23 شوال 1444ھ کو ہونے والے مدنی مذاکرے میں
امیرِ اہلِ سنت کے مدنی پھول
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
13 مئی 2023ء بمطابق 23 شوال المکرم 1444ھ کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جسے بذریعہ مدنی چینل پاکستان سمیت دنیا بھر میں دکھایا گیاجبکہ
کراچی کے مختلف علاقوں سے کثیر اسلامی بھائیوں نے براہِ راست اس مدنی مذاکرے میں
شرکت کی۔
اس مدنی مذاکرے میں عاشقانِ رسول نے شیخِ طریقت امیرِ
اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے دینی و دنیاوی معاملات کے حوالے سے سوالات کئے جس کے
امیرِ اہلِ سنت نے علمِ و حکمت سے بھر پور جوابات دیئے۔
ان سوال و جواب میں سے بعض درج ذیل ہیں:
سوال: اُولُوالْعزم رسول کون کون سے ہیں ؟
جواب: اُولُوالْعزم رسول 5 ہیں : پیارے آقا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم ،حضرت ابراہیم خلیل اللہ ،حضرت موسیٰ کلیم اللہ، حضرت عیسٰی روح اللہ اورحضرت نوح نجی اللہ علیہم السلام ۔(بہارِشریعت ،1/54)
سوال:ہم نیک بننے کی کوشش کرتے ہیں مگر پھر بھی گنا ہ ہوجاتاہے ،اس کا کیا حل ہے
؟
جواب:معصوم توانبیائے کرام اورفرشتے ہیں ۔ہم عام انسان گنہگارہیں ،جب کبھی گناہ
ہوجائے تو آئندہ گناہ نہ کرنے کے عزم کے ساتھ فوراً سچی توبہ کریں اور اللہ کی رحمت پر
نظررکھیں ۔اس احساس ِکمتری میں مبتلاہوناکہ مَیں گنا ہ سے بچ ہی نہیں پاتا،یہ درست
نہیں بلکہ دوبارہ گنا ہ ہوجائے تو پھر سچی توبہ کریں ، اِنْ شآء اللہ الکریم یہ توبہ کرنا ہمیں کبھی نہ کبھی گناہوں سے روک دے گا۔ہمیں ہمیشہ اللہ پاک کی رحمت پر نظررکھ کرگناہوں سے
بچنے کی کوشش جاری رکھنی چاہیئے ۔
سوال : رمضان المبارک میں عموماً گناہوں سے بچت رہتی ہے ،عبادت میں بھی ذوق ہوتاہے ،نیکیاں کرنے کا جذبہ ملتا
ہےمگر رمضان المبارک کے بعدیہ سب کچھ نہیں
ملتا،نیکیاں کرتے رہنے کا جذبہ کس طرح سلامت رہے ؟
جواب : رمضان المبارک کی اپنی بہاریں ہیں ،اس میں
عبادت کی طرف دل مائل ہوتاہے،گناہوں سے نفرت ہوتی ہے ،بعد میں یہ کیفیت بدل جاتی
ہے ۔جب گناہ کرنے کا دل نہ کرے تو گناہ سے بچنااورجب دل کرتاہوتو اس وقت
بچنادونوں میں فرق ہے ۔بہرحال دونوں
صورتوں میں گناہوں سے تو بچنا ہی ہے۔گناہوں سے بچنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی
ماحول سے وابستہ رہیں ،اسلامی بھائی ذیلی حلقے کے12 دینی کاموں اوراسلامی بہنیں 8
دینی کاموں میں مصروف رہیں۔اسلامی بھائی مدنی قافلے میں سفرکریں،نیک اعمال کے
مطابق روزانہ جائزہ لیتے رہیں گے تو
گناہوں سے بچنے کی صورتیں نکل آئیں گی ،ان شآء اللہُ الکریم ۔
سوال: اگرنیکی کی دعوت دینے کے دوران کوئی مذاق اُڑائے یا ڈانٹ دے تو اس پر ہمیں کیا
کرنا چاہیئے؟۔
جواب: ایساکم ہی ہوتاہوگا۔کئی نوجوان سنجیدہ اوربڑی
عمرکے لوگ سمجھدارہوتے ہیں،یہ نیکی کی دعوت سنتےہوں گے۔ اگرکوئی نوجوان مذاق اڑائے یا کوئی بوڑھا شخص ڈانٹ دے تو آپ پیچھے نہ ہٹیں بلکہ نیکی کی دعوت
کاسلسلہ جاری رکھیں ۔میرے ساتھ بھی کئی واقعات ہوئے ہیں مگرمیں نے نیکی کی دعوت
کاسلسلہ جاری رکھا۔کام کرنا ہے تو لوگ کمزورباتیں کرتے ہی ہیں، جیسے گاہک ایساکرے
تو دکاندارمیٹھامیٹھا بنتاہے،کیونکہ اسے اپنا مال بیچنا ہے ۔ہمیں ایساہی بنناہےکیونکہ ہمیں نیکی کی دعوت
کا ثواب حاصل کرناہے اوراپنی آخرت بہتربنانی ہے ۔اللہ پاک چاہے تو ایک شخص استقامت کے ساتھ دین کا کام کرے تو اس کی کوشش سے
