7 رجب المرجب, 1446 ہجری
بیلجیئم میں بذریعہ اسکائپ گرمیوں کی چھٹیوں میں بچیوں کے لئے ڈیلی کلاسز
کا سلسلہ
Thu, 2 Jul , 2020
4 years ago
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام29 جون 2020ء بروز پیر سے یورپین یونین ریجن کے ملک بیلجیئم (Belgium ) میں بذریعہ اسکائپ گرمیوں کی
چھٹیوں میں بچیوں کے لئے ڈیلی کلاسز ( Daily
Classes) کا سلسلہ
شروع ہوا ہےجس میں اب تک تقریباً 22 بچیاں
شامل ہیں۔ ان کلاسز میں بچیوں کو فقہ حنفی
کے بنیادی مسائل بیان کئےجائیں گے جیسے وضو، غسل، نماز وغیرہ کے مسائل ۔
29 جون 2020 بروز پیر کو ہونے والی کلاس میں
"وضو کب فرض ، واجب ، سنت اور مستحب ہوتا ہے" کے متعلق بیان کیا گیا نیز
بچیوں کو نماز کی ترغیب دلائی گئی ۔
ان ڈیلی
کلاسز ( Daily Classes)میں شرکت کی خواہشمند اسلامی بہنیں
اس ای میل ایڈریس پر رابطہ کر سکتی ہیں ۔