19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ روز فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کا مدنی مشورہ منعقد
کیا گیا جس میں نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری
سمیت دیگر اہم ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کےمطابق اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شیڈول
کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے
اہداف دیئے۔
رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و
رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بھرپور انداز سے کوشش کرنے
کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: نگرانِ شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں غلام الیاس عطاری
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)