گزشتہ روز اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ایک ماہ کا مدنی قافلہ سفر ہوا جس میں گونگے بہرے اسپیشل پرسنز نے شرکت کی ۔ فیصل آباد ڈسٹرکٹ ، تحصیل جڑانوالہ میں شرکاء مدنی قافلہ نے علاقائی دورہ کیا اور لوگوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے  بعد نماز مغرب ہونے والے سنتوں بھرے بیان میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر مغرب کے بیان میں کثیر افراد نے شرکت کی ۔

امیر قافلہ فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار محمد شاہد عطاری نے اسپیشل پرسنز کی تربیت کی نیز چنیوٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد غلام مصطفی عطاری اور فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار برائے ڈیف محمد ارسلان عطاری نے اشاروں میں نیکی کی دعوت بھی دی۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ روز فیضانِ مدینہ  پشاور میں جاری 12 دن کے اشاروں کی زبان کورس کے شرکاء اور پشاور ڈویژن ذمہ دارمولانا احمد دین مدنی عطاری اور کورس کے معلم محمد بدر شفیق عطاری کے ساتھ گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت دینے کا سلسلہ رہا ۔

جس میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کے حوالے سے ذہن دیاجس پر اسلامی بھائیوں نے شرکت کرنے کی نیت کیں۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی شعبہ نابینا اسپیشل پرسنز کے صوبائی ذمہ دار سندھ شرافت علی عطاری کا سکھر میں  شیڈول رہا۔

ذمہ دار شرافت علی عطاری نے ڈسٹرکٹ ذمہ دار رحمت اللہ عطاری سے ملاقات کی اور ان کے ہمراہ مدرسہ انوار الاسلام کے بانی عبد النعیم خان سعیدی مد ظلہ العالی سے ملاقات کی اور نابینا افراد کے جامعۃ المدینہ کا تعارف پیش کیا نیز فیضان مدینہ سکھر میں جامعۃ المدینہ کے طلبائےکرام کے ہمراہ مدنی مذاکرے میں شرکت بھی کی۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز سندھ عابد حسین عطاری کا حیدر آباد شہر میں قائم مدرسۃ  المدینہ برائےنابینا افراد میں شیڈول رہا جس میں انہوں نے نابینا بچوں کی تربیت کا سلسلہ کیا نیز نماز کا عملی طریقہ اور وضو و غسل کے فرائض اور سنتیں بھی سکھائیں۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


21 جون 2022 ء کو مجلس حج و عمرہ ڈویژن ذمہ دار انجینئر عبدالوحید عطاری نے حاجی کیمپ اسلام آباد میں افسران سے ملاقات کی اور حج وعمرہ کے حوالے سے گفتگو کی ۔

ڈویژن ذمہ دار نے اکاؤنٹ آفیسر اسد اور سابقہ اسسٹنٹ سیکریٹری وزیراعظم ہاؤس قاضی منیر کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور احرام باندھنے کا عملی طریقہ ، عمرے کا طریقہ اور مناسکِ حج و اسکی ادئیگی کے بارے میں بتایاجس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی خدمت کو خوب سراہا اور اچھے تأثرات دیئے۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری مجلس حج و عمرہ ڈسٹرکٹ اٹک ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


21 جون 2022 ء بروز منگل پھول نگر تحصیل پتوکی بابری مسجد میں  مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران ڈسٹرکٹ قصور حاجی محمد نعیم عطاری اورعلاقے کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر نگران ڈسٹرکٹ نے12 دینی کاموں کا فالواپ لیا ، نئی تقسیم کاری کے مطابق سٹی نگران، یوسی نگران ، وارڈ نگران اور تحصیل ذمہ داران کا اعلان کیا ساتھ ہی گھریلو صدقہ بکس رکھنے ، رکھوانے اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم اور دیگر ادارے بنانے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داران نے بھرپور عزم کا اظہار کیا اور اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


