ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار مولانا ظہیر عباس مدنی کی قاری محمد عرفان قادری
ناظم اعلیٰ جامعہ شمسیہ ملکوال سے ملاقات ہوئی ۔
ذمہ دار نے دعوت اسلامی اور اس کے دینی کاموں کے
حوالے سے مولانا عرفان کو تعارف
کروایا نیز دعوت اسلامی کے تحت ہونیوالے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
طلبائے کرام سمیت شرکت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے مولانا موصوف کو ماہنامہ فیضان
مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:
پاک مجلس رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
ملک و
اوورسیز سے جو اسلامی بہنیں حج ِ بیت اللہ کی سعادت حاصل کر
رہی ہیں ان کا مدنی مشورہ
پچھلے دنوں بذریعہ انٹر نیٹ ملک و اوورسیز سے جو
اسلامی بہنیں اس سال حج ِ بیت اللہ کی
سعادت حاصل کر رہی ہیں ان کا مدنی مشورہ
ہوا اس میں عرب شریف کی ریجن نگران و حج و
عمرہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگران
عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے حج و
عمرہ کے دنوں میں دعوتِ اسلامی کا دینی کام کس انداز پر ہو اس سے متعلق نکات بتائے اور وہاں بھی دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کئیں
۔
27 جون 2022ء بروز پیر پاکستان کے شہر اسلام آباد میں موجود دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ مدنی قافلہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور راولپنڈی سٹی اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں اسلام آباد
و راولپنڈی ڈویژن ذمہ دار شعبہ مدنی قافلہ محمد نعمان عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں کے حوالے سے چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا اور ذمہ داران کو دینی
کام بڑھانے کا ذہن دیا۔
اسی طرح ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کو دنیا بھر
میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور
دیگر عاشقانِ رسول کو سفر کروانے کی ترغیب دلائی جس پر وہاں موجود ذمہ داران نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:بدرمنیر عطاری شوشل میڈیا ذمہ دار شعبہ مدنی قافلہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
مولانا محمد وقاص نقشبندی ، مدرس دارالعلوم محمدیہ غوثیہ ملکوال سے ملاقات
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن
گوجرانوالہ کے ذمہ دار مولانا ظہیر عباس عطاری مدنی نے مولانا محمد وقاص نقشبندی ،
مدرس دارالعلوم محمدیہ غوثیہ ملکوال سے
ملاقات کی ۔
اس ملاقات میں ذمہ دار نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور
مولاناوقاص کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں طلباء کے ساتھ شرکت کرنے کی دعوت
دی اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفےمیں پیش
کیا ۔(رپورٹ: پاک مجلس رابطہ
بالعلماء، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
دعوتِ
اسلامی کے زیرِاہتمام 23 جون 2022ء بروزجمعرات شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکی ناظمات کے لئے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس
میں 44 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ٹریننگ
سیشن میں حفظ و ناظرہ کی بچیوں کا امتحان لینے کے طریقہ امتحان کے مدنی پھولوں کی دہرائی
کی گئی امتحان سے قبل اور دورانِ امتحان کیا احتیاطیں رکھنی ہے وہ بتائی گئیں نیز بچیوں کے ساتھ رویہ و اندازکیسا اختیارکرنا چاہیئے
اس کے بھی مدنی پھول پیش کئے گئے۔
آخرمیں
امتحان لینے سے متعلق اسلامی بہنوں کے سوالات کے جوابات بھی دیئے گئے جس پر ناظمات نے مزید اچھے و بہتراندازمیں بچیوں کا امتحان لینے
کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔
سیالکوٹ ،
اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی اور ڈپٹی
کمشنر جنرل مرزا راحیل بیگ سے ملاقات
دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے ذمہ داران نے سیالکوٹ میں اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی ، ڈپٹی کمشنر جنرل
مرزا راحیل بیگ ، رجسٹرار اسسٹنٹ کمشنر ملک کاشف، ڈی پی او ذیشان رضا، ایس پی ناصر
باجوہ، ڈی ایس پی سمبڑیال رانا جمیل، پی ایس ٹو ڈی پی او سب انسپکٹر خرم شہزاد، انچارج آئی ٹی فرنٹ ڈیسک پولیس خرم اصغر جعسر
اور سیکیورٹی انچارج ڈسٹرکٹ حافظ سعید سے ملاقات کی ۔
دوران ملاقات دعوت اسلامی کے شعبے جات بالخصوص
شعبہ مدنی قافلہ کے بارےمیں بتایا ساتھ ہی راہ خدا میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر
انہوں نے مدنی قافلہ میں سفر کرنے کی نیت کی ۔(رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات گوجرانولہ ڈویژن ، کانٹینٹ:
محمد مصطفی انیس )
دعوت اسلامی کی جانب سے21 جون 2022ء کو کینیا،یوگینڈا
