دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر وُڈ لینڈ( Woodland) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے ”صلہ رحمی“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو قطع تعلق سے بچنے کا ذہن دیتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے،ہر ہفتے اجتماع میں شرکت کرنے نیز نئی اسلامی بہنوں کو بھی اجتماع میں شرکت کروانے کی ترغیب دلائی۔