ایک گاؤں یا ایک شہرکا نقشہ ہی بدل سکتاہے ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” امیرِ اہلِ سنّت سے قرآنِ پاک کے بارے میں سوال
جواب “ پڑھنے یاسُننے والوں
کوجانشینِ امیرِ اہلِ سنت مدظلہ العالی نے کیا دُعا دی ؟
جواب: یااللہ پاک جو کوئی17 صفحات کا رسالہ ”امیرِ اہلِ سنّت سے قرآنِ پاک کے
بارے میں سوال جواب “پڑھ یا سُن لے،اس کے دل کو نورِ
قرآن سے منوّر فرما اور اس کی بے حساب بخشش فرما ۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔
قطع تعلقی حرام ہے جو کہ معاشرے میں عام ہو چکا ہے لوگوں میں الله پاک کا خوف
ختم ہو چکا ہے ساری امت کا اس پر اتفاق ہے کہ صلہ رحمی واجب ہے قطع تعلقی حرام ہے۔
جب تک شریعت اجازت نہ دے تب تک قطع تعلقی نہیں کرنی چاہیے۔ قرآنِ پاک میں ارشاد ہے: وَ اتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِیْ تَسَآءَلُوْنَ بِهٖ وَ
الْاَرْحَامَؕ-اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلَیْكُمْ رَقِیْبًا(۱) (پ 4، النساء: 1) ترجمہ کنز الایمان: اور اللہ سے ڈرو جس کے
نام پر مانگتے ہو اور رشتوں کا لحاظ رکھو بے شک اللہ ہر وقت تمہیں دیکھ رہا ہے۔اس
آیتِ مبارکہ کے تحت تفسیرِ مظہری میں ہے: یعنی تم قطع رحم (یعنی رشتے داروں سے
تعلق توڑنے) سے بچو۔ (تفسیرِ مظہری، 2/3)
قطع تعلقی کے متعلق احادیث مبارکہ:
1۔ رشتہ کاٹنے والا جنت میں نہیں جائے گا۔ (بخاری، 6/97، حدیث:5986)
2۔ الله پاک فرماتا ہے: جو جوڑے گا میں اسے ملاؤں گا اور جو کاٹے گا میں اسے
ہلاک کروں گا۔ (ابوداؤد، 2/183، حدیث: 1694)
3۔ جو یہ چاہے کہ اس کے رزق میں کشادگی اور عمر میں اضافہ کیا جائے تو اسے صلہ
رحمی کرنی چاہیے۔ (مسلم، ص1384، حدیث:255)
4۔ جس قوم میں رشتہ داری توڑنے والا ہوتا ہے اس پر رحمت نہیں اترتی۔ (شعب الایمان،7/223،
حدیث: 7962)
5۔ جس گناہ کی سزا دنیا میں بھی جلد ہی دے دی جائے اور اس کے لیے آخرت میں بھی
عذاب رہے وہ بغاوت اور قطع رحمی سے بڑھ کر نہیں۔ (ترمذی، 4/229، حدیث: 2519)
رشتے جوڑیئے: صلہ رحمی (رشتے
داروں کے ساتھ اچھا سلوک) اسکا نام نہیں کہ وہ سلوک کرے تو تم بھی کرو یہ چیز تو
حقیقت میں مکافاۃ یعنی ادلا بدلا کرنا ہے کہ اس نے تمہارے پاس چیز بھیج دی تم نے
اس کے پاس بھیج دی وہ تمہارے یہاں آیا تم اس کے پاس چلے گئے۔ حقیقتاً صلہ رحمی (یعنی
کامل درجے کا رشتے داروں سے اچھا سلوک) یہ ہے کہ وہ کاٹے اور تم جوڑو وہ تم سے جدا
ہونا چاہتا ہے بے اعتنائی (لا پرواہی) کرتا ہے اور تم اس کے ساتھ رشتے کے حقوق کی
مراعات (لحاظ و رعایت) کرو۔ (رد المحتار، 9/687)
وہاں
پیارا کعبہ یہاں سبز ِگنبد وہ
مکہ بھی میٹھا تو پیارا مدینہ(وسائل بخشش،ص 327)
مکہ مکرمہ و
مدینہ منورہ نہایت بابرکت اور صاحبِ عظمت شہر ہے، مکہ مکرمہ ہو یا مدینہ منورہ
دونوں شہر اسلام کی بنیاد ہیں، دیگر انبیا بالخصوص حضرت ابراہیم علیہ
السلام
اور آپ کی آل و اولاد کا تذکرہ خیر مکہ مکرمہ سے منسوب ہے، جبکہ سید عالم صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ دونوں مقدس شہروں کو
اپنی فیوض و برکات سے نوازا اور آپ سے نسبت کی وجہ سے ہی ان دونوں شہروں کو عظمت و
شرف ملا۔آئیے!قرآنِ پاک سے ذکرِ مکہ و مدینہ پڑھتی ہیں اور اپنے دل و دماغ کو ان
عظیم شہروں کے ذکر سے منور کرتی ہیں۔
ذکرِ
مکہ مکرمہ:
دعائے ابراہیم:وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰهِیْمُ
رَبِّ اجْعَلْ هٰذَا الْبَلَدَ اٰمِنًا وَّ اجْنُبْنِیْ وَ بَنِیَّ اَنْ نَّعْبُدَ
