دعوتِ اسلامی کے تحت ماپوتو شہر، موزمبیق کے
علاقے فلپ سموئل (filipe samual )میں حج تربیتی
اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو حج کے بارے میں چند ضروری
مسائل بتائے نیز اس حوالے سے اسلامی بہنوں
کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔بعدازاں اجتماع میں شریک اسلامی
بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔
دینی کاموں کے سلسلے میں گزشتہ روز دعوتِ اسلامی
کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ
ماپوتو شہر، موزمبیق کے علاقے فلپ سموئل (filipe samual )میں مقامی اسلامی بہنوں سے ملاقات کی۔
ماپوتو شہر، موزمبیق کے علاقے فلپ سموئل میں
دورۂ حدیث شریف کی طالبات کے درمیان سیشن
ماپوتو شہر، موزمبیق کے علاقے فلپ سموئل (filipe samual )میں واقع دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ گرلز میں
ایک سیشن ہوا جس میں دورۂ حدیث شریف کی طالبات نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے دینی کاموں کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے طالبات کو تدریس کرنے، دینی کاموں
میں حصہ لینے اور مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے / پڑھانے کی ترغیب دلائی۔
بعدازاں جامعۃالمدینہ گرلز کی معلمات کے درمیان مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا اور جامعۃ المدینہ گرلز میں عصری
علوم ہونے چاہئیں اس کے حوالے سے مشاورت کی۔
ساؤدرن ریجن فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائی کی
رہائش گاہ پر اسلامی بہنوں سے ملاقات
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ساؤدرن ریجن فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائی کی رہائش
گاہ پر جاکر گھر کی (خواتین)اسلامی بہنوں سے ملاقات کی۔
ماپوتو شہر کے علاقے باکسیا جوسنا مچل میں
شخصیات اسلامی بہنوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ
ماپوتو شہر کے علاقے baxia josina Machel میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں شخصیات اسلامی بہنوں سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
اس حلقے میں دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہن
نے نماز کی فضیلت پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کو نماز
کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔
افریقی ملک موزمبیق کے شہر ماپوتو میں دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی
اسلامی بہنوں سمیت بالخصوص نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن شریک ہوئیں۔
تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد مقامی مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں
بھرا بیان کیا جبکہ نگرانِ ڈسٹرکٹ اسلامی بہن نے وہاں موجود اسلامی بہنوں کو فقہی
مسائل کے بارے میں آگاہی دی۔
افریقی ملک موزمبیق کے شہر ماپوتو میں قائم
دعوتِ اسلامی کے مدرسۃالمدینہ گرلز میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے گفتگو
کرتے ہوئے پاکستان کے مختلف شہروں سے جو اسلامی بہنیں دینی کام بڑھانے کےلئے سفر
کرکے موزمبیق آئیں ہیں اُن کے اہداف کا جائزہ لیا۔
پچھلے دنوں سبی گاؤں کڑک میں قبائلی سیاسی و
سماجی شخصیت اورسبی یوتھ اتحاد کے چیئرمین سردارزادہ ابراہیم خان باروزئی کے والدِ مرحوم سردار خان بختیار خان باروزئی کے انتقال
پر ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا گیا۔
معلومات کے مطابق اس دوران دعوتِ اسلامی
بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے فاتحہ خوانی پڑھی اور مرحوم کے
اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔
گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ منڈی بہاؤالدین میں D.S.P سیّد عامر عباسی
شیرازی کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے D.S.P کو دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی سطح پر ہونے والے دینی و فلاحی
کاموں کے بارے میں بریفنگ دی جس پر D.S.P نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خوشی
کا اظہار کیا۔بعدازاں ذمہ داران کی جانب سے D.S.P کو
مکتبۃالمدینہ کی کتاب تحفے میں پیش کی گئی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
لوگوں کو قراٰن و حدیث کی تعلیمات دینے والے
دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت برانچ فیضانِ مدینہ کراچی
آفس میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں رکنِ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ عرفان عطاری سمیت دیگر ذمہ
دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلزمولانا
سیّد غلام الیاس عطاری مدنی نےفیضان آن لائن اکیڈمی بوائز اور ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سے
متعلق چند مسائل پر گفتگو کی نیز اُن کے حل کے لئے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔اس
کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پچھلے اہداف کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے آئندہ
کے اہداف پر مشاورت کی۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری
مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی برانچ کلاتھ مارکیٹ
حیدرآبادمیں مدنی عملے کامدنی مشورہ
21 مئی 2023ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی برانچ کلاتھ مارکیٹ حیدرآبادمیں مدنی مشورہ
ہوا جس میں برانچ کے تمام مدنی عملے نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں رکنِ شعبہ و صوبائی ذمہ دار
مولانا تبریز عطاری مدنی نے مدنی عملے کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں قربانی
کی کھالیں جمع کرنے، وقف قربانی (ڈونیٹ قربانی) اور اجتماعی قربانی کے لئے بھرپور کوشش کرنے کی
ترغیب دلائی۔
دورانِ
گفتگو صوبائی ذمہ دار نے شرکا کو ہدف دیا کہ دعوتِ اسلامی کے لئے ماہانہ کی بنیاد
پر ڈونیشن کے سلسلے میں شخصیات کی ذہن سازی کی جائے جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری
مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ کراچی میں روحانی علاج کورس، کراچی
سٹی کے اسلامی بھائیوں کی شرکت
دکھیاری امت کی خیرخواہی کرنے کا جذبہ رکھنے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 20، 21، 22 مئی 2023ء بروز
ہفتہ، اتوار اور پیر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں روحانی علاج کورس ہوا۔
تفصیلات کے مطابق دورانِ کورس شعبے کے معلم محمد
زاہد عطاری اور محمد راحیل عطاری نے
تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی نیز انہیں دم کرنے اور کاٹ کرنے کا
طریقہ سکھایا۔
علاوہ ازیں معلم کورس نے اسلامی بھائیوں کو
تعویذات لکھنے کے متعلق چند احتیاطوں سے
آگاہ کرتے ہوئے انہیں شعبے کی نئی اپڈیٹس کے بارے میں معلومات دی اور دعوتِ اسلامی
کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