلا می بہنوں کو
کورس کا تعارف و مقاصد بیان کئےجبکہ شارٹ کورسز کی ذمہ داران کو کورس
کروانے کے حوالے سے اہداف بھی دئیے گئے۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
پچھلے دنوں یوکے بریڈ فورڈ ریجن میں بذریعہ اسکائپ”سیرت مصطفی کورس “ کا
انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو پیارے آقا ﷺ کی سیرت کے
بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئےسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے ، مدرسۃ المدینہ
بالغات میں داخلہ لینے اور مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے کی
ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کےتحت 18 جون
2020ء کو یورپین یونین ریجن(ناروے
،جرمنی ، ڈنمارک ، اسپین ، بیلجیئم، فرانس ، سویڈن ، ہالینڈ ،آسٹریا) کی شارٹ کورسز ذمہ داران کے ساتھ ساتھ پانچ دن
پر مشتمل ”طہارت کورس“ میں شریک اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا ۔ شعبہ شارٹ کورسز کی
رکن مجلس و بیرون ملک سطح کی نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلا می بہنوں کو کورس کا تعارف و مقاصد بیان کئےجبکہ شارٹ کورسز کی ذمہ داران کو کورس کروانے کے حوالے سے اہداف بھی دئیے گئے۔
بیلجیئم میں بذریعہ اسکائپ گرمیوں کی چھٹیوں میں بچیوں کے لئے ڈیلی کلاسز
کا سلسلہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام29 جون 2020ء بروز پیر سے یورپین یونین ریجن کے ملک بیلجیئم (Belgium ) میں بذریعہ اسکائپ گرمیوں کی
چھٹیوں میں بچیوں کے لئے ڈیلی کلاسز ( Daily
Classes) کا سلسلہ
شروع ہوا ہےجس میں اب تک تقریباً 22 بچیاں
شامل ہیں۔ ان کلاسز میں بچیوں کو فقہ حنفی
کے بنیادی مسائل بیان کئےجائیں گے جیسے وضو، غسل، نماز وغیرہ کے مسائل ۔
29 جون 2020 بروز پیر کو ہونے والی کلاس میں
"وضو کب فرض ، واجب ، سنت اور مستحب ہوتا ہے" کے متعلق بیان کیا گیا نیز
بچیوں کو نماز کی ترغیب دلائی گئی ۔
ان ڈیلی
کلاسز ( Daily Classes)میں شرکت کی خواہشمند اسلامی بہنیں
اس ای میل ایڈریس پر رابطہ کر سکتی ہیں ۔
ماہ ذوالقعدۃ
الحرام کی پہلی پیر شریف کو یوکے میں یوم
قفل مدینہ منایاگیا
شیخ طریقت
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو
گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ ماہ
ذوالقعدۃ الحرام1441ھ کی پہلی پیر شریف کو
تنظیمی لحاظ سے یوکے کی ریجن لندن، مانچسٹر، برمنگھم اسکاٹ لینڈ، آئر لینڈ اور بریڈ
فورڈ میں یوم قفل منایا گیا جن میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!533 اسلامی
بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور 245 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25
گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام30 جون 2020ء کو ایسٹ
لندن کابینہ کے علاقے ایسٹ ہیم اور لوٹن لندن کابینہ کے علاقے چشم میں آن لائن
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 48 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے”ناچاقیوں کے اسباب و علاج“ کے موضوع پر بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول
سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
برٹن ، ڈربی ، لیسٹر اورناٹنگھم میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں یوکے ایسٹ مڈلینڈز کابینہ( برٹن ، ڈربی ، لیسٹر ، ناٹنگھم) میں آن
لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 245 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے” صلہ رحمی“کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک
اسلامی بہنوں کو رشتہ داروں کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے اورناراض رشتہ داروں سے تعلق
جوڑنے کی ترغیب دلائی۔
ویسٹ لندن کابینہ
کے ہنسلو ڈویژن میں آن لائن کفن دفن
تربیتی اجتماع کا انعقاد
اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام 30
جون2020ء کو ویسٹ لندن کابینہ کے ہنسلو ڈویژن میں آن لائن کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع
میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن
کے بارے میں معلومات فراہم كیں۔ اس
موقع پر دواسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت بھی پیش کی۔
29جون 2020ء کو اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ
اہتمام UKکے شہر برٹن میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں 16اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنو ں کو مدنی
انعامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتےہوئے عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 30 جون2020ء کو یوکےبریڈ فورڈ ریجن کے ویسٹ یارکشائر
میں بذریعہ انٹر نیٹ غسل میت کی تربیت لینے والی اسلامی بہنوں میں سے ایک اسلامی بہن نے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی۔
ان کا تعلق ویسٹ یارکشائر کابینہ کے شہر اسٹاکٹن سے ہے۔ کامیاب ہونے والی اسلامی
بہن نےنیت کی کہ وہ اللہ کی رضا کے لئے فی
سبیل للہ میتوں کو غسل دیں گی۔
28جون 2020ء کو اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ
اہتمام UKکے شہر نیلسن میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں 6اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنو ں کو مدنی
انعامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتےہوئے عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔
لندن ریجن کے ڈویژن والتھم سٹو بذریعہ اسکائپ ماہانہ ڈویژن
مدنی حلقے کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 29 جون 2020 ء کو لندن
ریجن کے ڈویژن والتھم سٹو میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا
گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس مدنی حلقے میں فقہ سکھانے کی ترکیب ہوئی۔
نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور
دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے متعلق نکات فراہم کرتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ
رہنے کا ذہن دیا۔