کراچی کے علاقے سولجر بازار میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 18 اپریل 2024ء کو سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں قرب و جوار کی اسلامی بہنیں اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے حلقے کے دوران ”احساسِ ذمہ داری“ کے موضوع پر بیان کیا جبکہ دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف شعبہ موضوعات پر حاضرین کی تربیت کی اور دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


18 اپریل 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ایک ذمہ دار اسلامی بہن کی صاحبزادی کی شادی کےموقع پر سولجربازار کراچی میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

محفلِ نعت کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعت شریف سے ہوا جس کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اسلام میں پورے پورے داخل ہو جاؤ“ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو گناہوں سے بچنے نیز اللہ پاک کو راضی کرنے کی ترغیب دلائی۔

دورانِ بیان نگران عالمی مجلسِ مشاورت نے شادی میں ہونے والی رسومات سمیت دیگر اہم نکات پر شرکا اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔


18 اپریل 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئیں۔

ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اورسیز نظام کے متعلق مشاورت کی جس پر تمام اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

دعوتِ اسلامی کے تنظیمی اسٹرکچر کے تحت بیرونِ ممالک میں  ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے سلسلے میں 18 اپریل 2024ء کو تھائی لینڈ کی ریجن نگران اور بنکاک کی ملک نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ داران کے شیڈول میں کیا کیا دینی کام ہونے چاہیئے اس پر کلام کیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شیڈول کے تنظیمی فوائد کے متعلق اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور انہیں دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔


خیرخواہی امت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت 28 اپریل 2024ء کو  کراچی میں قائم فیضانِ صحابیات گلشن میں ہونے والے 3 دن کے رہائشی کورس میں ایک سیشن منعقد ہوا۔

اس سیشن میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ذمہ دار کی خصوصیات“ کے موضوع پر بیان کیا کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت 27 اپریل  2024ء کو ڈسٹرکٹ ویسٹ اورنگی ٹاؤن سٹی سطح کی شعبہ کفن دفن و شعبہ اسپیشل پرسنز ذمہ دار کی بیٹی کی شادی کے سلسلے میں محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی طور پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کی شرکت ہوئی۔

محفل کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے ہوا جس کے بعد مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے بیان کیا جس میں انہوں نے شادی میں ہونے والی غیر ضروری رسومات، سنتِ نکاح اور شادی کے حوالے سے چند شرعی مسائل بتائے ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے شرکا اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات سمیت دیگر دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اجتماعات اور علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے کی نیتیں کیں نیز نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہنوں کے درمیان تنظیمی ذمہ داریاں بھی تقسیم کیں۔

اس موقع پر ایک اسلامی بہن نے اپنی رہائش گاہ پر ہاتھوں ہاتھ سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز کرنے کے لئے نیت پیش کی جس میں ایک گھنٹہ مدرسۃ المدینہ بالغات پڑھایا جائے گا۔


دینی کاموں کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت 27 اپریل  2024ء کو نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران کے ہمراہ کراچی میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز شمع مدینہ کا وزٹ کیااور وہاں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

دورانِ حلقہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے طالبات اور اسٹاف کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے طالبات کو ”8 دینی کام کورس“، ”فیضانِ نماز کورس“ اور ”اصلاحِ اعمال کورس“ کرنے کا ذہن دیا ۔

بعدِ بیان طالبات اور معلمات سمیت ناظمہ اسلامی بہن نے گھر درس میں شرکت کرنے، مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے / پڑھانے، شارٹ کورسز اور سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں شریک ہونے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔طالبات و مدنی عملے کی طرف سے اچھی اچھی نیتوں پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے ۔

عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 26 اپریل 2024ء کو کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں ڈویژن  2 کی تمام ڈسٹرکٹ تایوسی نگران اور شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جن کی تعدادتقریباً 90 تھی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ظاہر کے ساتھ ساتھ اپنے باطن کی اصلاح کا ذہن دیتے ہوئے انہیں بزرگان دین رحمہم اللہ المبین کے اوصاف اور احوال بیان کئے۔

اس موقع پر سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا نیز دینی کاموں کے حوالے سے وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بہنوں کو پریزنٹیشن بھی دکھائی گئی اور تحائف دیئے گئے۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران کو دینی کاموں کے متعلق آئندہ کے اہداف بھی دیئے جس پر ذمہ داران نے بھرپور نیتیں پیش کی۔بعد مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت نے 2 اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور اُن کی دلجوئی کے لئے اُن کی رہائش گاہ پر تشریف لے گئیں۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی شہر کے علاقے  فوارہ چوک میں قائم فیضان صحابیات میں 26 اپریل 2024ء کو مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کم و بیش 55مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کو کس طرح بڑھایا جائے اس پر مدنی پھول دیئے اور فیضانِ صحابیات کو آباد کرنے کا ذہن دیا۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے فیضانِ صحابیات میں دینی کام کو بڑھانے کے طریقے کار بیان کئے اور آئندہ کے اہداف دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


پاکستان کے شہر کراچی میں قائم عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ گرلز عظیم پلازہ میں  26 اپریل 2024ء کو ایک میٹ اپ ہوا جس میں اسٹاف کی اسلامی بہنیں سمیت ذمہ دارا اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی ۔

اس میٹ اپ میں موجود دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بزرگانِ دین رحمہم اللہ المبین اور امیرِ اہلِ سنت کی دینی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے شرکا اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دورِ جدید میں نیکی کی دعوت کی اہمیت پر اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے اور آئندہ کے اہداف بھی بتائے جبکہ اسٹاف اسلامی بہنوں کی نیتوں پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے اور مدرسۃ المدینہ گرلز کا وزٹ کیا۔


نارتھ ناظم آباد   کراچی میں موجود بہزاد لکھنوی مسجد کے قریب مدرسۃ المدینہ گرلز میں دعوتِ اسلامی کے تحت 25 اپریل 2024ء کو ڈویژن 1 کی سینٹرل ڈسٹرکٹ اور ملیر 1 ڈسٹرکٹ کی یوسی تا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر سطح کی اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دورانِ مدنی مشورہ اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں تمام ذمہ داران کی شرکت کرنے کا ذہن دیا اور وارڈ سطح پر نگران اسلامی بہنوں کے تقرر کے اہداف بتائے۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے نمایاں کارکردگی پر ذمہ داران کو تحائف دیئےاوراُن کے درمیان رسائل تقسیم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 25 اپریل 2024ء کو ملتان، پنجاب کے علاقے  صدیق آباد قائم فیضانِ صحابیات میں جاری شعبہ ڈونیشن بکس جاب ڈسکریشن کورس کی شرکا اسلامی بہنوں کے لئے ایک سیشن منعقد ہوا۔

اس سیشن میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”دینی ماحول کی برکتیں “ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