27 جون 2022ء بروز پیر کشمیر کے شہر مظفر آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضان مدینہ اپرچھتر میں تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں ائمۂ کرام سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس تربیتی نشست میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ”قرأتِ نماز اور مسائلِ نماز“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ائمۂ مساجد کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز رکنِ شوریٰ نے سنت کے مطابق نماز کی ادائیگی کے لئے تعدیلِ ارکان کا پریکٹیکل کر کے بتایا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے ائمۂ مساجد کو مسجد کی صفائی ستھرائی کااہتمام کرنے، نمازیوں کے ساتھ حسنِ اخلاق کے ساتھ پیش آنے اور انفرادی طور پر درودِ پاک کا اہتمام کرنے کا ذہن دیا۔

مزید رکنِ شوریٰ نے مسجد انتظامیہ کے ساتھ مل کر مسجد کےاخراجات کو بتدریج خود کفیل کرنے کے حوالے سے چند اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا اور ائمہ مساجد کو درپیش آنے والے مسائل کا حل نکالا۔بعدازاں نشست میں شریک ائمۂ کرام اور ذمہ داران نے رکنِ شوری ٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)