بنگلہ
دیش ملک نگران اسلامی بہن کے ساتھ بذریعہ
انٹر نیٹ دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 19 جون 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے بنگلہ دیش ملک نگران اسلامی بہن
کے ساتھ بذریعہ انٹر نیٹ دینی کاموں کے
سلسلے میں مدنی مشورہ کیا۔
مدنی مشورے میں شعبہ معاونت سے رابطے کا طریقۂ کار، اخلاقی
مسائل کا حل اور بنگلہ زبان میں دینی کام کرنے سے متعلق مسائل پر بات چیت ہوئی۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جات میں سے ایک شعبہ فیضان اسلام ہے جس کا کام نیو مسلم اسلامی بہنوں کی تربیت اور غیر مسلم کو ان کی
خواہش پر مسلمان کروانا ہے۔اسی سلسلے میں 18 جون 2022ء بروز ہفتہ یورپین یونین کے ملک اسپین میں اسپینش لڑکی
کا دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان اسلام کی ایک ذمہ دار اسلامی بہن سے رابطہ ہوا۔
انہیں
اسلام میں دلچسپی تھی اور وہ اسلام کے بارے میں سیکھنا بھی چاہتی تھیں ، ان
کو ترغیب دلائی گئی جس پر انہوں نے سابقہ مذہب سے توبہ کی اورکلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگئیں ۔ ان کا اسلامی نام بھی رکھا گیا اور ان کی اسلامی تربیت بھی کی جارہی ہے۔ نیو اسلامی بہنوں کی تربیت و قبول اسلام کے حوالے سے فیضان اسلام کی درج ذیل میل پر رابطہ کریں:
فیصل
آباد میں شعبہ علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ
نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ علاقائی دورہ ذمہ داران کو
شعبے کے دینی کاموں کے سلسلے میں نکات بتائے۔ اس کے علاوہ شعبے کے دینی کام کو بڑھانے کا ذہن
دیا اور اس پر رہنمائی کرتے ہوئے اہم نکات بھی بیان کئے نیز جنوری 2022ءتا مئی 2022 ءکی شعبہ کارکردگی کا
تقابل کرتے ہوئے دینی کاموں کا جائزہ لیاجس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیااوراہداف بھی دئیے۔ مدنی مشورے کے اختتام پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان میں تحائف تقسیم کئے ۔
فیضان مدینہ کراچی میں کارپوریٹ سیکٹر سے وابستہ افراد
کے درمیان پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد
دنیا
کے بیشتر شعبے میں منظم انداز سے نیکی کی دعوت کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی
دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 جون 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کارپوریٹ سیکٹر سے
وابستہ پروفیشنلز حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نگران
مجلس شعبہ پروفیشنلز و موٹیویشنل اسپیکر محمد ثوبان عطاری نے ” Building
Bridges “ کے
موضوع پر بیان کیااور شرکا کو دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے اور
اپنی صلاحیتوں کو دینی کاموں میں صرف کرنے کا ذہن دیا۔
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی دینی کاموں کے سلسلے میں افریقی ملک ملاوی کے
دورے پر ہیں جہاں ذمہ داران سے ملاقات، شخصیات اور اسلامی بھائیوں میں نیکی کی
دعوت، دینی حلقے اور سنتوں بھرے اجتماعات میں بیانات کرنا آپ کے شیڈول میں شامل
ہے۔
دوران
دورہ جانشین امیر اہلسنت نے ملاوی میں زیر تعمیر مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ
کا وزٹ کیا جہاں ذمہ داران نے تعمیرات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ جانشین امیر اہلسنت نے
ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہا اور مزید ترقی کے لئے دعائیں کیں۔
ملاوی کی لمبے مسجد میں سنتوں بھرا اجتماع، جانشین امیر
اہلسنت نے بیان فرمایا
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام افریقی ملک ملاوی کیLimbe مسجد میں سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شخصیات اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے سیرت رسول ﷺ کے مطابق زندگی گزارنے کی
ترغیب دلائی۔اختتام پر صلوۃ و سلام اور دعا کاسلسلہ ہوا۔
ملاوی میں حاجی ظہیر مالیدا کے گھر دینی حلقے کا انعقاد،
حاجی عبیدرضا عطاری نے نیکی کی دعوت پیش کی
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام ملاوی میں ایک اسلامی بھائی حاجی ظہیر مالیدا کے گھر دینی
حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری
مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی آمد ہوئی جبکہ علاقے کے کثیر عاشقان رسول بھی
اس موقع پر موجود تھے۔
حاجی
عبید رضا عطاری مدنی نے سنتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے
ہوئے انہیں دینی کاموں میں شرکت کرنے اور سنت نبوی ﷺ کے مطابق زندگی گزارنے کی
ترغیب دلائی۔آخرمیں صلوۃ و سلام بھی پڑھا گیا اور دعا کا سلسلہ ہوا۔
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی تنزانیہ
میں اپنے تبلیغی دورے کے دوران ٹیکسٹائل ملز کے اونرسے ملاقات کی۔
جانشین
امیر اہلسنت نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور
انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں جانی و مالی تعاون کرنے کا ذہن
دیا۔آخر میں دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔
ملاوی میں ایک اسلامی بھائی کی رہائش پر دینی حلقے کا
انعقاد، جانشین امیراہلسنت نے نیکی کی دعوت دی
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی اپنے تبلیغی دورے پر تنزانیہ سے افریقی ملک
ملاوی پہنچے جہاں مقامی ذمہ داران نے ان کا استقبال کیا۔
بعد
ازاں ملاوی میں ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
حاجی
عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو نیکی کی دعوت دی اور انہیں کچھ نہ کچھ وقت دینی کاموں
میں بھی صرف کرنے کا ذہن دیا۔ آخر میں صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا۔
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے اپنے تنزانیہ دورے کے دوران مقامی علماو
مشائخ سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی و
فلاحی کاموں پر بریفنگ دی۔
جانشین
امیر اہلسنت نے انہیں دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے اور اپنے معتقدین و محبین کو
دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ کروانے کی درخواست کی۔ آخر علماو مشائخ نے
دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعائیں کیں۔
جانشین امیر اہلسنت کے ہاتھوں تنزانیہ کے علاقے چنیکا
میں جامعۃ المدینہ کی نئی برانچ کا افتتاح
دعوت
اسلامی کے تحت تنزانیہ کے سٹی دار السلام کے اطراف علاقے چنیکامیں جامعۃ المدینہ
کی نئی برانچ کا افتتاح کیا گیا۔
جامعۃ
المدینہ کے باقاعدہ افتتاح کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں جانشین امیر
اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی
تشریف آوری ہوئی جبکہ مقامی ذمہ داران، شخصیات اور دیگر عاشقان رسول بھی اس موقع
پر موجود تھے۔
جانشین
امیر اہلسنت نے جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام کو درسی کتاب سے ابتدائی سبق بھی
پڑھایا اور دعاؤں سے نوازا نیز اختتام پر صلوۃ و سلام بھی پڑھا گیا۔
آخر
میں حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے عاشقان رسول نے ملاقات بھی کی۔
شعبہ ڈونیشن بکس صوبۂ پنجاب کے ڈویژن و میٹرو پولیٹن کے ذمہ داران کی میٹنگ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت 21جون
2022ء بروز منگل پاکستان کے شہر لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن
میں میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ ڈونیشن بکس صوبۂ پنجاب کے ڈویژن و میٹرو پولیٹن
ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں صوبائی ذمہ دار محمد زاہد بغدادی عطاری نے اسلامی
بھائیوں کی 12دینی کاموں کے حوالے سے تربیت
کرتے ہوئے عید الاضحٰی کے مدنی قافلے کی تیاری کے متعلق مشاورت کی۔
مزید
گفتگو کرتے ہوئے صوبائی ذمہ دار نے سابقہ
کاکردگیوں کا جائزہ لیا اور شعبے کو مضبوط کرنے کے لئے مختلف اہم امور پر تبادلۂ
خیال کیا نیز ذمہ داران کو نئے اہداف بھی
دیئے گئے۔بعدازاں اسلامی بھائیوں کی
کارکردگیوں پر اُن کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:شہریار عطاری میٹرو پولیٹن ذمہ دار شعبہ
عطیات بکس گوجرانولہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)