دعوتِ اسلامی کےتحت  12جون 2022ء بروز اتوار فیصل آباد میڑوپولیٹن کے ایریا مدینہ ٹاؤن میں دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ ذمہ داران اور پاکستان مشاورت نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے ’’اچھے ماحول کی برکتیں ‘‘ کے موضوع پر مبنی سنتوں بھرا بیان کیا۔ کلیۃ الشریعہ کورس میں ایڈمیشن لینے اور دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے اپنا وقت دعوت اسلامی کو پیش کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  12جون 2022 ء بروز اتوار فیصل آباد سرکاری ڈویژن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آبادسرکاری ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان اسلامی بہن نے اس موقع پر ’’سادگی سنت رسول ﷺ ہے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کام بڑھانے کے حوالے سے ذہن دیا اور تقرریاں مکمل کرنے ، منسلک کا ڈیٹا سافٹ ویئر میں انٹر کرنے کا ہدف بھی دیا۔


صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 12 جون 2022ء بروز اتوارشعبہ اجتماعی قربانی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد جنید عطاری مدنی، نگرانِ شعبہ حاجی الیاس عطاری، شعبہ اجتماعی قربانی پاکستان کے صوبائی ذمہ داران اور صوبۂ پنجاب کے ڈویژن ذمہ داران سمیت مختلف شعبہ جات (جن میں جامعۃالمدینہ بوائز، مدرسۃ المدینہ بوائز، مجلس فیضان مدینہ، ڈو نیشن سیل ڈیپارٹمنٹ، شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی، شعبہ ائمہ مساجد، فنانس ڈپارٹمنٹ شامل تھے) کے نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سال 2021ء میں ہونے والی اجتماعی قربانی کی کار کردگی مع تقابلی جائزہ، آڈٹ رپورٹ، اجتماعی قربانی کے متعلق آنے والے مسائل اور ان کے حل کے بارے میں گفتگو کی نیز سال 2022ء کی پلانگ کے حوالے سے مشاورت کی۔

اس موقع پر ذمہ داران نے Q.M.S (قربانی منیجمنٹ سسٹم) کا تعارف بھی پیش کروایا جس کے ذریعے باآسانی آن لائن قربانی کی بکنگ کروائی جاسکتی ہے۔نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دورانِ میٹنگ بتایا کہ ان شاء اللہ عزوجل پاکستان کے ہر مدنی مرکز (فیضان مدینہ) میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا جائے گا۔ہر جامعۃلمدینہ و مدرسۃالمدینہ ( بوائز،گرلز) ان سب میں ان شاء اللہ عزوجل اجتماعی قربانی کا اہتمام ہو گا۔

نگران پاکستان مشاورت کا کہنا تھا کہ دعوت اسلامی اجتماعی قربانی اس لئے کرتی ہے تاکہ ثواب کا حصول ہو، غریبوں کو بھی قربانی کرنے کا موقع ملے، زیادہ سے زیادہ لوگ قربانی کریں اور سنتِ ابراھیمی علیہ السلام و سنت مصطفیﷺ پر عمل کر کے اللہ پاک کا تقرب حاصل کریں۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے کراچی، حیدر آباد، ملتان، فیصل آباد، لاہور اور اسلام آباد میں قربانی کے گوشت کی ہوم ڈیلیوری کی سروس کے حوالے سے بریفنگ دی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےتحت  11جون 2022ء بروز ہفتہ نگران پاکستان اسلامی بہن نے فیصل آباد میڑوپولیٹن کے ایریا سمن آباد میں نئے جامعۃ المدینہ گرلز کا افتتاح کیا جس میں شعبہ ذمہ دارا اور نگرانِ پاکستان مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر نگران پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے ’’ علم دین کے فضائل ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ داخلوں کے حوالے سے حاضرین کو تفصیل بتاتے ہوئے انہیں خود اور دیگر عزیز و اقاریب کی خواتین و بچیوں کو ترغیب دلاکر داخلہ دلوانے کا ذہن دیا اس پر ہاتھوں ہاتھ 32 داخلوں کی نیتیں موصول ہوئیں ۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت بین الاقوامی امور  میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مئی 2022ء کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے۔

انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 1یک ہزار464

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 30 ہزار923

مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد: 3 ہزار 147

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 23 ہزار 250

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد: 3 ہزار 816

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1یک لاکھ،5 ہزار،81

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعدا د: 27ہزار،299

ہفتہ وار علاقائی دوروں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 12ہزار841