اور تنزانیہ کی ملک نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔ سینٹرل افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے اس مدنی مشورے میں ذوالحجۃالحرام کے دینی کام کے
مدنی پھول سمجھائے ۔
پچھلے دنوں صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے
شخصیات نے کوئٹہ ڈی آئی جی آفس میں ایس ایس پی آپریشن عبد الحق عمرانی سے ملاقات
کی اور ان کےبھتیجے کے انتقال پر ان سے
تعزیت کی ۔
دوران ملاقات صوبائی ذمہ دار نے دعوت اسلامی کے
دینی کاموں کے حوالے سے بتایا اور علاقے میں دینی کام میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی جس پر عبد الحق عمرانی نے ہر
ممکنہ تعاون کرنے کی کوشش کی ۔نیز ذمہ دار نے بھتیجے کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور
دعائے مغفرت کی ۔
اس موقع پر ڈویژن نگران کوئٹہ عرفان بھائی اور ٹاؤن نگران کوئٹہ غلام محی الدین عطاری بھی
شامل تھے ۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری
شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
دعوت
اسلامی کے تحت 22 جون 2022ء کو علاقہ پی آئی بی کالونی میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے
ہمراہ گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش
کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔
٭دوسری
جانب ٹاؤن بن قاسم گلشن حدید میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ صاحبزادیِ عطار سلمھا
الغفارنے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو تربیتی
مدنی پھول پیش کئے جبکہ نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دعا کروائی۔
٭اجتماع کے بعد صاحبزادیِ عطار و نگران عالمی مجلس مشاورت نے ایک شخصیت خاتون کے گھر جا کر ملاقات و انفرادی کوشش کی۔
دورانِ انفرادی کوشش ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کا ذہن دیتے
ہوئے مدنی پھول پیش کئے پھر جامعۃ المدینہ کی ناظمہ کے گھر جا کر ان سے
ملاقات کی اور ان سے بھی اچھی اچھی نیتیں کروائیں ۔
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے
ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلےمیں ماڑی پور ٹاؤن قائد اعظم ٹرک اسٹینڈ کا دورہ کیا جہاں
انہوں نے گڈز آنر سے ملاقات کی۔
اس دوران ڈیپارٹمنٹ کے پاکستان سطح کے ذمہ دار محمد
اسماعیل عطاری نے گڈز آنر کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر
ہونے والی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا اور انہیں سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت
کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:عبد الوہاب عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران
نے کارپوریٹ آفس کورنگی میں دورہ کیا جہاں ڈپٹی کمشنر کورنگی سید محمد علی زیدی ، ایڈیشنل
ڈپٹی کمشنر اعجاز جاکھرانی ، پی اے ڈی سی امان اللہ خان اور دیگر اسٹاف سے ملاقات کی۔
ذمہ دار ان نے ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران کو
دعوت اسلامی کا تعارف اور اس کی دیگر خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی ۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے حاجی یعقوب کے ہمراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ کے جنازے میں شرکت
کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی ۔(رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی، کانٹینٹ: محمد
مصطفی انیس )
فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد کے جامعۃ المدینہ بوائز میں
فری طبی کیمپ کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے ہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ
کے تحت 27 جون 2022ء بروز پیر آفندی ٹاؤن
حیدر آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں واقع جامعۃ المدینہ بوائز میں فری طبی
کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں حیدرآباد سندھ کے ہومیو پیتھک ڈاکٹروں نے اساتذۂ
کرام اور بچوں کا فری چیک اپ کیا اور انہیں ادویات بھی دیں۔
اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈاکٹروں کو مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایاجس
پر انہوں نے مدنی چینل کو تأثرات دیتے
ہوئے اپنی نیک خواہشات کااظہار کیا نیز ڈاکٹروں نے ماہانہ فری میڈیکل کیمپ لگانے،
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی قافلوں میں
سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔
بعدازاں صوبائی ذمہ دار مولانا محسن عطاری مدنی
نے ڈاکٹروں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہوں نے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ
جات کے بارے میں بریفنگ دی۔(رپورٹ:محمد محسن مدنی عطاری
صوبہ سندھ ذمہ دار رابطہ برائے ہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)