20 جون 2022 ء کو کراچی کی ایک جامع مسجد غوث
الاعظم میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کے طلبائےکرام کے مدنی قافلےنے قیام کیا ۔
اس مدنی قافلے میں لوگوں کی اصلاح کے لئے مسجد
درس ، چوک درس اور دیگر دینی کام کے علاوہ قافلے کے اسلامی بھائیوں نے حاضرین کو غسل میت کا طریقہ ، کفن کاٹنے اور
پہنانے کا طریقہ بتایا ساتھ ہی اس کا عملی
طریقہ بھی کر کے دکھایا ۔(رپورٹ: عزیر
عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)
19 جون 2022 ء کو شعبہ ایگریکلچر اینڈ لائیو
اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا فیصل آباد میٹروپولیٹن میں جدول ہوا
جس میں یو نیورسٹی کے لیکچرار ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ، ذمہ دار رابطہ برائے
ایگریکلچر ، کارکردگی ذمہ دار او رڈاکٹرز شامل تھے۔
پنجاب ذمہ دار نے یونیورسٹی میں سیکھنے سکھانے
کے حوالے سے مدنی حلقہ لگایا ، نیکی کی دعوت دی اور یونیورسٹی کے طلبہ کی دنیاوی
تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی ۔(رپورٹ: ڈاکٹر شا ہجہاں عطاری فیصل آباد میٹروپولیٹن ذمہ دار ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)
آئی جی فنانس پنجاب پولیس غازی صلاح الدین سیالوی
کے گھر پر ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد
پچھلے دنوں ایس ایس پی اینڈ آئی جی فنانس پنجاب
پولیس غازی صلاح الدین سیالوی کے گھر پر اُن کی والدہ مرحومہ کے لئے دعوتِ اسلامی
کے تحت ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس کا آغاز تلاوتِ کلام ِپاک و نعتِ رسولِ مقبولﷺ سے کیا
گیا۔
اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب کے ذمہ دار نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور ان کی والدہ مرحومہ سمیت تمام امت مسلمہ کے مرحومین کے لئے ایصالِ
ثواب و دعا کا اہتمام کیا۔
چکوال میں نیو تقسیم کاری پر رکن شوری حاجی وقار
المدینہ عطاری کا مدنی مشورہ
گزشتہ روز مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی وقار المدینہ
عطاری کا فیضان مدینہ چکوال میں نیو تقسیم کاری پر چکوال ڈسٹرک کے تمام ذمہ داران کیساتھ مدنی مشورہ کیا ۔
رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے عاشقان
رسول کی حسن اخلاق، اطاعت اور خود کو نیک بنانے کے لئے نیک اعمال پر عمل کرتے ہوئے
12 دینی کام کرنے کی ترغیب دی جس پر عاشقان رسول نے 3 دن، 12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں ملک و بیرون
ملک سفر کرنے کی نیتیں کی۔
اس کے علاوہ مدنی مشورے میں تحصیل نگرانوں اور
یوسی نگرانوں کے اعلانات بھی کئے گئے اور وارڈ
نگرانوں کا تقرر 7 دن میں مکمل کرنے کا ہدف طے ہوا ساتھ ہی ایک ماہ میں مسجد نگران
کے تقرر کا ہدف بھی طے ہوا ۔( کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)
جہلم میں نیو تقسیم کاری پر رکن شوری حاجی وقار
المدینہ عطاری کا مدنی مشورہ
گزشتہ روز مرکزی مجلس شوری کے رکن و نگران اسلام
آباد و راولپنڈی مشاورت حاجی وقارالمدینہ عطاری کا فیضان مدینہ ڈھوک جمعہ، جہلم میں
نیو تقسیم کاری پر جہلم کے تمام ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا۔
رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے عاشقان
رسول کی حسن اخلاق، اطاعت اور خود کو نیک بنانے کے لئے نیک اعمال پر عمل کرتے ہوئے
12 دینی کام کرنے کی ترغیب دی جس پر عاشقان رسول نے 3 دن، 12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں ملک و بیرون
ملک سفر کرنے کی نیتیں کی۔
اس کے علاوہ مدنی مشورے میں تحصیل نگرانوں اور
یوسی نگرانوں کے اعلانات بھی کئے گئے اور وارڈ
نگرانوں کا تقرر 7 دن میں مکمل کرنے کا ہدف طے ہوا ساتھ ہی ایک ماہ میں مسجد نگران
کے تقرر کا ہدف بھی طے ہوا ۔
اس موقع پر رکن شوریٰ و نگران جہلم ڈسٹرکٹ
مشاورت حاجی بغداد رضا عطاری اور رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری بھی موجود تھے۔ ( کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)
گزشتہ روز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن ، لاہور میں شعبہ رابطہ برائے تاجران پاکستان کے
نگران مولانا محمد فہیم مدنی عطاری نے لاہور ڈویژن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
کیا۔
اس مدنی مشورے میں مولانا محمد فہیم مدنی نے سابقہ
کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف بیان کئے ،اس موقع پر لاہور ڈویژن مجلس
