پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر حافظ آباد میں
قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مختلف شخصیات کی آمد ہوئی جن میں
انجینئر عدنان نواز(ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122)، امین ندیم (ڈسٹرکٹ سیفٹی
کنٹرول انچارج ریسکیو 1122)، محمد
عثمان (ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی پنجاب)، محمد وقاص (میڈیا کوارڈینیٹر
فوڈ اتھارٹی) اور ڈاکٹر محمد فاروق
عطاری ( ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ ڈی ایچ کیو MBBS ایف سی پی ایس) شامل تھے۔
اس دوران ڈسٹرکٹ نگران مولانا محمد وسیم عطاری مدنی نے شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
کے بارے میں گفتگو کی نیز شخصیات کو ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت OPF
ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور کے بلاک C میں ایک شخصیت محمد عمر عطاری
کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس
میں مقامی اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد میں شرکت رہی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری نے ”مرنے کے بعد اولاد کے حقوق“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک عاشقانِ رسول کو اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے
زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی
کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
جوہر ٹاؤن لاہور میں سنتوں بھرا اجتماع، مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ذمہ داران کی شرکت
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 3 دن کا تربیتی
اجتماع منعقد ہوا جس میں مختلف ڈیپارٹمنٹس (جن میں رابطہ
برائے شخصیات، رابطہ برائے خصوصی شخصیات، میڈیا ڈیپارٹمنٹ، شعبہ اصلاح برائے
قیدیان، رابطہ برائے شوبز ڈیپارٹمنٹ، رابطہ برائے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ، فیضان مرشد
ڈیپارٹمنٹ، فیضان مرشد خصوصی ڈیپارٹمنٹ، رابطہ برائے سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ، رابطہ
برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ، سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ،
پروفیشنل فورم، شعبہ تعلیم، شعبہ چائنیز، شعبہ رابطہ برائے وکلاء، رابطہ برائےایگریکلچر
اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ شامل تھے)
کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس تربیتی اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری نے ”کسٹمر کیئر سروس“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو اخلاص کے ساتھ کرنے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد
ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سندھ کے شہر حیدر آباد میں واقع دعوتِ اسلامی کے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 3 دن پر مشتمل 12 دینی کام کورس کا انعقاد ہوا جس میں
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری کے ہمراہ کراچی سٹی سے آئے ہوئے
ڈسٹرکٹ و ٹاؤن نگران کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس کورس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کی مختلف
موضوعات پر تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق مدنی پھولوں سے نوازا۔(غیاث الدین عطاری)
آج رات مدنی چینل پر براہ راست ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا
انعقاد کیا جائیگا
عاشقان
رسول کو دین و شریعت کی تعلیمات سے آگاہ کرنے، تنظیمی معلومات فراہم کرنے، اخلاق
بہتر بنانے اور دنیا میں زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھانے کے لئے آج رات مؤرخہ 25جون
2022ء کو عالمی مدنی فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر ہفتہ وار مدنی
مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا ۔
اس
مدنی مذاکرے میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ
دینی و معاشرتی اعتبار سے شرکا کی تربیت کریں گے نیز عاشقان رسول کی جانب سے ہونے
والے سوالات کے حکمت بھرے اندازمیں جوابات بھی ارشاد فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے اس مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 24 جون 2022ء بروز جمعہ مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ کے درجہ
دورۃ الحدیث شریف میں اہم علمی امور کی
تربیت کے حوالے سے ایک سیشن کا انعقاد کیا
گیا جس میں دورۃ الحدیث شریف اور تخصص فی الفقہ کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔
دار
الافتاء اہلسنت ملتان کے مولانا بلال نیاز عطاری مدنی نے اہم علمی امور کے حوالے
سے گفتگو فرمائی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 23 جون 2022ء بروز جمعرات مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد
میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ کے درجہ دورۃ الحدیث شریف میں اہم علمی امور کی
تربیت کے حوالے سے ایک سیشن کا انعقاد کیا
گیا جس میں دورۃ الحدیث شریف اور تخصص فی الفقہ کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔
دار
الافتاء اہلسنت ملتان کے مولانا بلال نیاز عطاری مدنی نے اہم علمی امور کے حوالے
سے گفتگو فرمائی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔
چغلی کی تعریف:
کسی کی بات ضَرر (یعنی نقصان )پہنچانے کےاِرادے سے دُوسروں کو پہنچانا چُغلی ہے۔ (عُمدۃُ القاری
ج2 ص594) امام نَوَوِی رحمۃُ اللہِ علیہ نے چغلی
کی تعریف ان الفاظ میں کی ہے : لوگوں میں
فساد کروانے کے لئے اُن کی باتیں ایک دوسرے تک پہنچانا چغلی ہے۔ (شرح مسلم للنووی ج1،جزء 2،ص211)افسوس! آج ہمارے معاشرے میں چغلی کا مرض عام ہے۔بدقسمتی سے بعض لوگوں میں یہ
مرض اتنا بڑھ چکا ہے کہ لاکھ کوشش کے باوجود اس کا علاج نہیں ہوپاتا۔ ایسوں سے گزارش ہے کہ چغل خوری کی مذمت میں اللہ پاک اوراس کےنبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ
وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے فرامین ملاحظہ کریں اور چغل خوری کے نتیجے میں
ہونے والے نقصانات سے بچنے کے لئے مرنے سے
پہلے کامل توبہ کر لیں ۔
چغل خوری کی مذمت میں آیات:
چغل خور ی کی مذمت بیان کرتے ہوئے
رب تعالیٰ فرماتاہے : (1)وَ لَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِیْنٍۙ)۱۰ (هَمَّازٍ مَّشَّآءٍۭ بِنَمِیْمٍۙ)۱۱( (پ29،القلم:11،10)ترجمۂ کنز الایمان: اورہرایسے کی بات نہ سننا جو بڑا قسمیں کھانے والا ذلیل بہت
طعنے دینے والا بہت اِدھر کی اُدھر لگاتا پھرنے والا۔حضرت سیِّدُناحسن بصری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نےفرمایا: ” هَمَّازٍ “وہ شخص ہےجو مجلس میں اپنے بھائی کی چغلی کھاتا ہے۔ (تفسیر بغوی،القلم ،تحت الآیۃ:11 ،5/136) (2)وَیْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ
لُّمَزَةِ )ﹰۙ ۱( (پ30، الھمزة:1) ترجمۂ کنز الایمان: خرابی ہے اس کے لئے جو لوگوں کے منھ پر عیب کرے پیٹھ پیچھے
بدی کرے۔اس کی تفسیر میں کہا گیا ہے کہ ”mH
“سے مراد چغل خور ہے۔(احیاء العلوم،3/ 192)
چغل خور ی کی مذمت میں احادیث:
(1) چغل خور جنت میں داخل نہیں ہوگا۔(بخاری،
4 / 115 ، حدیث : 6056) (2) اللہ پاک کے بد ترین بندے وہ ہیں جو لوگوں میں چغلی کھاتے پھرتے
ہیں اور دوستوں کے درمیان جدائی ڈالتے ہیں۔ (مسند احمد ،10/442، حدیث27670) (3)غیبت کرنے والوں، چغل خور اورپاکباز لوگوں پر عیب لگانے والوں
کا حشر کتوں کی صورت میں ہوگا۔ (الترغیب والترہیب ،3/325،حدیث:10)
چغلی کے نقصانات:
چغلی کے بہت سے نقصانات ہیں،ان میں سے چند نقصانات یہ
ہیں*چغلی محبّت ختم کرتی ہے*چغلی سے لڑائیاں ہوتی ہیں*چغلی سے دشمنی کی فضا قائم ہوتی
