جامع مسجد راجہ بازار ، ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی شرکت
گزشتہ روز مرکزی جامع مسجد راجہ بازار میٹروپولیٹن
راولپنڈی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی وقار
المدینہ عطاری نے شرکت کی ۔
رکن شوری نے اجتماع پاک میں سنتوں بھرا بیان کیا
اور حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا،نیز اس
اجتماع پاک میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت حلقہ لگایا گیا جس میں اسپیشل پرسنز
کی آسانی کے لئے اجتماع کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی گئی اس موقع پر محمد
سمیر ہاشمی عطاری ،محمد عمیر عطاری ،جمال مدنی،عبدالغفور مدنی زبیر عطاری اور شاہد
عطاری سمیت دیگر ذمہ داران اسپیشل پرسنز نے بھی شرکت کی ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
شعبہ حج وعمرہ کے زیر اہتمام حاجی کیمپ میں عازمین حج کے
لئے تربیتی پروگرام کا اہتمام
کسی بھی عمل کو شروع کرنے سے پہلے اس کے بارے
میں آگاہی حاصل کرنا دین اسلام کا لازمی حصہ ہے تاکہ علم و عمل دونوں میں مطابقت ہو جائے اور اس عمل میں مٹھاس پیدا ہو ۔اسی ضمن میں دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام
9 ،11 ، 14 ، 15 ،16 جون 2022 ء کو حاجی
کیمپ اسلام آباد میں حج تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
اس تربیتی پروگرام میں عازمین حج کو حج وعمرہ کے
بنیادی مسائل کے ساتھ ساتھ احرام باندھنے کا عملی طریقہ ، مناسک حج اور مدینے پاک
کی حاضری کے آداب بتائے ، نیزعازمین حج کو
حج و عمرہ کے بنیادی و اہم مسائل پر امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی طرف سے لکھی جانے والی مشہور و معروف کتاب ”رفیق الحرمین “تحائف
میں پیش کئے ۔
اس کے علاوہ دعوت اسلامی کی دیجیٹل سروسز ”حج و
عمرہ ایپ “کے بارے میں بتایا کہ یہ ایپ حج و عمرہ کی ادائیگی میں کس طرح معاون و
مددگار ہے اور اسے انسٹال کرنے کا طریقہ بھی بتایا۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری ، مجلس حج وعمرہ ڈسٹرکٹ اٹک ،
کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
15 جون 2022ء بروز بدھ صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ روحانی علاج کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی
تربیت کے لئے مدنی مشورے کا انعقاد کیا جس
میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری، رکن ِمجلس، صوبائی اور سرکاری ڈویژن ذمہ داران کے علاوہ دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبہ روحانی علاج کی پچھلی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اس شعبے کو خود کفیل بنانے، تقرری، فیڈ بیک، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، کارگردگی
جائزہ (جنوری 2022ء تا اپریل 2022ء) اور 2026ء کے اہداف طے کئے۔
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سال 2022ء کے 3
ماہ کی کارکردگی بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت اسلامی بھائیوں کے کم و بیش ایک ہزار 401، اسلامی بہنوں کے 152 جبکہ اورسیز میں اسلامی
بھائیوں کے 442 اور ٹوٹل ملک و برونِ ملک میں کم و بیش 2 ہزارتین مقامات پر روحانی علاج کے بستے دعوت اسلامی کے تحت چل رہے ہیں جن میں بغیر کسی نذرانے اور فیس کے تعویزات عطاریہ
دیئے جاتے ہیں۔
شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و
بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل ہے:
1:شعبہ روحانی علاج کے تحت پچھلے 3 ماہ میں دعائے شفا اجتماعات میں کم و بیش 11 اراکینِ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے بیانات کروائے گئے۔
2:شعبہ
روحانی علاج کے 19 کورسز ہوئے،کراچی، ملتان اورت فیصل آباد میں 3 استخارہ کورسز ہوئے۔
