دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی، نگرانِ شعبہ اور صوبائی و سرکاری ڈویژن ذمہ دار ان نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اس مدنی مشورے میں شعبے کی پچھلی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور شعبے کو خود کفیل بنانے کے متعلق چند اہم نکات بتائے نیز تقرری، فیڈ بیک، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، کارگردگی جائزہ (جنوری 2022ء تا اپریل 2022ء) اور 2026ء کے اہداف طے کئے۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بتایا کہ سال 2022ء میں الحمد للہ 72 نئے جامعۃالمدینہ (گرلز) شروع ہوئے ہیں۔فی الوقت 548 جامعۃالمدینہ (گرلز) شروع ہو چکے ہیں جن میں کم و بیش 45 ہزار طالبات دینی تعلیم حاصل کر رہی ہیں جبکہ سال 2022ء میں 13 ہزار نئے داخلے ہوئے ہیں۔

نگران پاکستان مشاورت کا کہنا تھا کہ ہم بچیوں کے لئےجامعۃ المدینہ بنائیں تاکہ ہماری بچیاں عالمہ بنے، حافظہ بنے، دین سیکھ کر اپنے بچوں کی تر بیت کریں اور پورا معاشرہ اسلامی معاشرہ بن جائے ۔

مدنی مشورے میں طے ہوا کہ پاکستان سطح پر جامعۃالمدینہ (گرلز) کےلئےایک خود کفیل مقرر کیا جائے جو جامعۃالمدینہ (گرلز) کے لئے خود کفالت کرے۔

نگران پاکستان مشاورت نے مزید بتایا کہ جامعۃالمدینہ (گرلز) کے تحت سات قسم کے کورس ہو رہے ہیں جن میں درس نظامی، فیضان شریعت کورس، فیضان قرآن و سنت کورس، فیضان تجویدو نماز کورس، فیضان علم کورس، کُلِّیَۃُ الشریعہ کورس اور تخصص فی الفقہ شامل ہیں۔اس کے علاوہ اسلامی بہنوں کو امورخانہ داری بھی سکھائے جاتے ہیں تاکہ ہماری بچیاں اچھی بیٹیاں، اچھی بیویاں، اچھی ساس اور اچھی طرح گھر کو چلانے والیاں بنیں۔

 ان شاءاللہ سال 2022ء میں  بلوچستان میں کم و بیش  15 ،کشمیر میں کم وبیش  6  ، گلگت بلتستان میں 1  اور کےپی کے میں کم و بیش7  نئے  جامعۃالمدینہ (گرلز)  قائم ہوں گے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر ملتان میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ روحانی علاج کے بستہ ذمہ داراسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبے کے اہم ذمہ داران کی بھی شرکت ہوئی۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی جانب سے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نےذمہ داران کی دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے حوالے سے ذہن سازی کی اور انہیں روزانہ نیک اعمال رسالے سے خود کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 11 اور 12 جون  2022ءبروز ہفتہ اتوار پاکستان کے شہر فیصل آباد میں شعبہ گلی گلی مدرسۃالمدینہ کا شاندار لرننگ سیشن ہواجس میں عالمی سطح شعبہ گلی گلی مدرسۃالمدینہ ذمہ دار، پاک سطح شعبہ گلی گلی مدرسۃالمدینہ ذمہ دار، پاکستان نگران اور شعبے کی صوبائی ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس سیشن میں اس شعبے کے اہم دینی کام سکھانے کے ساتھ ساتھ شعبہ فنانس کی طرف سے ای- رسیدشعبہ HR کے ذریعے اجارہ پروسس اورEss پر مکمل تربیت کی گئی نیز دینی کام کو بڑھانے کی پلاننگ اور اہداف دیئے گئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


15 جون 2022 ء بروز بدھ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا سندھ سیکریٹریٹ میں ملاقاتوں کا سلسلہ رہا جن میں اسپیشل سیکریٹری محمد عثمان معظم ، ایڈیشنل سیکریٹری غلام مرتضی شیخ  اور سیکشن آفیسر غلام مصطفی کورائی شامل تھے۔