الْاَصْنَامَ ؕ ۔اوریاد
کرو جب ابراہیم نے عرض کی:اے میرے ربّ! اس شہر کو امان والا کردے۔(سورہ
ابراہیم، آیت 35)
حضرت ابراہیم علیہ
السلام
نے اللہ پاک سے دعا کی:اے میرے ربّ کریم!
مکہ مکرمہ کو امن والا شہر بنا دے کہ قیامت کے قریب دنیا کے ویران ہونے کے وقت یہ
شہر ویرانی سے محفوظ رہے یا شہر والے امن میں ہوں۔ حضرت ابراہیم علیہ
السلام
کی یہ دعا قبول ہوئی اور اللہ پاک نے مکہ مکرمہ کو ویران ہونے سے محفوظ فرما دیا۔
شہرِ مکہ کی
قسم:
لَآقْسِمُ
بِھٰذَاالْبَلَدِْ،
وَاَنْتَ
حِلٌّ بِھٰذَاالْبَلَدِ۔ترجمہ: مجھے اِس شہر کی قسم!جبکہ تم اِس شہر میں
تشریف فرما ہو۔
یہاں
ان آیات میں ارشاد فرمایا:اے حبیب! مجھے اس شہر مکہ کی قسم! جبکہ تم اِس شہر میں
تشریف فرما ہو۔(تفسیر
صراط الجنان)یہاں
اللہ کریم نے مکہ مکرمہ کی فضیلت کی وجہ اس کی قسم ارشاد فرمائی اور مکہ مکرمہ کو یہ
فضیلت حاصل ہے کہ اللہ کریم نے اِسے امن والی جگہ بنایا۔
مکہ مکرمہ میں
ہی حرم ہے:
اِنَّ اَوَّلَ بَیْتٍ وُّضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِیْ بِبَكَّةَ مُبٰرَكًا وَّ هُدًى لِّلْعٰلَمِیْنَ ۚ ۔بے شک سب سے پہلا گھر جو لوگوں کی عبادت کے لئے بنایا گیا وہ
ہے جو مکہ میں ہے، برکت والا ہے اور سارے جہاں والوں کے لئے ہدایت ہے۔
ذکرِ مدینہ
منورہ :
عزت
والا مقام: یَقُوْلُوْنَ
لَىٕنْ رَّجَعْنَاۤ اِلَى الْمَدِیْنَةِ لَیُخْرِجَنَّ الْاَعَزُّ مِنْهَا
الْاَذَلَّ ؕوَ لِلّٰهِ الْعِزَّةُ وَ لِرَسُوْلِهٖ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ وَ
لٰكِنَّ الْمُنٰفِقِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ۠ ۔
وہ
کہتے ہیں: قسم ہے! اگر ہم مدینہ کی طرف لوٹ کر گئے تو ضرور جو بڑی عزت والا ہے، وہ
اس میں نہایت ذلت والے کو نکال دے گا، حالانکہ عزت تو اللہ اور اس کے رسول اور
مسلمانوں ہی کے لئے ہے، مگر منافقوں کو معلوم نہیں۔(سورہ
منافقون، آیت8)
مدینہ
طابہ ہے:
وَ اِذْ قَالَتْ طَّآىٕفَةٌ
مِّنْهُمْ یٰۤاَهْلَ یَثْرِبَ لَا مُقَامَ لَكُمْ فَارْجِعُوْا ۚوَ یَسْتَاْذِنُ
فَرِیْقٌ مِّنْهُمُ النَّبِیَّ یَقُوْلُوْنَ اِنَّ بُیُوْتَنَا عَوْرَةٌ وَ مَا هِیَ
بِعَوْرَةٍ ۚۛاِنْ یُّرِیْدُوْنَ اِلَّا فِرَارًا ۔ترجمۂ
کنزالعرفان: اور جب ان میں سے ایک گروہ نے کہا، اے مدینہ والو! یہاں ٹھہرنے کی جگہ
نہیں، تم گھروں کو واپس چلو اور ان میں سے ایک گروہ نبی سے اذن مانگتا تھا یہ کہہ
کر کہ ہمارے گھر بے حفاظت ہیں اور وہ بے حفاظت نہ تھے وہ تو نہ چاہتے تھے مگر
بھاگنا۔(سورہ
احزاب، آیت13)
اس آیت میں یثرب
کا لفظ ذکر ہوا،اس کے بارے میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ
اللہ علیہ
فرماتے ہیں:قرآنِ پاک میں لفظ یثرب آیا، ربّ کریم نے منافقین کا قول نقل فرمایا ہے،یثرب کالفظ فساد
و ملامت سے خبر دیتا ہے، وہ ناپاک اسی طرف اشارہ کر کے یثرب کہتے، اللہ پاک نے ان
پر ردّ کے لئے مدینہ منورہ کا نام طابہ رکھا۔حضوراقدس صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم فرماتے ہیں:یَقُوْلُوْنَ یَثْرِبَ
وَہِیَ الْمَدِیٌنَۃُوہ اسے یثرب کہتے ہیں اور وہ تو مدینہ ہے۔(بخاری،
کتاب فضائل المدینہ، حدیث 1871، تفسیر صراط الجنان)اور فرماتے ہیں:بے
شک اللہ کریم نے مدینہ کا نام طابہ رکھا۔
مدینہ
اس لئے عطار جان و دل سے ہے پیارا کہ
رہتے ہیں میرے آقا میرے دلبر مدینے میں
(وسائل
بخشش، صفحہ 406)
دعوت اسلامی کے تحت 28 جون 2022 ء کو لودہراں میں