3:گلگت بلتستان میں 6 دعائے شفا اجتماع ہوئے اور روحاجی علاج کے
کورسز بھی ہوئے۔
4:ماہ ِرمضان المبارک میں اعتکاف کے 3 ہزار424 مقامات پر شعبہ روحانی علاج کے بستے لگائے گئے۔
5:شعبہ روحانی علاج کے تحت ملتان میں استخارہ آفس کی تعمیر جاری ہے اور لاہور فیصل آباد میں بھی ان شاءللہ استخارہ
آفس تعمیر ہوگا نیز بنگلادیش میں بھی استخارہ آفس شروع ہونے جارہا ہے۔
6:استخارہ سروس 24 گھنٹے کے لئے ہے کسی دن بھی چھٹی نہیں ہوگی۔
7:شعبہ روحانی علاج کے تحت اسلامی بہنیں اسلامی بہنوں کو تعویزات دیتی ہیں، اسلامی بہنوں میں 12 ماہ کے کورسز کا شیڈول بنایا گیا ہے، اسلامی بہنوں کے 8 نئے تعویذات کے بستے کھلیں ہیں اور 4 بستے روزانہ کی بنیاد پر شروع بھی ہوئے ہیں۔
8:یوکے، ہند اور ساؤتھ افریقہ میں انٹرنیٹ کے ذریعے رابطہ کرنے والوں کو ان کے ملک میں
بائی پوسٹ تعویذات فراہم کئے جائیں گے۔اس کے علاوہ 5 ممالک میں مزید شعبہ روحانی علاج کے بستے شروع کئے گئے ہیں جن میں ڈنمارک، سویڈن، ساؤتھ افریقہ،
سورینام، نوروے اور زنزیبا افریقہ بھی
شامل ہے۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ خان پور میں جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کے لئے علمِ توقیت کورس (لیول ون) کا انعقاد کیا
گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی شرکا کی علمِ توقیت کے حوالے سے تربیت کرتےرہتے ہیں۔
کورس کے دوسرے دن مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا
سجاد عطاری مدنی نے شرکا کو علمِ توقیت کے
متعلق چند اہم اور بنیادی چیزیں بیان کیں نیز اس کورس کے ذریعے دنیا بھر میں دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔
واضح رہے اس کورس کی ہفتے میں 4 دن کلاس ہوگی جس کی ٹائمنگ دن 3
بجے سے 4 بجے تک ہے نیز یہ کورس 30 جون 2022ء کو مکمل ہو جائے گا جبکہ عیدالاضحیٰ
کے بعد اس کورس کا دوسرا لیول شروع کیا جائے گا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پسرور، تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے دعوت اسلامی
کی جانب سے بلڈ کیمپ ، سول ہسپتال میں لگایا گیا
امت کی خیر خواہی اور مخلوق خدا کی کی تکلیف و
بیماری پر مدد و ہمدردی کرنے کے جذبے سے
سرشار عاشقان رسول نے پچھلے دنوں پسرور میں
تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے دعوت اسلامی کی جانب سے بلڈ کیمپ ، سول ہسپتال میں لگایا
جس میں 145 خون کے بیگ دیئے گئے ۔
بلڈ کیمپ میں ڈی پی او سیالکوٹ ذیشان رضا ، ڈی ایس
پی ملک عامر ، صدر با نیاز باجوہ ، سیکریٹری بار رانا شاہد ، ایم ایس سول ہسپتال
جنید ، سرجن ولید اور پسرور سرکل کے چھ تھانوں کے ایس ایچ او ز نے وزٹ کیا اور اس
نیکی کے کام میں اپنا حصہ ملاتے ہوئے خون دیا ۔
اس موقع پر سندس فاؤنڈیشن کے بانی حاجی سرفراز
بھی موجود تھے انہوں نے ڈی پی سیالکوٹ کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں کے
بارے میں بریف کیا اور تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے دعوت اسلامی کے کام کو خوب
سراہا۔(رپورٹ: شعبہ ایف جی آر ایف، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
دعوتِ اسلامی کے تحت 15 جون 2022ء بروز بدھ
اسلام آباد کے علاقے سترہ میل میں کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
صوبائی ذمہ دار ظہیر عباس عطاری نے کفن دفن کے
حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اس کے چند ضروری مسائل سکھائے نیز نمازِ جنازہ کا عملی
طریقہ بھی سکھایا۔
بعدازاں صوبائی ذمہ دار نے عاشقانِ رسول کو 12
دینی کاموں بالخصوص ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عرفان عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کیپٹن (ر)محمد ندیم ناصر سے ملاقات
