دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں یوکے سفر پر موجود مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری انگلینڈ UK کے شہر لیسٹر (Leicester)میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پہنچے۔

اس دوران رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے مقامی اسلامی بھائیوں سمیت ذمہ داران سے ملاقات کی اور انہیں لیسٹر یوکے میں دعوتِ اسلامی کے دینی کام بھرپور انداز میں کرنے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا اور وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 25 مئی 2023ء بروز جمعرات بعد نماز مغرب دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا جن میں تلاوت و نعت کے بعد مبلغین دعوت اسلامی  واراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مدنی چینل پر لائیو ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی

Memon Reception Hall, Marine Drive, Sri Lankaسے سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی فضیل عطاری،مدنی مرکز فیضان مدینہ شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ محبوب ٹاؤن اوکاڑہ میں رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری ، نورانی مسجد نشتر اسکوئر ملیر کراچی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں راولپنڈی کے راجہ بازار ٹاؤن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”حسد کی تباہ کاریاں اور اس کا علاج“ کے موضوع پر بیان کیااور وہاں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی۔بعدازاں اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن سے ملاقات کی۔ 


اسلامی بھائیوں سمیت اسلامی بہنوں کو  دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ دارالمدینہ سیٹلائٹ کیمپس کا وزٹ کیا۔

اس دورانِ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے کیمپس کی ٹیچرز، اسٹاف اور اسٹوڈنٹس کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں بالخصوص سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسٹوڈنٹس اور اسٹاف کی اسلامی بہنوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔


پچھلے دنوں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کی ملک، صوبائی و ڈویژن سطح کی ذمہ داران اور صوبائی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبے کی متفرق کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ڈونیشن کی اچھی کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ماتحت شعبہ ذمہ داران کو فعال بنانے، سفرِ شیڈول مقررہ مدت تک مکمل کرنے اور نئے مدارس کا آغاز کرنے، شرکا اسلامی بہنوں کی تعداد میں اضافہ کرنے اور اہداف 2023ء کی تکمیل کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے۔


مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تربیت  کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ فیضانِ مرشد کی ملک و صوبائی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سالانہ ڈونیشن کارکردگی پر نگران اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اور ڈونیشن کے مسائل پر کلام کیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی کارکردگی پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز شعبہ گلی گلی مدرسۃالمدینہ کا آن لائن لرننگ سیشن منعقد ہوا جس میں صوبۂ پنجاب کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس سیشن میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”مدنی مشورے“ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی سٹی اور صوبۂ پنجاب کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس مدنی مشورے میں عالمی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے نیومسلم اسلامی بہنوں کی تربیت کے حوالے سے گفتگو کی نیز اسلامی بہنوں نے فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تعاون سے نیومسلم کی تربیت کے لئے تجاویز پیش کیں۔

علاوہ ازیں عالمی سطح کی شعبہ ذمہ دار نے نیومسلم سے رابطہ مضبوط بنانے، انہیں فعال بنانے میں پیش آنے والی مشکلات اور اُن کے حل کے لئے مدنی پھولوں پر کلام کیا۔مدنی مشورے کا اختتام دعا و صلوٰۃ و سلام پر ہوا۔

علمِ دین کی ترویج و اشاعت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت موزمبیق کے شہر ماپوتو میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں  شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کی تمام مدرسات (Teachers)، ذمہ داران اور مفتشہ اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

مدنی مشورے کی ابتداء میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق کلام کرتے ہوئے ٹیسٹ پاس کرنے والی اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور انہیں تدریس کرنے، مدرسۃالمدینہ بالغات شیڈول کے مطابق چلانےاور پابندی کے ساتھ اس کا جائزہ لینے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔بعدازاں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شعبے کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


افریقی ملک موزمبیق کے شہر ماپوتو میں واقع علاقہ پولانا میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کی کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

محفلِ نعت کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دنیا کی مذمت، آخرت کی تیاری، علمِ دین کی اہمیت اور نماز سیکھنے کی ضرورت سے متعلق مدنی پھول دیئے۔

علاوہ ازیں محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام علاقہ پولانا میں منعقد ہونے والے نماز کورس میں شرکت کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

ملک موزمبیق کے شہر ماپوتو میں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں ماپوتو شہر  کی نگران اسلامی بہن سمیت مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ماپوتو شہر میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھولوں سے نوازا۔


افریقی ملک موزمبیق کے شہر ماپوتو میں واقع علاقہ پاک ٹاؤن میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں شخصیات سمیت کثیر اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

حلقے کی ابتداء میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے آخرت کی تیاری اور زندگی کے مقصد کےحوالے سے شرکا اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے اور انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔حلقے کے اختتام پر شخصیات اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن سے ملاقات بھی کی۔