21 جون 2022 ء بروز منگل  پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں شعبہ مدنی قافلہ کےتحت ذمہ داران کا عابد مدنی ڈویژن قافلہ ذمہ دار ساہیوال نے مدنی مشورہ کیا اور اور انکی تربیت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی عابد مدنی نے فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذمہ داران اور مدرسۃ المدینہ کے مدرسین کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے والے ایام اور علاقوں کے حوالے سے مشورہ کیا اور ڈویژن نگران سے مدنی قافلہ ، علاقائی دورہ ، یوم تعطیل اور پیشگی جدول پر مشاورت ہوئی ۔اس کے علاوہ ڈویژن نگران کی ترغیب دلانے پر ہر ذمہ دار نے اپنا مدنی قافلہ تیار کر کے سفر کروانے کا عزم کیا ۔ (رپورٹ: بدرمنیر عطاری شوشل میڈیا زمہ دار قافلہ پنجاب، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


21 جون 2022 ءبروز منگل سرگودھا میں شعبہ مدنی قافلہ  کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں سرگودھا ڈویژن قافلہ ذمہ دار محمد کلیم عطاری نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورے میں ذمہ داران اور یوسی نگرانوں کی تقرری کی گئی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے لئے ذمہ داران کی تربیت کی گئی ۔(رپورٹ: بدرمنیر عطاری شوشل میڈیا زمہ دار قافلہ پنجاب، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ کا پاکستان  سطح پر ہونے والا دو دن کا لرننگ سیشن جو فیصل آباد میں 11،12 جون 2022ء کو منعقد کیا گیا اس میں شعبہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکنِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے گلی گلی بچیوں کے مدرسے کھولنے کے حوالے اسلامی بہنوں کو اس شعبے کے متعلق مدنی پھول بیان کئے اور اس سلسلے میں اہداف بھی دیئے۔

٭اس کے علاوہ رکنِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے مزید پنجاب کے دیگر شہروں میں 13 تا 17 جون 2022ء میں مدنی مشوروں کا جدول بنایا جن میں فیصل آباد ، سرگودھا ، گجرانوالہ، لاہور اور شیخوپورہ میں تینوں شعبوں گلی گلی مدرسۃ المدینہ ، مدرسۃ المدینہ بالغات اور شعبہ ناظرہ کورسز کی ذمہ داران کے درمیان مدنی مشورے کئے۔

مدنی مشوروں میں اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے گئےسوالات کے جوابات دیئے۔ ساتھ ساتھ دیگر دینی کاموں ہفتہ وار سنتوں بھرا جتماع، علاقائی دورہ ، سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں بھی شرکت کی۔مزید اس جدول میں فیصل آباد میں ایک ذمہ دار اسلامی بہن سے ان کے گھر جاکر ان کے عزیز کی فوتگی پر تعزیت کی اور دارالسنّہ میں بیان بھی کیا۔ 


دعوت اسلامی کے تحت  20 جون 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نےاپنے آفس کی اسلا می بہن کے گھر شادی کے سلسلے میں ہونے والی محفلِ نعت میں شرکت کی جس میں’’ اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے‘‘ سے متعلق موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو نعمتوں پر اللہ کا شکر کرنے، گناہوں سے بچتے ہوئے شادی کی رسومات ادا کرنے سے متعلق مدنی پھول پیش کئے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی اچھی اچھی نیتیں کروائیں ۔


دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ یوکے برمنگھم میں اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ پبلک ریلیشنز اور شعبہ FGRFیوکے کے نگران اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران ویلز یوکےحاجی سید فضیل رضا عطاری نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر شعبہ FGRFاور تعلقات عامہ کے مستقبل کے اقدامات کے بارے میں گفتگو کی اور آئندہ کی منصوبہ بندی کے حوالے سے کلام کیا نیز مدنی مشورے میں ان شعبہ جات کے موجودہ پروجیکٹس پر بریفنگ بھی دی گئی۔


عاشقان رسول کے دلوں میں خوفِ خدا پیدا کرنے اور عشق رسول کا جام پلانے کے لئے ہرہفتے کی طرح آج رات مؤرخہ 23 جون 2022ءکو دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی و اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مدنی چینل پر براہ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری، سوار محمد شہید اسٹیڈیم جی ٹی روڈ گوجر خان سے رات 8:00 بجے سنتوں بھرابیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو ، فیروز پور روڈ لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری، فیضان محمدی مسجد گارڈن سٹی بلاک Aنزد گلشن معمار کراچی میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ لطیف آباد حیدر آباد میں رکن شوریٰ حاجی مولانا محمد اسد عطاری مدنی، عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مبلغ دعوت اسلامی مولانا اشفاق عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اپنے اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