فیصل
آباد میں نگران پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے شخصیت اسلامی بہن کی تیمار داری کی
دعوتِ
اسلامی کےزیر اہتمام 13 جون 2022 ء بروز پیر پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی
بہن نے ایک شخصیت اسلامی بہن کے گھر ان
کی تیمارداری کی۔
دورانِ
ملاقات مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’صبر کی فضیلت‘‘ بیان کرتے ہوئے انہیں دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔
اس پر ان اسلامی بہن نے علاقائی دورہ کرنے
اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بیان کرنے کی نیت پیش کی ۔
٭دوسری
جانب دعوتِ اسلامی کےتحت 14 جون 2022 ءبروز منگل فیصل آباد میں پاکستان
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ذی الحجۃ الحرام اور دعائے شفاء کے مدنی پھولوں پر بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیا۔ مدنی مشورے میں صوبہ اور سٹی نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
دعوتِ
اسلامی کےتحت 13جون 2022 ءبروز پیر پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز علی ہاؤسنگ میں دورۃ الحدیث کی طالبات کے درمیان میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں نگران ِ پاکستان اسلامی بہن نے ’’ علم دین کی فضیلت ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور طالبات کو دعوت ِ اسلامی کے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی
۔
اس
موقع پر طالبات نے ذیلی سطح پر تنظیمی ذمہ
داری لینے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں باقاعدگی سے جانے کی
اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
مئی 2022 ء میں دعوت اسلامی کے شعبہ محفل نعت (اسلامی
بہنیں ) کے تحت دنیا بھر کے جن ملکوں اور ریجن میں محافل نعت ہوئی ان میں
عرب
شریف ، عمان،ہانگ کانگ ،انڈونیشیا ، بنگلہ دیش ،اجمیر ، دہلی، بمبئی، کلکتہ، بریلی، ساؤتھ افریقہ، یوگنڈا، موزمبیق، یوکے، اٹلی ، ڈنمارک ، اسپین ، آسٹریا ،یوبا سٹی اور نیو یارک شامل ہیں ۔
ان ممالک میں ہونے والی محافل نعت کی
تعداد:868 ۔
محافل نعت میں مبلغات دعوت اسلامی نے حاضرین پر
انفرادی کوشش کی تو ان کی انفرادی کوشش کے
نتیجے میں ’’ایک ہزار 520‘‘اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی ۔جبکہ ’’ 246‘‘اسلامی بہنوں
نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لیا ۔
ان محفل نعت میں دعوت اسلامی کے مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والا لٹریچر تقسیم کیا گیا جن میں’’173‘‘دینی کتب اور ’’4 ہزار 348‘‘رسالے شامل تھے۔
ان محفل نعت میں مختلف شعبوں سے وابستہ ’’389‘‘شخصیات خواتین دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوئیں۔جبکہ
مئی 22 20 ء میں ان ملکوں اور ریجنز میں کل ’’408‘‘ سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے جن میں ’’6 ہزار 198‘‘ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا کام پاکستان کے
ساتھ ساتھ دنیا بھر کےمختلف ممالک میں بھی ہو رہا ہے جن میں سےچند یہ ہیں عرب شریف ، کویت ، عمان ،بحرین،قطر ،سڈنی ، چائنا ، ساؤتھ کوریا ،ہانگ کانگ ،انڈونیشیا ،سری
لنکا ،بنگلہ دیش، ہند، ایران، ترکی، ساؤتھ افریقہ، کینیا، تنزانیہ، یوگنڈا، ماریشس ، موزمبیق، یوکے ،ڈنمارک ، اٹلی، اسپین،فرانس، ناروے، بیلجئیم ، یوبا سٹی، نیو یارک، کینیڈ ا اور امریکہ۔
٭ان ممالک میں مئی 2022ء میں دعوت اسلامی کی