تاجران کے نگران حاجی افضل عطاری ، اراکین ٹاؤن کارکردگی ذمہ داران سمیت مارکیٹ
ذمہ داران نے بھی شرکت کی ۔(رپورٹ:
سید شاہ زیب عطاری مجلس تاجران لاہور ڈویژن ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سیّد ظہیرالاسلام
سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران نےانہیں نیکی کی دعوت پیش
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی سرگرمیوں کے بارے
میں آگاہی دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔
بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سیّد ظہیر
الاسلام کو دعوتِ اسلامی کے شعبےمکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والے کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار
کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
19 جون 2022 ء کو لانڈھی ٹاؤن ، کراچی میں چالیسویں
کے سلسلے میں ایصال ثواب اجتماع ہوا جس
میں مختلف مقامات کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
اس اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی آصف عطاری نے ”ایصال ثواب کی فضیلت اور اہمیت “ پر سنتوں
بھرا بیان کیااور حاضرین کی دینی ، اخلاقی و روحانی اعتبار سے تربیت کی نیز اختتام
پر مرحوم بہادر علی کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ و دعائے مغفرت کی ۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن، کانٹینٹ :
محمد مصطفی انیس)
دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات عام کرنے اور
عاشقانِ رسول کی تربیت کرنے کے لئے پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے حافظ آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد ناصر
گورائیہ، سیکورٹی انچارج ٹو ڈی سی آفس میاں امتیاز احمد، اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد رب
نواز چدھڑل، سیکورٹی انچارج ٹو ڈی پی او آفس فیصل اعجاز اورانچارج انفارمیشن برانچ
ڈی سی آفس انجم سہیل سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش
کرتے ہوئے قربانی کی کھالوں کے NOC کی
درخواست مارک کروا کے جمع
کروائی۔اسی طرح مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے راستے اور نکاسی کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی
کمشنر سے اہم امور پر میٹنگ ہوئی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اسلامی
بھائیوں کے سیکھنے سکھانے کے لئے کفن دفن کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف مقامات سے عاشقان رسول نے شرکت کی
۔
مبلغ دعوت اسلامی نے اس کورس میں میت کو غسل
دینے کی فضیلت پر گفتگو کی اور میت کو کفن پہنانے کا طریقہ سیکھایا ساتھ ہی نماز
جنازہ کا عملی طریقہ بھی بتایا نیز کورس کے اختتام پر ٹیسٹ بھی لیا گیا ۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن، کانٹینٹ :
محمد مصطفی انیس)
شعبہ اجتماعی قربانی دعوتِ اسلامی کے تحت 20 جون
2022ء بروز پیر پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں تربیتی اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں
شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز صوبۂ پنجاب کے ناظمین سمیت دیگر شعبہ جات کےاسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی عبدالباسط عطاری (QMS ذمہ دار شعبہ اجتماعی قربانی فیصل آباد ڈویژن) نے ذمہ داران سے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق
گفتگو کرتے ہوئے اجتماعی قربانی کے سافٹ ویئر بنام QMS
چلانے کے حوالے سے تربیت کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر
پاکستان سطح کے ذمہ دار حاجی غلام الیاس عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود
تھے۔(رپورٹ:محمد کاشف عطاری آفس ذمہ دار شعبہ اجتماعی قربانی
پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
20 جون 2022ء بروز پیر یوسی حافظ آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ میں مدنی مشور ے کا انعقاد ہوا جس میں یوسی نگران سمیت دیگر اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ تحصیل نگران محمد عمران عطاری نے ”خوش اخلاق“ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق
چند اہم امور پر مشاورت کی اور دینی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کا ذہن دیا جس
پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔(رپورٹ:اعظم عطاری یوسی نگران ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)