22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
فیضانِ مدینہ کولمبومیں مدنی مشورہ،شعبہ
مدرسۃالمدینہ بوائز کے ذمہ داران کی شرکت
Tue, 23 May , 2023
1 year ago
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
سری لنکا کے شہر کولمبو میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک مدنی مشورہ ہوا
جس میں مدرسۃالمدینہ بوائز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے
انہیں دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔
بعدازاں مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں نے
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اپنی اپنی رائے پیش کی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)