عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت پنجاب کے علاقے چشتیاں میں  19 مئی2023ء کو علاقائی دورہ کا اہتمام کیا گیا۔

صوبائی ذمہ دار حافظ محمد وقاص عطاری (پنجاب) نے ڈویژن ذمہ دار عابد حسین عطاری(بہاولپور) کے ہمراہ چشتیاں شہر میں دکان ، دکان جاکر گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کو اشاروں کی زبان میں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں نماز وں کی پابندی کرنے اور روزانہ قرآن پاک کی زیارت کا ذہن دیا۔(رپورٹ: عابد حسین عطاری ڈویژن ذمہ دار ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


19 مئی 2023ء کو چشتیاں ،پنجاب  میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں میں ترقی کے پیش نظر صوبائی ذمہ دار حافظ محمد وقاص عطاری اور ڈویژن ذمہ دار عابد حسین عطاری(بہاولپور) نے ڈسٹرکٹ نگران قاری ناصر عطاری (چشتیاں )سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کے تقرر اور اسلامی بھائیوں کے لئے اشاروں کی زبان میں کورسز کروانے کے لئے مشاورت کی اور آئندہ کے اہداف طے کئے ۔(رپورٹ: عابد حسین عطاری ڈویژن ذمہ دار ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کی جانب سے  24 مئی 2023ء کو عامر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں سب ٹاؤن نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورہ میں عزیز بھٹی ٹاؤن نگران محمد ندیم عطاری نے سب ٹاؤن نگران اسلامی بھائیوں کو مختلف موضوعات پر مدنی پھول دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو کرنے کے فوائد بتائے نیز نیک کام کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے نرم مزاج اپنانے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں اپنی ذمہ داری کے تقاضے پورے کرتے ہوئے رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے اور3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آخر میں ذمہ داران کی کارکردگی پرکھنے اور دینی کاموں میں مزید مضبوطی لانے کے لئے عملی جدول کے ذریعے گریڈنگ سسٹم کا نفاذ ماہ جون 2023ء سے کرنے کا ہدف دیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ UK میں قائم دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF (فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن) کے پہلے آفس کا دورہ کیا۔

دورانِ دورہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کو UK میں FGRF دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی سرگرمیوں کے حوالے سے بتایا جس پر انہوں نے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں مزید کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔ آخر میں رکنِ شوریٰ نے حاضرین کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت  مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی دورۂ UK کے دوران ایسٹن برمنگھم UK میں قائم دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کی چوتھی برانچ میں آمد ہوئی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے دارالمدینہ کی عمارت اور اسٹوڈنٹس کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا جبکہ وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دارالمدینہ کے موجودہ نصاب اور فراہم کی جانے والی تعلیم کے بارے میں رکنِ شوریٰ کو بریفنگ دی۔


اشاعتِ دین کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کاموں کے سلسلے میں یوکے سفر پر موجود رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی ایسٹن برمنگھم UK میں واقع جامعۃالمدینہ گرلز کیمپس میں آمد ہوئی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے وہاں موجود ذمہ داران کے ہمراہ جامعۃالمدینہ گرلز کی عمارت، کلاس رومز اور طالبات کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران سمیت مقامی اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں اپنا حصہ ملانےکا ذہن دیا اور دینی کاموں میں ترقی کے لئے دعا کروائی۔


گزشتہ روز  دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی دعوت پر ایس ایس پی انٹیلی جنس عرفان بھٹو نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کیا ۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے ایس پی عرفان بھٹو کو مدنی مرکز میں موجود شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا ۔بعدازاں رکن شوریٰ مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری نے انھیں دنیا بھر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی اور فلاحی کاموں کے حوالے سے بتایا جس پر انھوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئےخدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات حیدرآباد، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


23 مئی 2023ء کو فیضان آن لائن اکیڈمی برانچ فیضان مدینہ کراچی آفس میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز سید غلام الیاس  عطاری مدنی نے نگران مجلس اجارہ سید اسد عطاری اورنگران مجلس اجتماعی قربانی عبدُالستار عطاری سے اجتماعی قربانی برائے پاکستان اور بیرون ممالک کی قربانی کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا نیز باہمی مشاورت سے ذمہ داران نے اہداف طے کئے۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


23 مئی 2023ء بروز منگل شعبہ مدنی کورسز دعوت اسلامی کی جانب سے ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد کے ٹاؤن ذمہ داران سمیت شارٹ کورسز ذمہ دار حاشر عطاری نے شرکت کی ۔

سٹی ذمہ دار صابر عطاری نے مدنی مشورے میں درج ذیل نکات پر گفتگو کی:

1)کراچی کے ہر وارڈ میں ماہانہ ایک جزوقتی (شارٹ ٹائم) کورس کروانا۔

2) ماہانہ طے شدہ تاریخ پر ایونٹ بنا کر کورس کروانا۔ مثلاً 7.6.5 جون پیر منگل بدھ کو شرائط نماز کورس ہوگا نیزمعلم اور مقام طے کر کے پورے ٹاؤن میں اس کی تحریک چلانا۔

3) شعبہ جات کے تحت مختلف کورسز کے لئے معلم فراہم کئے جائیں ۔ بالخصوص جون /جولائی میں شعبہ تعلیم کے تحت ٹیچرز اور پروفیشنلز میں فیضانِ قرآن وحدیث کورس کروایا جائے۔

4) کورسز کا ڈیٹا جمع کیا جائے۔

5) ٹاؤن کے معلمین کا ڈیٹا جمع کیا جائے اوران کی الگ سے کیٹیگری بنائی جائیں نیز پروفیشنلز و شخصیات میں کورسز کے لئے ڈسٹرکٹ میں الگ سے مجلس بنائی جائے جس کی ذمہ داری مدثر عطاری مدنی کو دی گئی ہے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


23 مئی 2023ء بروز منگل ڈربی یوکے (Derby UK)میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک تربیتی سیشن منعقد ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس تربیتی سیشن میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے ایسٹ مڈلینڈز یوکے میں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق ذمہ داران سے مشاورت کی۔

بعدازاں سیشن میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مڈلینڈز یوکے میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دینِ اسلام کی تبلیغ کرنے اور لوگوں کو علمِ دین سکھانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 22 مئی 2023ء بروز پیر انگلینڈ یوکے کے شہر لیسٹر میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

تلاوتِ کلامِ پاک سے اجتماع کا آغاز ہوا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور پُر نور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی خصوصیت کے بارے میں بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کو حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

بعدِ اجتماع شرکا اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

22 مئی 2023ء بروز پیر عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے انگلینڈ UK کے شہر لیسٹر (Leicester)میں واقع مدرسۃالمدینہ بوائز کیمپس کا دورہ کیا۔

اس موقع پر مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں، اسٹاف اور انتظامیہ کے لئے ایک تربیتی سیشن منعقد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مختلف مدنی پھولوں سے نوازا۔

رکنِ شوریٰ نے اسٹاف اور انتظامیہ کے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر خود بھی حصہ لینے نیز دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)