ہے*چغلی احترامِ مسلم کا خاتمہ کرتی ہے*چغلی خاندانوں کو تباہ کرتی ہے*چغلی قتل و غارت
تک لے جاتی ہے*چغلی غیبت و جھوٹ کی طرف لے جانے والی ہے *چغلی اللہ و رسول کی نافرمانی کا سبب ہے*چغلی جہنّم میں لے جانے والا
کام ہے*چغلی بندوں کے حقوق ضائع کرنے کا سبب
ہے۔
چغلی کی مثالیں:
مثلاً کسی طالب علم کا کسی
دُوسرے کو سزا دِلوانے کے لیے اُستاذ سے
شکایت کرنا، میاں بیوی کے درمیان تلخیاں پیدا کرنے کی خاطر ان کے سامنے ایک دوسرے کی
کمزوریاں بیان کرنا، بھائی کو بھائی سے لڑوانے کے لیے اُس
کےعیب ظاہرکرنا، اولاد کو ماں باپ سے دُور کرنے کے لیے ان میں پائی جانے والی
بُرائیوں کا ذکر کرنا وغیرہ وغیرہ۔ یہ سب
مثالیں موقع محل کی مناسبت سے چُغْلی میں شامل ہوں گی۔
حکایت:چغل خور غلام:
حضرت حَمّاد بن سَلَمَہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے
ہیں:ایک شخص نے غلام بیچا اور خریدار سے کہا: اس میں چغل خوری کے علاوہ کوئی عیب
نہیں۔اس نے کہا: مجھے منظور ہے اور اس غلام کو خرید لیا۔غلام چند دن تو خاموش رہا
پھر اپنے مالک کی بیوی سے کہنے لگا:میرا آقا تجھے پسند نہیں کرتا اور دوسری عورت
لانا چاہتا ہے،جب تیرا خاوند سو رہا ہو تو اُسْتَرَے کے ساتھ اس کی گدی کے چند بال مونڈ لینا تاکہ میں کوئی
منتر کروں اس طرح وہ تجھ سے محبت کرنے لگے گا۔ دوسری طرف اس کے شوہر سے جا کر کہا
:تمہاری بیوی نے کسی کو دوست بنا رکھا ہے اور تمہیں قتل کرنا چاہتی ہے،تم جھوٹ موٹ
سوجاناتاکہ تمہیں حقیقت حال معلوم ہو جائے۔ چنانچہ وہ شخص بناوٹی طور پر سو گیا،
عورت اُسْتَرَا لے کر آئی تو وہ سمجھا کہ اسے قتل کرنا چاہتی ہے لہٰذا وہ اٹھا اور
اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔ پھر عورت کے گھر
والے آئے اور انہوں نے اسے قتل کر دیا اور اس طرح چغل غور کی وجہ سے دو قبیلوں کے
درمیان جنگ ہوگئی۔(احیاء العلوم،3/194)
چغلی اور عذاب قبر:
حضرت قتادَہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہفرماتے ہیں : عذابِ قبر کو تین
حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے:(1)ایک تِہائی (1/3) عذابِ غیبت کی وجہ سے (2)ایک تِہائی چغلی کی وجہ سے
اور (3)ایک تِہائی پیشاب(کے چھینٹوں سے خود کو نہ بچانے)کی وجہ سے ہو تا ہے۔ ( اثبات عذاب القبربیھقی
، ص136 ، حدیث : 238) حضرت کعب احبار رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: چُغلی سے بچو کہ بلاشُبہ چغلی کرنے والا عذابِ قبر سےمحفوظ نہیں رہتا۔(76کبیرہ گناہ، ص154) حضرت میمونہ رَضِیَ اللہُ عَنْہَافرماتی ہیں کہ رسولِ خدا صَلَّی
اللہُ عَلَیْہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے
مجھ سے ارشاد فرمایا: اےمیمونہ! عذابِ قبر سے اللہ پاک کی پناہ مانگوکیونکہ زیادہ تر عذابِ قبر غیبت اور پیشاب (سے نہ بچنے)کی وجہ سے
ہوتا ہے۔ (شعب الایمان، 5/ 303، حدیث : 6731)
چغلی اور چغل خور سے چھٹکارا دلانے والے چھ
اُمور :
حضرت امام محمد غزالی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہفرماتے ہیں: جس شخص کے پاس چغلی کی جائے اور اس سے کہا جائے کہ فُلاں نے
تمہارے بارے میں یہ کہا یا تمہارے خلاف ایسا کیا یا وہ تمہارے معاملے کو بگاڑنے کی
سازش کر رہا ہے یا تمہارے دشمن سے دوستی کرنے کی تیاری کر رہا ہے یا تمہاری حالت
کو خراب کرنے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے یا اس قسم کی دوسری باتیں کہی جائیں تو ایسی صورت میں اس پر چھ باتیں لا زم ہیں۔﴿1﴾…اس کی تصدیق نہ کرے کیو نکہ چُغْل خور فاسق ہوتا ہے اور
فاسق کی گو اہی مردود ہے۔﴿2﴾…اسے چغلی سے منع کرے، سمجھائے اور اس کے سامنے اس کے فِعْل
کی قَباحَت ظاہر کرے ۔﴿3﴾…اللہ پاک کی رِضا کے
لئے اس سے بغض رکھے کیونکہ چغل خور اللہ پاک کو ناپسند
ہے اور جسے اللہ پاک ناپسند کرے اس سے بغض رکھنا واجب ہے۔ ﴿4﴾…اپنے مسلمان بھائی یعنی جس کی غیبت کی گئی اس سے بدگمان نہ