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کیپٹن (ر)محمد
ندیم ناصر ، ڈی ایس پی لیگل چنیوٹ ملک افضل شیر کالرو، سپرینڈنٹ ڈی پی او آفس توقیر حیدر شاہ، سپرینڈنٹ ڈپٹی کمشنر آفس ملک محمد امتیاز کھوکھر، چیف سیکیورٹی آفیسر چنیوٹ
مہر شہباز احمد لالی، پی اے ڈپٹی کمشنر محمد فیصل اور ایس این اے چنیوٹ مہر عمر خیات سپرا سے ملاقات کیں ۔
دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوت
اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا اور دعوت اسلامی کے
فلاحی کاموں میں تعاون کرنے کی اپیل کی ساتھ ہی قربانی کے کھالوں کے این ۔او،سی کے
لئے درخواست جمع کرائی اور شخصیات کو
ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسڑکٹ چنیوٹ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
دعوتِ اسلامی کے تحت 16 جون 2022ء بروز جمعرات
کراچی سٹی کی جامع مسجد بہزاد سخی حسن میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ کفن دفن کے ڈسٹرکٹ و ٹاؤن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں سٹی ذمہ دار یاسر عطاری نے
اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا اور شعبے کے دینی
کاموں کا فالواپ لیا نیز 5 جون 2022ء کو ہونے والے رکنِ شوریٰ کے مدنی مشورے کے
مدنی پھول دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کراچی سٹی کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں دیگر
اہم ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
کراچی سطح
کے ذمہ دار ارسلان عطاری نے دعوتِ اسلامی کی نیو تنظیمی ترکیب کے حوالے سے چند اہم امور پر مشاورت کرتے ہوئے تقرر مکمل کرنے کا ذہن دیا۔اس کے علاوہ ذمہ دار
نے 12 دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے متعلق کلام کیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
حضرت
بابا ملک شاہ ولی رحمۃاللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر قراٰن خوانی
16
جون 2022ء کو ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے ٹاؤن اگوکی میں حضرت بابا ملک شاہ ولی رحمۃاللہ
علیہ
کے سالانہ عرس کے موقع پر مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں نے مزار شریف پر قراٰن خوانی
کی۔
شعبہ
مزاراتِ اولیاء کے ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ذمہ دارانِ نے بچوں کے ہمراہ مزار شریف پر
حاضری دی دعا اور فاتحہ کا سلسلہ بھی ہوا۔ (رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان
آفس شعبہ مزاراتِ اولیاء، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
16
جون2022 ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ تقسیم رسائل کے تحت ملتان
میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔
سٹی ذمہ
دار شعبہ تقسیم رسائل جنید عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع کو دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے بتاتے
ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی۔اختتام پر روحانی علاج
کا بستہ بھی لگایا گیا جس سے حاضرین نے
اپنے اور دیگر متعلقین کے لئے تعویذات
عطاریہ لئے اور چند نے کاٹ والے عمل کے لئے اپنے نام پیش کئے۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 15 مئی 2022 ء کو خیبرپختون خوا کے شہر ایبٹ آباد میں مدنی مشورہ ہواجس میں صوبائی نگران اشفاق عطاری اور صوبائی ذمہ دار محمد منیر عطاری نے شعبہ مدنی کورسز کے تحت ہونے والے کورسز کےنظام
کو مضبوط کرنے کے حوالے سے نکات بتائے۔ مزید فیضانِ نماز کورس رہائشی،
63دن مدنی تربیتی کورس ہر ہر ضلع میں کروانے کے متعلق اہداف دیئے۔ (رپورٹ: ابو یاسر قاری محمد ناصر رضا عطاری ڈویژن
مدنی کورسز ذمہ دار ر، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)