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے
تحصیل نگران کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل
ملک فراز اعوان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ فہد انور،پی اے ٹو فنانس عبد
الرحمٰن،ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راؤ اخلاق احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ
راؤ مختار احمد و میونسپل کمیٹی آفیسرز و دیگر سے ملاقاتیں کیں۔
دوران ملاقات دعوت اسلامی کے شعبہ جات کے حوالے
سے انہیں بریف کیا اور ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں قربانی کورس کروانے کے حوالے سے گفتگو
ہوئی نیز مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل
تحائف میں پیش کئے۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی لودہراں، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام23 جون 2022ء بروز جمعرات بہاولپور ڈویژن میں ڈاکٹر نعیم عطاری
کے کلینک پر نیو مسلم اسلامی بھائیوں کے سیکھنے سکھانےکا حلقہ ہوا جس میں نگران
مجلس محمد شاہ زیب عطاری نے 7دن کا
نیو مسلم کورس اور 7دن کا فیضان نماز کورس
کرنے کی دعوت پیش کی۔
نیو مسلم اسلامی بھائیوں نے کورسز کرنے کی نیت
کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ انہیں ہفتہ وار اجتماع کی دعوت دی اور مدرسۃ المدینہ میں نیو مسلم کو اپنے بچوں کو داخلہ دلوانے کی ترغیب دلائی ۔
نیو مسلم اسلامی بھائیوں نے کورسز کرنے کی نیت
کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ انہیں ہفتہ وار اجتماع کی دعوت دی اور مدرسۃ المدینہ میں نیو مسلم کو اپنے بچوں کو داخلہ دلوانے کی ترغیب دلائی ۔
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیضانِ مدینہ میانوالی میں جزء
وقتی فیضان نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں دور و نزدیک سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نماز
کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو نماز کے فضائل و برکات سمیت فرائض و واجبات سکھائے گئے نیز اس موقع پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت بھی
حلقہ لگایاجس میں اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ ان کے لئے ڈویژن ذمہ
دار سرگودھا محمد ابو بکر عطاری اور ڈسٹرکٹ میانوالی ذمہ دار مجاہد عطاری نے اشاروں
کی زبان میں ترجمانی کی ۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری ،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
فیضان
مدینہ پشاور میں جاری کورس میں پشاورڈویژن کے نگران محمد توصیف عطاری کا جدول بنا
جس میں انہوں نے شرکائے کورس کو دینی کام کرنے سے متعلق تربیتی مدنی پھول دیئے۔ بعدازاں معلم کورس ذمہ دار محمد
بدرعطاری سے اس کورس میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مشاورت بھی کی ۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد ،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
ڈیرہ اسماعیل غازی خان میں قصوریہ خاندان کے گھر
پر شخصیات اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام صوبۂ خیبر
پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں قصوریہ خاندان کے گھر پر شخصیات اجتما ع کا
انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن
حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول
سے ہر دم وابستہ رہنے کاذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
