دعوتِ اسلامی کےتحت  14جون 2022ء بروز منگل فیصل آباد کی تنظیمی ڈویژن مدینہ ٹاؤن میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر مقامی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں آنے کا ذہن دیا ۔

بعدازاں تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کاموں پر مضبوط رہنے اور دین کی خدمت کرنے کا جذبہ دیا۔اس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 15 جون  2022ء کو ڈسٹرکٹ کیماڑی محمدی کالونی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

صاحبزادیِ عطار نے سنتوں بھرا بیان کیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو پابندی سے اجتماع میں شرکت کرنے، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں آنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے فرض علوم پر مشتمل کورسز کرنے کی ترغیب دلائی ۔ نگران عالمی مجلس مشاورت نے اجتماع کے آخر میں دعا کروائی بعد اجتماع ملاقات و انفرادی کوشش کا سلسلہ رہا۔ 


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کی تربیت کے لئے ایک سیشن ہوا جس میں شعبہ مدنی قافلہ کے اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔

دورانِ سیشن مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے مختلف موضوعات پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 17 جون 2022ء بروز جمعہ پاکستان کے شہر فیصل آباد میں شعبہ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی و ڈویژن ذمہ داران سمیت شعبے کے دیگر اہم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کارکردگی واہداف کا جائزہ لیا اور ہفتہ وارمدنی مذاکرے کے مقامات میں اضافہ کرنے کا ذہن دیا۔مزید رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں میں بھی حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔(رپورٹ:سہیل رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


16 جون 2022ء بروز جمعرات پاکستان کے شہر فیصل آباد میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ تحفظِ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبہ کے متعلقہ رکنِ شوریٰ ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی، نگران شعبہ، صوبائی اور سرکاری ڈویژن ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اس مدنی مشورے میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کی پچھلی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اس شعبے کو خود کفیل بنانے سمیت مختلف موضوعات پر کلام کیا اور (جنوری 2022ء تا اپریل 2022ء) اور 2026ء کے اہداف طے کئے۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبے کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ شعبہ اوراقِ مقدسہ کس طرح کام کرتا ہے۔مزید آپ کا کہنا تھا کہ شعبہ اوراق ِمقدسہ پاکستان کے 644 شہروں میں کام کر رہا ہے جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔

الحمد للہ عزوجل شعبہ اوراقِ مقدسہ کے تحت اب تک کم و بیش 2 لاکھ267 باکسز مدارس المدینہ، مساجد، مارکیٹس اور بازاروں سمیت مختلف جگہوں پر لگ چکے ہیں جسے ہر دوسرے ہفتے کے بعد خالی کرنے کا طے پایا ہے۔

اسی طرح مختلف شہروں میں 2 ہزار بڑے ڈرم اور 20 ہزار274 گھریلو بکس لگائے گئے ہیں جبکہ پاکستان بھر میں 476 اوراقِ مقدسہ کے اسٹور ہیں جہاں اوراق مقدسہ کو عارضی طور پر رکھا جاتا ہے نیز 650 قراٰن محل ہیں جہاں مستقل طور پر اوراق مقدسہ کو محفوظ کیا جاتا ہے۔مزیدکم و بیش 7 ہزار اسلامی بھائی رضاکارانہ طور پر اس شعبے کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔قراٰن محل تک مقدس اوراق پہنچانے کے لئے کم و بیش 49 رکشے اور تین سوزوکی گاڑیاں بھی اس شعبے کے پاس ہیں۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کا کہنا تھا کہ اسکولوں، کالجز اور مدارس میں بھی اس شعبے کے تحت کام کیا جارہا تاکہ ان میں مقدس اوراق رکھے جا سکیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


کراچی(سندھ) کے بن قاسم ٹاؤن میں ایک مقامی شخصیت کے گھر پر 16 جون 2022ء بروز جمعرات سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں دیگر عاشقانِ رسول سمیت تاجران اور ڈسٹرکٹ ائمہ مساجد ذمہ داران کی شرکت ہوئی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کو فرائض کی ادائیگی کے حوالے سے بتایا نیز انہیں مختصر و مسنون اوراد و ظائف پڑھنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔مزید رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ایچ آر ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذیلی شعبے TAD کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے رمضان ہال میں تربیتی سیشن منعقدہوا جس میں دعوت اسلامی کو بطور اجیر (ملازم) جوائن کروانے والے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں نئے جوائن کرنے والے اجیروں کوخوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ ادارے کے اصول و قواعد کے بارے میں جامع آگاہی فراہم کی۔

اس کے علاوہ اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں اخلاص کے ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں  نگران اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری کا لاہور ڈویژن پنجاب کا شیڈول رہا جس میں انہوں نے ڈویژن ذمہ دار محمد علی عطاری سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے پنجاب مائن اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی اوراُن کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

بعدازاں ذمہ داران نے مائن اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کے اکاؤنٹ آفیسر سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ نیزدعوت اسلامی کا تعارف کروایا اورمدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہورکا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لیاقت آباد ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی سٹی میں دعوت اسلامی کے تحت دینی کاموں کا شیڈول رہا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ داران اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد فیضان عطاری اور جمیل عطاری نے سینٹرل ڈسٹرکٹ کے لیاقت آباد ٹاؤن ذمہ دار سیّد علیان عطاری سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے ٹاؤن نگران عبدالعزیز عطاری سے اسپیشل پرسنز کے جامعۃ المدینہ کے حوالے سے مختلف امور پرمشاورت کی۔ بعدازاں ذمہ داران نے اسپیشل پرسنز کے درمیان چوک درس دیا اور مدرسۃ المدینہ بالغان اسپیشل پرسنز میں شرکت کی۔

مزید ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسپیشل پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر پاکپتن میں اسپیشل پرسنز کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقادہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مشہور عالم دین ”حافظ امین صاحب“ کی سیرت کے حوالے سےسنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اجتماع میں شریک اسپیشل پرسنز کی درسِ نظامی (عالم کورس) کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈویژن ساہیوال ذمہ دار زبیر عطاری اور ڈسٹرکٹ پاکپتن ذمہ دار راشد عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد زبیر عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات عام کرنے اور عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہر ہفتے ملک و بیرونِ ملک میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 16 جون 2022ء بروز جمعرات فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”نیکی کی دعوت دینا سنتِ انبیاء علیہ السلام ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کونیکی کی دعوت دینے کے فضائل بیان کئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران ِپاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے پاس فیصل آباد ڈویژن نگران، شہر نگران، ٹاؤن نگران اور فیصل آباد سٹی کے تمام شعبہ جات کے ذمہ داران کی حاضری ہوئی۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں انہوں نے تمام شعبہ جات کی اجمالی کارکردگی کا جائزہ لیا جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنے اپنے شعبے کی آمدنی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے تمام ذمہ دارا ن کو اپنے اپنے شعبے کو خود کفیل بنانے کے بارے میں ذہن دیتے ہوئے عطیات بکس، خصوصی بکس اور گھریلو عطیات بکس رکھنے کا ہدف دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعدازاں نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی اجتماعی قربانی میں زیادہ سے زیادہ اسلامی بھائیوں کے حصے شامل کروانے کے متعلق قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)