ہو کیو نکہ اللہ پاک کا فرمان ہے: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اجْتَنِبُوْا كَثِیْرًا
مِّنَ الظَّنِّ٘-اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ اِثْمٌ (پ26،الحجرات:12)ترجمۂ کنزالایمان:اے ایمان والوبہت گمانوں سے بچو بیشک کوئی گمان گناہ ہوجاتا
ہے۔ ﴿5﴾…جو بات تمہیں بتائی گئی وہ تمہیں تَجَسُّس اور بحث پرنہ اُبھارے کہ تم اسے حقیقت سمجھنے لگ جاؤ۔اللہ ارشاد فرماتا ہے : وَلَا تَجَسَّسُوْا (پ26، الحجرات:12) ترجمۂ کنز الایمان: اور عیب نہ ڈھونڈھو۔﴿6﴾…جس بات سےتم چغل خور کو منع کر رہے ہو اسے اپنے لئے پسند نہ
کرو اور نہ ہی اس کی چغلی آگے بیان کرو کہ یہ کہو:اس نے مجھ سے یہ یہ بات بیان کی۔
اس طرح تم چغل خور اور غیبت کرنے والے ہوجاؤ گے اور جس بات سے تم نے منع کیا خوداس
کے کرنے والے بن جاؤ گے۔ (احیاء
العلوم،3/194)
از:محمد گل فراز مدنی(اسکالر اسلامک ریسرچ سینٹر دعوتِ اسلامی)
دنیا
کےحصول میں بھی فکر آخرت ہی اصل کامیابی ہے، بُری چیز یہ ہے کہ انسان ان چیزوں کی محبت اور
حصول میں اس قدر غرق ہوجائے کہ اسے آخرت یاد ہی نہ رہے۔
افسوس!
آج امت کی اکثریت دنیا کو بہت زیادہ اہمیت دینے کے سبب اسلام کی حقیقی محبت سے محروم ہوتی جارہی ہے، اس کے بھیانک نتائج کے
ضمن میں ایک حدیث پاک ملاحظہ ہو، چنانچہ حضرت سیدنا ابو ہریرہ رضی
اللہُ عنہ
سے مروی ہے کہ اللہ پاک کے سچے نبی صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمان عبرت نشان ہے: جب میری امت دنیا کو بڑی
چیز سمجھنے لگےگی تو اسلام کی ہیبت اس سے نکل جائے گی اور جب نیکی کا حکم دینااور
برائی سے منع کرنا چھوڑ دے گی تو وحی کی برکت سے محروم ہوجائے گی اور جب آپس میں
گالی گلوچ اختیار کرے گی تو اللہ پاک کے ہاں مقامِ عزت سے گر جائے گی۔ (نوادر
الاصول، 1/679، حدیث:933)
عاشقان
رسول کے دلوں سے دنیا کی محبت کو نکالنےاور اسلام کی محبت پیدا کرنے کے لئے امیر
اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 14صفحات
پر مشتمل رسالہ ”کون سی دنیا بُری ہے؟“
پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے بلکہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا
ہے۔
دعوت
اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا پانچ زبانوں(اردو، انگلش، بنگلہ، ،
سندھی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں
رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ
کرسکتے ہیں۔
دعائے
عطار
یارب
المصطفٰے! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ ”کون سی دنیا
بُری ہے؟“پڑھ یا سن لے اُس کے دل سے دنیا
کی محبت دور فرما کر، اُسے اپنی اور اپنے پیارے پیارے سب سے آخری نبی صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی محبت عنایت فرما اور اُس کو بے حساب بخش دے۔
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
22جون
2022ء بروز بدھ 6.1شدت کے زلزلے نے اسلامی ملک افغانستان
کے صوبے پکتیکا میں ہنگامہ برپا کردیا جہاں گھر ملبے کے ڈھیر بن گئے۔ زلزلے کا
مرکز خوست شہر سے 44 کلو میٹر تھا، تاہم اس زلزلے کے جھٹکے کو پاکستان کے دار
الحکومت اسلام آباد اور ہندوستان کےکئی علاقے تک بھی محسوس کئے گئے ہیں۔اس زلزلے
نے سب سے زیادہ پکتیکا کے اضلاع گیان اور برمل کو متاثر کیا ہےجہاں گیان کا ایک
پورا گاؤں ہی تباہ ہوچکا ہے۔افغان حکومت کی رپورٹ کے مطابق زلزلے سے صوبہ پکتیکا میں ایک ہزار سے زیادہ افراد اپنے
خالق حقیقی سے جاملے جبکہ زخمیوں کی تعداد 1500 سے زائد ہے۔
مصیبت
کی اس گھڑی میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطارقادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے افغانستان
کے مسلمانوں سے غمخواری کی اور انتقال کرجانے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت
کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور اللہ پاک سے فضل و کرم کی دعائیں کیں۔
پیغام
امیر اہلسنت!