واضح رہے قصوریہ خاندان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں
دعوتِ اسلامی کو فیضان اسلامک اسکول سسٹم بنا کر دیا ہے مزید دارالمدینہ اور فیضان
آن لائن اکیڈمی بنا کر دینے کی نیتیں کیں ہیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور
رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
29
جون 2022ء بروز بدھ دعوت اسلامی کے شعبہ کے تحت شیخوپورہ
موڈ، نزد بس اسٹاپ فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ، تحصیل
، میٹروپولیٹن اور ٹاؤن ذمہ داران نے شرکت کی۔
صوبائی
ذمہ دار حاجی رضا عطاری نے ’’ سادگی‘‘
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو شعبہ کو مضبوط کرنے کے حوالے سے
مدنی پھول دیئےاور اپنے علاقوں میں دینی کام
بڑھانے کےمتعلق ان کی ذہن سازی کی نیز پچھلے ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ
ماہ کے اہداف بھی دیئے۔(رپورٹ:محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ گوجرانوالہ
ڈسٹرکٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ملتان
ڈویژن ضلع وھاڑی تحصیل بھورے والا میں دینی
کام کرنے کے حوالے سے تربیت
دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی چینل عام کرئے کے زیر اہتمام ملتان ڈویژن ضلع وھاڑی تحصیل میں صوبائی ذمہ
دار اشرف عطاری نے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 63 دن کے تربیتی کورس میں شریک عاشقان رسول اور جامعۃ
المدینہ کے طلبہ سے ملاقات کی۔
اس موقع پر اشرف عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے شعبے
کے دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت نکات فراہم کئے اور انہیں شعبے کا دینی کام کرنے کے لئے ذمہ داریاں بھی دی جس پر انہوں نے احسن انداز
میں ذمہ داری پوری کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اس کے
بعد طلبہ کرام کے ساتھ باہر جاکر قریبی دکانداروں سے ملاقاتیں کی اور ان پر
انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں مدنی چینل دیکھنے کی دعوت دی۔
٭دوسری
جانب وھاڑی ، بھورے والا میں قائم موبائل مارکیٹ میں سیکھنے سکھانے کے
حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مارکیٹ میں کام کرنے والے افراد نے شرکت کی۔
مبلغ
دعوت اسلامی اشرف عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ
دیکھنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: محمد
اشرف عطاری صوبائی ذمہ دار بلوچستان شعبہ مدنی چینل عام کریں،کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)
اسلامی بہنوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے، انہیں دینی مسائل سکھانے
اور اسلامی عقائد سے آگاہ کرنے کے لئے
دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ملک میں جامعۃ المدینہ گرلز کا اہتمام کیا جاتا
ہےجس میں انہیں درسِ نظامی (عالمہ کورس) کروایا جاتا ہے۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں صوبۂ خیبر
پختونخواہ میں واقع ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور میں دعوتِ
اسلامی کے تحت جامعۃ المدینہ گرلز کا
افتتاح کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور جامعۃ المدینہ گرلز میں اپنی بچیوں کو داخلہ دلوانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور
رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)