دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 29 جون 2020 ء کو لندن ریجن کے ڈویژن والتھم سٹو میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس مدنی حلقے میں فقہ سکھانے کی ترکیب ہوئی۔ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے متعلق نکات فراہم کرتے ہوئے  دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