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: ایک لاکھ،چالیس ہزار343

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:33 ہزار636


دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں اسلام آباد G11 میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز کے دورۂ حدیث کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے طلبۂ کرام کے درمیان مدنی مشورہ فرمایا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے طلبۂ کرام کی دینی، اخلاقی، تعلیمی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں اسپیشلائزیشن کرنے نیز اپنی تعلیمی فیلڈ میں آگے بڑھنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ کے ہمراہ مولانا محمد طاہر عطاری مدنی (رکنِ مجلس اسلام آباد ڈویژن) بھی موجود تھے۔بعدازاں انہوں نے بھی طلبۂ کرام کو مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں صوبۂ سندھ کے شہر کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں صدر کابینہ کے مدرسین، ناظمین، ڈسٹرکٹ نگران اور ٹاؤن نگران کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کے ذمہ دار عرفان عطاری نے ’’تعلیم‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ذمہ داران سے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی نیز دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعدازاں رمضان عطیات اور تعلیم میں نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔(رپورٹ:وقاص علی عطاری مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم ساؤتھ ڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد G11 میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 12 جون 2022ء بروز اتوار قافلہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب پاکستان کے مختلف شہروں سے کثیر اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور پروفیسرز نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے کے فضائل بیان کئے اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے تحت سفر کرنے والے مدنی قافلے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔بعد اجتماع کثیر عاشقانِ رسول 12 دن کے مدنی قافلے کےلئے سفر پر روانہ ہوئے۔(رپورٹ:محمد شیراز عطاری ڈسٹرکٹ بہاولپور، میٹرولیٹن سٹی شعبہ تعلیم ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام تعلقہ بار ایسوسی ایشن گمبٹ سندھ میں وکلا کی تربیت کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں کثیر وکلا حضرات نے شرکت کی۔

اس حلقے میں نگرانِ شعبہ عبدالواحد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود وکلا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے وکلاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی (سندھ) میں ہونے والی محفلِ مدینہ میں اسپیشل پرسنز سمیت کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

اس محفلِ مدینہ میں اسپیشل پرسنز ڈییارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت گونگے، بہرے اور نابینا افراد کے لئے سیکھنےسکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغین نے محفلِ مدینہ میں ہونے والے سنتوں بھرا بیان کیا شاروں کی زبان میں ترجمانی کی نیز تصور ِمدینہ، دعا اور صلوۃ و سلام کا بھی اہتمام کیا۔اس موقع پر فیضان عطاری، شاہد عطاری، وسیم عطاری، جمیل عطاری، عمران عطاری اور سہیل عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


رُکنِ شورٰی اور نگران شعبہ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشنل سسٹم حاجی محمداطہر عطاری نے گزشتہ دنوں ایک تربیتی نشست میں دارالمدینہ پنجاب کے ریجنل ڈائریکٹرز، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اور پرنسپل صاحبان کی تربیت فرمائی۔

دورانِ تربیت رکن شوریٰ کا کہنا تھاکہ اپنے کاموں کے حوالے سے محتاط رہیں۔ہر پرنسپل کو چاہیے کہ وہ چار باتوں پر ضرور عمل کریں 1)اپنے طالب علموں کی مزید بہتری کے لئے کوشاں رہیں 2)سرپرستوں کو ہر معاملے میں مطمئن کریں 3)اپنے مسائل کا حل خود تلاش کریں اور 4)اپنے کیمپس کو ہر لحاظ سے مستحکم بنائیں۔

رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو مطالعےکی ترغیب دیتے ہوئے بالخصوص دو کتابوں ’’حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کی 425 حکایات‘‘ اور ’’فیضان فاروق اعظم رضی اللہ عنہ‘‘ پڑھنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


اساتذہ اور طلبہ کی کارکردگی کو جانچنے، تعلیمی سہولتوں کی دستیابی کو یقینی بنانے، تدریسی عمل کو مزید مؤثر بنانے اور انتظامی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لئے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے ذمہ داران کیمپسز کا جائزہ لیتے رہتے ہیں۔

جدول کے دوران اسکول کو تعلیمی و انتظامی اعتبار سے بہتر کرنے کے لئے ہدایات دی جاتی ہیں اور اساتذہ کو اپنے فرائض منصبی مزید بہتر انداز میں ادا کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔

گزشتہ دنوں نگران پنجاب دارالمدینہ مولانا زبیر عطاری مدنی نے لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، راوالپنڈی، گجرات، کنجا، کھاریاں، لالہ موسیٰ اور چشمہ میں قائم دارالمدینہ کے کیمپسز کا دورہ کیا۔

اس دوران اُنہوں نے تعلیمی اور انتظامی اُمور کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اورمختلف امور پر تدریسی عملے کی تربیت کی۔نگرانِ پنجاب نے حاضری، وقت کی پابندی اورڈسپلن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئےکہا کہ ہر فرد کو ان خوبیوں پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔ان خوبیوں پر عمل پیراہونے والے لوگ ہرادارے کا مان ہوتے ہیں۔

مزید اُن کا کہنا تھا کہ دارالمدینہ آنے والی نسلوں کے ایمان و عقائد کا تحفظ قائم کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے، ہمیں مصلح بن کراس عظیم مقصد کے لئے کام کرنا چاہیے۔ ہمیں اپنے کردار کو اس طرح ڈھالنا چاہیے کہ طلبہ ہمارے نقش وقدم پر چلیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے نماز اور دعوت ِ اسلامی کے 12دینی کاموں کی ترغیب دلاتے ہوئے کہا کہ ہم خود بھی نماز، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات، مدنی مذاکرے اور دیگر نیک اعمال کی پابندی کرنے والے ہوں تاکہ ہمیں دیکھ کر طلبہ کے دلوں میں دین سے محبت پیدا ہو اور وہ بھی ان باتوں پر عمل کریں نیز انہوں نے اساتذہ اور والدین کے روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس دورے میں نگران پنجاب نے چشمہ میں دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بیان کی سعادت بھی حاصل کی اور تنظیمی ذمہ داران سے مشورے بھی کئے۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)