دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں امریکہ کے شہر یوباسٹی(Yuba City) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 65 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے ”صلہ رحمی“کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو قطع تعلقی سے بچنے،رشتے داروں کے ساتھ حسن سلوک کرنےاورمرحوم رشتے داروں کو ایصال ثواب کرنے کی ترغیب دلائی۔