دعوت اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ذمہ داران نے جامعہ اسلامیہ کنز الایمان ، واہ کینٹ  کے مہتمم و مدرس مولانا شہزاد محمود قادری اور مولانا عبد اللطیف چشتی اور طلبائے کرام سے ملاقات کی اور ذمہ دار اسلامی بھائی نے مدنی حلقے میں بچوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور مدنی پھولوں سے نوازا نیز دعوت اسلامی کے اجتماعات و مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی۔(رپورٹ: مجلس رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


دارالمدینہ انٹر نیشنل اسلامک  اسکول سسٹم کے دینی کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دارالمدینہ کے اہم ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے اسلامی بھائیوں سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا فالو اپ لیا اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں  شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے جامعہ رضویہ ضیاء الحبیب ، واہ کینٹ مولانا سید اسد قادری ، مولانا قاری محمد ولید قادری اور مدرسین و طلبائے کرام سے ملاقات کی۔

دوران ِ ملاقات دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی ، بچوں کی تربیت کے لئے مدنی حلقہ لگایا ، نیک اعمال کے رسالے پر عمل کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔

اس کے علاوہ جامعہ کے طلبہ کا روزانہ کثرت سے درود پاک پڑھنے پر امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی طرف سے عطا کردہ تحفہ طلبہ میں پیش کئے۔(رپورٹ: مجلس رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ روز شعبہ رابطہ بالعلماءکے ذمہ دار ان نے جامعہ فیضان غوث و رضا  ، واہ کینٹ کا دورہ کیا جہاں مولانا مفتی آصف محمود قادری مدنی ، مولانا قاضی حمزہ قادری ، مولانا محمد نعیم رضوی ، مولانا رضوان قادری ، مولانا ذیشان قادری ، مولانا عاطف قادری و طلبائے کرام سے ملاقات کی ۔

ذمہ داران نے جامعہ کے مہتمم و مدرسین کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتاتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھے تأثرات دیئے۔(رپورٹ: مجلس رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )


27 جون 2022ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ بوائز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں لاہور ڈویژن کے ناظمین جدول اور 12 دینی کاموں کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مولانا نواز عطاری مدنی (نگران شعبہ 12 دینی کام شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز پاکستان) نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے مشاورت کی۔

بعدازاں مولانا نویدعطاری مدنی (لاہور ڈویژن شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز ذمہ دار) نے شرکائے مدنی مشورہ سے گفتگو کرتے ہوئے چند اہم نکات پر کلام کیا جس پر ناظمین ِکرام نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت  27 جون 2022ء بروز بدھ گوری گیٹ استور گلگت بلتستان میں قائم مدرسۃ المدینہ رہائشی میں بچوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایاگیا جس میں طلبہ سمیت مدرسین و ڈویژن ناظم نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ مدرسۃ المدینہ رہائشی فلک شیر عطاری نے بچوں کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی اعتبار سے تربیت کی نیز اس دوران انہیں مدنی چینل دیکھنے کا ذہن بھی دیا ۔

حلقے کے اختتام پر نگرانِ شعبہ نے مدرسۃ المدینہ رہائشی کے اسٹاف کے ہمراہ میٹنگ کی جس میں ان کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کام کرنے اور مدرسے کو خود کفیل کرنے سے متعلق تبادلہ خیال ہوا ۔(رپورٹ: فلک شیر عطاری نگران مجلس رہائشی مدارس ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کی جانب سے پچھلے دنوں فیضان مدینہ شیخوپورہ لاہور میں جز وقتی اشاروں کی زبان کا کورس شیخوپورہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار احمد میر عطاری نے کروایا جس میں شرکائے کورس کو مختلف اشارے سیکھانے کے ساتھ ساتھ اسپیشل پرسنز میں دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت دی گئی ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتما م پچھلے دنوں گھوٹکی شہر میں جسمانی معذور افراد کے  ڈیپارٹمنٹ میں پاکستان سطح کے ذمہ دار قاری خالد محمود عطاری کا جدول ہوا جس میں انہوں نے صوبائی ذمہ دار عابد عطاری کے ساتھ اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی اور ان کو دعوت اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے انہیں بھی ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔

آخر میں اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں کے ساتھ مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ بھی ہوا۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں  لاڑکانہ ڈویژن میں قائم جسمانی معذور افراد کے ادارے میں پاکستان ذمہ دار کا جدول ہوا جس میں انہوں نے صوبہ سندھ کے ذمہ دار محمد عابد حسین عطاری سے ملاقات کی اور ان کے ہمراہ لاڑکانہ ڈویژن کے ذمہ دار مصری خان کے ساتھ ملاقات کی نیز ان کے ہمراہ اسپیشل پرسنز سے ملاقات کرنے اور ان کو نیکی کی دعوت دینے کا سلسلہ ہوا ۔

اس موقع پر انجمن ہلال احمر ہسپتال لاڑکانہ میں ڈاکٹر محمد ابراہیم شیخ سے بھی ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے معذور افراد کے لئے بنائے گئے شعبے کے حوالے سے بتایا۔ مزید ان سے انجمن ہلال احمر لاڑکانہ کے ایڈمنسٹریٹر رجب علی مشوری سے معذور افراد کے اداروں کے حوالے سے معلومات لی ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں اورنگی ٹاؤن کراچی  میں قائم معذور افراد کے ٹریننگ سینٹر میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا اس موقع پر کوچنگ سینٹر میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد عمران عطاری نے اسٹاف سے ملاقات کی اور انہیں ملک و بیرون ملک ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے معلومات دیتے ہوئے انہیں جمعرات کو ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں آنے کی دعوت دی۔

مزید کوچنگ سینٹر میں فیضان نماز کورس شروع کروانے کی ترغیب بھی دلائی دعوت اسلامی کی دینی خدمات پر اظہار مسرت کرتے ہوئے انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔ آخر میں شرکا کومکتبۃ المدینہ کےرسائل تحفےمیں پیش کئےگئے۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


26 جون 2022ء  بروز اتوار کمیٹی چوک راولپنڈی کے ایک مقامی ہوٹل میں حج تربیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ ڈسٹرکٹ اٹک ذمہ دار نے عازمین حج کی تربیت کی جس میں شرکا کو احرام باندھنے کا عملی طریقہ سکھایا گیا۔

اس کے علاوہ تربیتی پروگرام میں عمرے کا طریقہ اور مناسک حج سکھائے گئے نیز مدینہ منورہ کی حاضری کے آداب بیان کئے گئے اور عازمین حج کو دعوت اسلامی کی حج و عمرہ ایپ بھی انسٹال کروائی گئی ۔ بعدازاں امیر اہل سنّت کی تصنیف رفیق الحرمین بھی تحفے میں پیش کی گئی۔

٭دوسری جانب اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری منسٹری آف ریلیجیس افیئر ڈائریکٹریٹ آف حج حاجی کیمپ اسلام آباد محمد نواز ناگرہ جو کہ حج کے سفر پر روانہ ہو چکے ہیں روانگی سے قبل ان کو دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے ذمہ دار نے احرام باندھنے کا عملی طریقہ بتایا اور ان کو دعوت اسلامی کی حج و عمرہ ایپ بھی انسٹال کروائی ۔ (رپورٹ: مبشر حسین، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


27 جون 2022ء بروز پیر فیضان مدینہ کوٹ رادھا کشن میں مدنی مشورہ ہواجس میں تحصیل  کوٹ رادھا کشن، تحصیل پتوکی، پھول نگر، چونیاں ،چھانگا مانگا اور تحصیل قصور کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے اخلاقیات کے موضوع پر اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور 12 دینی کاموں کا فالواپ لیتے ہوئے انہیں خوب خوب دینی کام کرنے کا ذہن دیا نیز بھرپور انداز میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)