4 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں آئر لینڈ کی
تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں یوکے کی ریجن
نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے
ان کی تربیت کی اورمدنی تحريكوں کی کارکردگی جمع کروانے کا ذہن ديا ، آئر لینڈ ميں انگلش اجتماع شروع کرنے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا نیزآئر لينڈ میں ذمہ
دار اسلامی بہنوں کے محارم اور بچوں کے لئےبھی
آن لائن کورسز وغیرہ شروع کرنے کے حوالے سے مشاورت کی۔