تنظیمی ترکیب کے مطابق ’’13 ہزار74‘‘ذیلی حلقوں میں اسلامی بہنوں نے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے ذریعے اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کاموں
میں شرکت کی دعوت دی۔
٭ان علاقائی دورے کے ذریعے دعوت اسلامی کے مکتبۃ المدینہ کا لٹریچر تقسیم کیا گیا جن میں ’’375‘‘
کتب اور ’’ 17 ہزار56‘‘رسائل تقسیم کئے گئے۔
٭اسی طرح مئی 2022ء میں اسلامی بہنوں کی انفرادی کوشش سے ان کے ’’206‘‘ محارم اسلامی بھائیوں نے’’3‘‘ دن کے اور
’’3‘‘ محارم اسلامی بھائیوں نے’’12 “دن کے اور ’’5‘‘ محارم اسلامی بھائیوں نے ’’ایک ماہ ‘‘ کے اور ’’1‘‘ محارم اسلامی بھائی نے’’12‘‘ ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کیا۔
امام ضیاء الدین مقدسی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی
ولادت 16 جمادی الاخریٰ 569ھ بمطابق 11جنوری 1174ءکو دیر مبارک ، جبل قاسیون(دمشق،شام) میں ہوئی۔
نام ونسب:
ضیاء الدین محمد بن عبد الواحد بن احمد بن
عبدالرحمن بن اسماعیل بن منصور سعدی مقدسی حنبلی۔
کنیت ولقب:
کنیت ابو عبد اللہ اور لقب ضیاءالدین ہے ۔ (سیرا علام النبلاء،23/126،مؤسسہ رسالہ بیروت،اعلام
زرکلی،6/255دار العلم للملایین بیروت)
آپ کا تعلق خاندان مقادسہ سےتھا جو ایک عرصہ سے
علم وکمال، زہد و تقوی اور عبادت وریاضت میں مشہور و معروف تھا۔ اس خاندان میں بڑے
بڑے علما اور حدیث کے بڑے حفاظ گزرے ہیں۔
تحصیل علم:
آپ نے اپنے دین دار گھرانے کے علمی ماحول میں پرورش پائی،
بچپن ہی میں قرآن کریم حفظ کر لیا اور علم حدیث کی مجلسوں
میں شرکت کرنے لگے۔ سات سال کی چھوٹی عمرمیں شیخ ابن سیدہ ابوالمعالی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ
وغیرہ اکابر محدثین سے حدیث کا علم حاصل کیا۔امام حافظ عبد الغنی مقدسی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی صحبت میں بڑا عرصہ رہے اور انہی سے علم حدیث وغیرہ کی تکمیل کی اور
اپنے ماموں امام ابو عمر محمد مقدسی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سے بھی خوب استفادہ کیا۔ (گستاخان صحابہ کا انجام،حالات مصنف،ص10جمعیت اشاعت
اہلسنت کراچی)
آپ نےعلم
کے حصول کے لیے بہت سے سفر کیے، بڑے بڑے علما
اور محدثین سے اکتساب فیض کیا۔ آپ نےحصول علم کے لیے مصر، بغداد (عراق)،ہمدان
(ایران)،نابلس (فلسطین)،اصفہان
(ایران)، نیشاپور (ایران)، ہرات
(افغانستان)، مرو (ترکمانستان) ، حلب،
حران، موصل (عراق) ،مکہ معظمہ اور مدینہ
منورہ و غیرہ کا سفر کیا۔ (تاریخ الاسلام للذہبی،47/209 دار الکتاب العربی بیروت)
اساتذہ:
آپ نے جن اہل علم حضرات
سےعلم حاصل کیا ہے ان کی تعداد ایک قول کے مطابق پانچ سو سے زائد ہے۔(ذیل طبقات الحنابلہ لابن
رجب،3/516 مکتبۃ العبیکان ریاض)
ان میں سے کچھ نامور
شخصیات کے نام یہ ہیں:امام عبد الغنی مقدسی ،امام موفق الدین ابن قدامہ حنبلی ، عظیم محدث امام ابو طاہر
سِلفی، شیخ ابراہیم بن عبد الواحد مقدسی، شیخ ابو عمر محمد بن احمد بن محمد بن قدامہ مقدسی، محدث ابوالقاسم
ہبۃ اللہ بن علی بوصیری، فقیہ ابن نجیہ، شیخ
عمر بن علی جوینی،ابو جعفر صیدلانی، شیخ عبد الباقی بن عثمان، شیخ شافیہ ابو
المظفر ابن سمعانی، مسند خراسان امام مؤیدطوسی ، امام عبد الرحمن ابن جوزی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہم۔ (تذکرۃ الحفاظ،4/133 دار
الکتب العلمیہ بیروت،محدثین عظام حیات وخدمات،ص545)
سیرت وکردار:
حضرت امام ذہبی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے
ہیں: آپ لوگوں کے ساتھ بہت بھلائی کرنے والے اور ان کے ہمدردتھے، تہجد گزار تھے، لوگوں
کو بھلائی کا حکم دینے والےتھے، خوش شکل اور پُروقار بزرگی والے تھے، اپنے پرائے
سب آپ کو پسند کرتے تھے۔(سیراعلام
النبلاء،23/128) حضرت امام ابن حاجب رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:آپ علمائے ربانین میں سے تھے۔عبادت کے لئے
خوب کوشش کرنے والے اور ذکر الٰہی میں مشغول رہنے والے تھے۔ حضرت امام ابن نجار رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:آپ زاہد ،متقی اور پرہیزگار انسان تھے۔ حلال
کھانے کے معاملے میں محتاط اور راہِ خدا میں جہاد کرنے والے تھے۔میں نے آپ جیسا باکردار
اور تحصیل علم میں اچھے طریقے والا کوئی نہیں دیکھا۔ (تاریخ الاسلام،47/211) امام
ابن کثیر رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: آپ بڑے عبادت گزار ،زہد وتقویٰ میں بڑھ
کر اور بھلائی کے کاموں میں ممتاز تھے۔ (البدایۃ والنہایۃ،9/52 دار الفکر بیروت)
دار الحدیث کا قیام:
آپ نے علم حدیث کی اشاعت کےلئے جامع مظفری میں
ایک مدرسے کی بنیاد رکھی اور بعض اہل خیر
حضرات نے اس میں آپ کے ساتھ تعاون بھی کیا۔ آپ نے اسے دار الحدیث بنایااور اپنی
کتابیں اس مدر سےکے لئے وقف فرمادیں۔ آپ کے وقف فرمانے کے بعد دیگر جلیل القدر
علما نے بھی اس مدرسے کے لئے اپنی کتابیں وقف فرمائیں جن میں امام شیخ موفق، حضرت
بہا عبد الرحمن، حضرت امام حافظ عبد الغنی ،حضرت امام ابن حاجب، حضرت امام ابن
سلام، حضرت ابن ہامل اور حضرت شیخ علی موصلی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِمْ کے نام
قابل ذکر ہیں۔ (تاریخ الاسلام
للذہبی، 47/212)
تلامذہ:
آپ سے علم حاصل کرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ
ہے۔ان میں سےچند کے نام یہ ہیں:امام ابنِ نقطہ،محدث عراق امام ابنِ نجار، امام شرف
الدین ابن نابلسی ،امام سیف الدین ابن مجد،امام زکی الدین برزالی، امام ابن بقاء
ملقن ، شیخ عبداللہ بن ابو طاہر مقدسی ،امام ابنِ ازہر صریفینی
،حافظ ابو العباس ابِن ظاہری، امام ابن حاجب ،امام ابن سلام رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہم ۔ (سیر
اعلام النبلاء،23/129)
جہادمیں شرکت :
علمی ودینی مصروفیات کے باوجود آپ جہاد میں بھی
شریک ہوئے اور سلطان صلاح الدین ایوبی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی قیادت میں
صلیبیوں کے خلاف جہادفرمایا۔ (گستاخان
صحابہ کا انجام،حالات مصنف،ص10)
تعریفی کلمات:
(1)حضرت
امام زکی الدین برزالی رَحْمَۃُ
اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:آپ حدیث کے حافظ، ثقہ،علم کے پہاڑ
،دین دار اور بھلائی کے پیکر تھے۔ (سیراعلام
النبلاء،23/128)
(2)امام
شیخ عزالدین ابنِ عز رَحْمَۃُ
اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:امام دارقطنی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے بعد
ہمارے شیخ ضیاء الدین مقدسی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ جیسا کوئی نہیں آیا۔(سیر اعلام النبلاء،23/128)
(3)امام
حافظ ابوالحجاج مزی رَحْمَۃُ
اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:میں
نے آپ جیسا نہیں دیکھا ،آپ علم حدیث اور علم اسماء الرجال میں محدث کبیر حافظ عبد
الغنی رَحْمَۃُ
اللہِ عَلَیْہ سے بھی بڑھ کر تھےاور آپ کے وقت میں آپ جیسا
کوئی نہیں تھا۔ (تاریخ
الاسلام للذہبی،47/211)
(4)حافظ
حدیث امام یوسف بن بدر رَحْمَۃُ
اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:اللہپاک
شیخ ضیاء الدین مقدسی رَحْمَۃُ
اللہِ عَلَیْہ پر رحم فرمائے آپ حفظ حدیث اور رجال حدیث کی
معرفت میں عظیم شان کے حامل تھے۔حدیث کی صحیح اور ضعیف ہونے میں آپ کی جانب اشارہ
کیا جاتا تھا،میری آنکھ نے آپ جیسا نہیں دیکھا۔ (سیر اعلام النبلاء،23/128)
(5)امام
ذہبی رَحْمَۃُ
اللہِ عَلَیْہ نے ان الفاظ کے ساتھ آپ کا تعارف فرمایا: شیخ ،
امام،حافظ ،محقق ،حجت ،بقیۃ السلف۔ (سیر
اعلام النبلاء، 23/126)
(6)امام
شیخ عمر بن حاجب رَحْمَۃُ
اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:ہمارے شیخ ضیاء الدین مقدسی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ علم،حفظ حدیث،ثقاہت اور دین داری میں یگانہ روزگار
شخصیت تھے ۔ (سیر
اعلام النبلاء،23/129)
(7)امام
ابن رجب رَحْمَۃُ
اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:حافظ
کبیرابو
عبداللہ ضیاء الدین رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ محدثِ عصر اور یکتا زمانہ تھے۔ آپ کی شہرت محتاج بیان
نہیں۔ (ذیل
طبقات الحنابلہ ،3/ 515)
تصانیف:
آپ نے گراں قدر تصانیف یاد گار چھوڑیں۔چند
کتابوں کے نام یہ ہیں:
(1)فضائل
الاعمال (2)الاحاديث
المختارہ (3)فضائل
الشام (4)
فضائل القرآن (5)سیر
المقادسہ (6)
مناقب اصحاب الحديث (7)النھی عن سب الاصحاب (8) الحجہ (9)صفۃ
الجنۃ (10)صفۃ
النار (11)ذکر
الحوض (12)قتال
الترک (13)فضل العلم (14)الحجہ (15)ذم المسکر (16)کلام
الاموات (17)الموبقات (18)الرواۃ عن البخاری (19)دلائل النبوۃ (20)الامر باتباع السنن واجتناب
البدع (21) مسند فضالہ بن عبید (22) شفاء العلیل (23)تحریم الغیبہ (24)
اطراف الموضوعات (25)
الموافقات
(26)
الارشاد
الی بیان ما اشکل من المرسل فی الاسناد۔ (تاریخ الاسلام للذہبی،۴۷/۲۱۲، سیر اعلام النبلاء،۲۳/۱۲۶،ذیل طبقات الحنابلہ،۳/۵۲۰)
وفات:
آپ کی وفات بروز پیر 28جمادی الاخری643ھ بمطابق 1245ءمیں ہوئی۔ وفات کے وقت آپ کی عمر 74سال
اور چند دن تھی۔آپ کا مزار دمشق میں جبل قاسیون پر ہے۔ (تاریخ الاسلام
للذہبی،۴۷/۲۱۴،اعلام
زرکلی،6/255)
از:محمد گل فراز مدنی(اسلامک ریسرچ سینٹر دعوتِ اسلامی)
دُکھیاری
اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت یورپین یونین یجن میں مئی2022ء
میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
دعوتِ
اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 02
بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:73
تعویذات
عطاریہ کی تعداد: 210
ا
ورادِ عطاریہ کی تعداد: 22
تقسیم
کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 3
پیارے
آقا صلی
اللہ و تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے
تحت نارتھ ویسٹ ریجن میں مئی2022ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
دعوتِ
اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 04
بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:131
دیئے
گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد:207
دیئے
گئے ا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 103
تقسیم
کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 40
دُکھیاری
اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت ساؤتھ
افریقہ ریجن میں ماہ مئی2022ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
دعوتِ
اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کا بستہ تعداد: 01
بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:13
دیئے
گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد:114
دیئے
گئے ا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 75
صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر ملتان میں واقع مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 63 دن پر مشتمل تربیتی کورس کا
انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
دورانِ کورس دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں اپنے اپنے علاقوں
میں 12 دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری
نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عالمی
مجلس مشاور ت آفس کی ناظمہ اور کارکردگی ذمہ
داراسلامی کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کی طرف سے 11 جون 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاور ت اسلامی بہن نے اپنے آفس کی ناظمہ اور کارکردگی ذمہ دار اسلامی
کا مدنی مشورہ لیا جس میں ان مدنی
پھولوں پر بات ہوئی کے سہل انداز میں کارکردگی کا نظام ہو مگر فالو اپ مضبوط ہو نیز کارکردگی چیک کرنے کے انداز سے متعلق بھی جائزہ
لیا گیا۔
٭اسی
طرح نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے
انگلش اسپوکن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیا۔
مدنی مشورے میں انگلش اسپوکن ذمہ دار اسلامی بہنوں کے کینیا سفر کے حوالے سے اہداف طے کئے گئے نیز معلمہ ،
مبلغہ تیار کرنے اور مدرسۃ المدینہ بالغات انگلش میں شروع کروانے کی ترغیب دلائی ۔
فیضان مدینہ فیصل آباد میں جامعۃ المدینہ بوائز
کے اہم ذمہ داران کا مدنی مشورہ
گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں
دعوت اسلامی کے تحت جامعۃ المدینہ (بوائز) کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری
مدنی، نگران شعبہ اورصوبائی و سرکاری ڈویژن ذمہ داران سمیت جامعۃالمدینہ بوائز میں 12 دینی کاموں کے نگرانِ شعبہ وصوبائی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے جامعۃالمدینہ بوائز میں 12 دینی
کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے 12 دینی کاموں کے ذمہ داران کی تقرری کی نیز
اب تک کی کارکردگی، آئندہ کے اہداف،
مسائل، جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ میں
جز وقتی مدارس المدینہ، جامعۃالمدینہ و
مدرسۃالمدینہ کےتحت مدرسۃالمدینہ بالغان
کہاں کہاں لگ رہے ہیں ان سب کی کار کردگی کا فالو اپ لیا۔
نیکی
کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت سینٹرل افریقہ میں اسلامی بہنوں کے مئی2022 ءکے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے۔
انفرادی
کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے
والی اسلامی بہن تعداد: 1
روزانہ
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:
60
مدرسۃ
المدینہ بالغات کی تعداد: 16
ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 86
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد: 17
ان
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 219
ہفتہ
وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 82
ہفتہ
وار علاقائی دوروں میں شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد: 38
ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 139
وصول
ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی
تعداد : 71