دورانِ ملاقات نیکی کی دعوت پیش کی جس پر غلام مرتضی شیخ نے 17 جون کو سفر کرنے والے مدنی قافلے میں شرکت کرنے کی نیت کی نیز شخصیات کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی اور انہیں مکتبۃ المدینہ کے کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


15 جون 2022 ء بروز بدھ شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت  ذمہ دار نے شاہ فیصل ٹاؤن کراچی میں اسسٹنٹ کمشنر نور مصطفی لغاری ، ڈی ایس پی سید علی رضا ، ایس ایچ او شاہ فیصل شمس الزماں اور ایچ ایم عبد الخلیل سے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات دعوت اسلامی اور اسکےدیگر شعبہ جات کا تعارف کروایا، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت پیش کی ۔اور شخصیات کو مکتبۃ المدینہ کی کتاب تحائف میں پیش کئے۔ (کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ روز دعوت اسلامی کے زیر اہتمام حاجی کیمپ اسلام آباد میں  جاری حج تربیتی پروگرام میں عازمین حج کو احرام و حج کے مسائل سکھائے گئے۔

مبلغ دعوت اسلامی نے عازمین حج کو احرام باندھنے کا عملی طریقہ ، مناسک حج اور مدینے پاک کی حاضری کے آداب بتائے اور انہیں مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”رفیق الحرمین “تحفے میں پیش کیااور مناسک حج آسانی سے ادا کرنے کے لئے دعوت اسلامی کی ایپ ”حج و عمرہ “بھی انسٹال کروایا اور اسے استعمال کرنے کا طریقہ بھی بتایا۔(ر پورٹ: مبشر حسن عطاری ،مجلس حج وعمرہ ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


14 جون 2022 ء بروز منگل عزیز بھٹی ٹاؤن ، لاہور میٹروپولیٹن میں دعوت اسلامی کے تحت  یوسی نگران کا تربیتی سیشن ہوا، جس میں نگران عزیزبھٹی ٹاؤن محمد ندیم عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کی اور مدنی پھولوں سے نوازا ۔

تفصیلات کے مطابق اس تربیتی سیشن میں چند امور پر تبادلہ ٔ خیال کیا گیا جن میں یوسی نگران کے ماتحت وارڈنگران کی تقرری ، ہر وارڈنگران کے تحت آنے والی مساجد کی لسٹ بنانے، وارڈ کے اوپر 14 رکنی مشاورت(اصلاح اعمال، مدنی قافلہ، کفن دفن، تعلیم، رابطہ میڈیکل، مدنی چینل، مدنی مذاکرہ، تاجران، اوراق مقدسہ، مدنی کورسز، محبت بڑھاؤ، خدام المساجد، تقسیم رسائل، سیکورٹی) کی لسٹ تیار کرنے ،روزانہ کی بنیاد پر 12 دینی کاموں کا پیشگی جدول بنا نے، ماہانہ عطیات باکس کھولنےاور 25 جون کو یو سی برائٹ ٹاؤن میں لگنے والے بلڈ کیمپ لگانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔

نیز ٹاؤن نگران نے ”ایک نگران کو کیسا ہونا چاہیئے، لیڈر شپ کی مہارت کیسےحاصل ہو ؟ “اس موضوع پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے ذمہ داران کی تربیت کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔ (رپورٹ: شہزاد عطاری ذمہ دار کابینہ کارکردگی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


14  جون 2022ءبروز منگل پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ فنانس ڈپارٹمنٹ پاکستان کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں نگران فنانس ڈیپارٹمنٹ پاکستان ،ایچ او ڈی اور دیگر فنانس ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نگران پاکستان کو پاکستان سطح پر تمام صوبہ وائز و مجلس وائز ، اکاؤنٹ وائز اخراجات دیکھا یا نیز آمدنی والے شعبہ جات کے بارے میں بتایا کہ یہ شعبے کتنے فیصد خود کفیل ہیں اور آمدنی، خرچ سے کتنے فیصد زیادہ ہے ۔اور ان شعبہ جات میں مزید کام کرنے کا ہدف ملا ۔

