دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی تربیت کرنے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے وقتاً فوقتاً میٹنگ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔اسی سلسلے میں پچھلے دنوں شعبہ ائمہ مساجد کے صوبائی ڈویژن ذمہ داران کی میٹنگ منعقد ہوئی۔

دورانِ میٹنگ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو اخلاص کے ساتھ کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے رواں سال دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانی کے کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)