اللہ
پاک گناہ مٹادیتا ہے:
اللہ
پاک کے پیارے پیارے نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا: مسلمان کو جو تکلیف ، رنج، ملال اور
اذیت و غم پہنچے، یہاں تک کہ اس کے پیر میں کوئی کانٹا ہی چبھے تو اللہ پاک ان کے
سبب اس کے گناہ مٹادیتا ہے۔ (بخاری شریف، ج4، ص3، ح5641)
اسلامی
ملک افغانستان میں زلزلہ آیا ہے جس میں 950 اموات ہوئیں ہیں اور 600 زخمی ہیں اور
نہ جانے مالی نقصان کتنا ہوا ہوگا۔ مسلمان بہت تکلیف میں ہیں، پیارے آقاﷺ کی امت
تکلیف میں آگئی ہے۔
یااللہ
پاک پیارے حبیب ﷺ کا صدقہ اپنے پیارے کی دکھیاری امت پر رحم فرما، الہ العالمین!
اس زلزلے کی آفت اب دوبارہ نہ آئے ، جو بیچارے اس میں وفات پاگئے سب مسلمان بے
حساب بخشے جائیں، ان کے سوگواروں کو صبر عطا فرما، صبر پر اجر عطا فرما، جو بیچارے
زخمی ہےوہ رُوبۂ صحت ہوں اور در در کی ٹھوکروں سے بچے رہیں، اے اللہ پاک! جو
نقصان ہوا، الہ العالمین ا ن کا نعم البدل عطا ہوجائے، یااللہ پاک مسلمانوں پر رحم
و کرم فرما، یا اللہ پاک ہمارے گناہ معاف کردے، یااللہ پاک ہم سے ہمیشہ ہمیشہ
ہمیشہ کے لئے راضی ہوجا، خصوصاً افغانستان کے مسلمانوں پر رحمت رحمت اور رحمت
فرما، کربلا والوں کا صدقہ ان کی جھولی میں ڈال دے، بغداد والے ہمارے غوث اعظم کا
صدقہ ان کی جھولی میں ڈال دے، الہ العالمین رحمت کی نظر فرمادے۔ اٰمین بِجاہِ خَاتمِ
النبیین صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم
تمام
عاشقان رسول توبہ و استغفار کریں ، خوب استغفر اللہ، استغفر اللہ، استغفر اللہ پڑھتے
رہیں اور روزانہ 100 مرتبہ ”یارَحِیمُ“ کا ورد کرتے رہیں گے تو انشاء اللہ
کوئی مصیبت آپ پر نہیں آئے گی۔ نماز، روزے کی پابندی کرتے رہیں۔
تعزیتی
پیغام سننے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجیئے:
ڈسٹرکٹ فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے مدنی مرکز فیضان
مدینہ میں 22 جون 2022ء بروز بدھ دعوت اسلامی کے رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ
کے زیرِ اہتمام کا سنتوں بھرےاجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں رکشہ ڈرائیورز سمیت
دیگر عاشقانِ رسول نے کثیر تعداد میں شرکت
کی۔
نگران ڈسٹرکٹ فیصل آباد حاجی محمد خالد عطاری نے
”حسن اخلاق“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو حسنِ اخلاق کی برکتیں بیان کیں۔
اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے
اجتماع کو 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔اس موقع پر رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد ڈویژن کے ذمہ دار حسن عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ دار
منیب احمد عطاری اور نگران ِتحصیل سمندری
نوید عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری کے تحت
شعبہ جات کے نگرانِ مجالس کا مدنی مشورہ
22 جون 2022ء بروز بدھ کراچی میں قائم دعوتِ
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری کے تحت شعبہ جات کے نگرانِ مجالس کا مدنی مشورہ ہوا۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ان شعبہ جات کے تحت ہونے والی خود
کفالت کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔
اسی طرح نگرانِ پاکستان مشاورت نے نظام میں مزید بہتری کے ساتھ ساتھ دورے حاضر کے جدید تقاضوں
کے مطابق دینی کام کرنے کے لئے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری مدنی شعبہ ڈونیشن بکس،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)