اس مدنی مشورے میں یہ طے پایا کہ آمدنی والے شعبہ جات ( عطیات بکس ، عشر ، جی ایس بی ، مدرسۃالمدینہ جامعۃالمدینہ ) کے ذمہ داران ، فنانس ڈپارٹمنٹ کے ذمہ داران کے ساتھ مشورہ کرینگے اور ان شعبہ جات کے ساتھ پیش آنے والے مسائل کے حل کے بارے میں گفتگو کی جائے گی۔

اس مدنی مشورے میں نگران پاکستان نے دعوت اسلامی کے تمام مراکز ومدارس وجامعات میں سولر پینل کو رائج کرنے کے بارے میں ذہن دیا تاکہ بجلی کا استعمال کم سے کم ہو اور نگران پاکستان نے دعوت اسلامی کے ذمہ داران و محبین کو ای رسید زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ترغیب دلائی ۔

اس کے علاوہ نگران پاکستان مشاورت نے فنانس ڈیپارٹمنٹ پاکستان کے ذمہ داران اسلامی بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس) 


ترکی میں موجود دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ استنبول میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ترکی، ساؤتھ افریقہ اور مختلف ممالک کےذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے دینی کام اور مدنی قافلوں کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس موقع پر بانی دعوت اسلامی امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بذریعہ ویڈیو لنک اسلامی بھائیوں کو اپنے مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے انہیں مدنی قافلوں میں سفر کرنےاور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

بعد ازاں ذمہ داران نے نگران شوریٰ کو فیضان مدینہ استنبول میں ہی موجود مدنی چینل کے اسٹوڈیو کا وزٹ کرواتے ہوئے اس اسٹوڈیو کی تعمیرات اور وہاں ہونے والی ریکاڈنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ 


عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی دینی کاموں کو بڑھانے اور نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے کے لئے یورپ اور یوکے کے بعد ترکی پہنچے جہاں انہوں نے مشہور صحابی و میزبان رسول حضرت سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے مزار شریف پر حاضری دی۔

نگران شوریٰ نے مزار شریف پر سلام عقیدت پیش کیا اور ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی ترقی اور امت مسلمہ کی بھلائی کے لئے دعائیں کیں ۔


14 جون 2022 ء بروز منگل کراچی میں شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورے میں ساؤتھ ڈسٹرکٹ نگران محمد خالد عطاری نے ذمہ داران کے 2 ماہ کا جدول ، شعبے کی کارکردگی، دینی کاموں کی انفرادی کارکردگی اور ٹاؤن وائز تقرری کا جائزہ لیا ۔

اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ نگران نے شعبے کے کام میں آسانی کے لئے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کا ذہن دیا ،شعبے کے مسائل کا نعم البدل نکالنے اور شعبے کے روز مرہ کاموں کے علاوہ دیگر سماجی کام کرنے کا ذہن دیا ۔( رپورٹ: عبدالباسط عطاری، شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ،ساؤتھ ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے اوقاف کراچی اور حیدرآباد کے ذمہ داران نے اسپیشل اسسٹنٹ وزیر اعلیٰ سندھ اوقاف سید احمد رضا شاہ جیلانی سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

دوران ملاقات دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے وزٹ کرنے کی نیت کی۔

اس موقع پر اسلام آباد سے آئے ہوئے معروف سماجی رہنماؤں اور کاروباری شخصیات راجہ سائیں اور مشتاق احمد سے بھی ملاقات ہوئی۔ ( رپورٹ: محمد یحییٰ عطاری ، شعبہ رابطہ برائےاوقاف کراچی سٹی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )