25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
افریقی ملک موزمبیق کے شہر نمپولا میں شخصیات کے
گھر محفلِ نعت منعقد ہوئی جس میں قرب و جوار سے اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف سے
محفل کا آغاز کیا گیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔
دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شادی
کے معاملات میں کن چیزوں سے خود کو بچانا ہے اس حوالے سے شرکا اسلامی بہنوں کی ذہن
سازی کی ۔
علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اللہ پاک کی نعمتوں کا شکر ادا کرنےکے متعلق مدنی پھول دیئے
جبکہ شکر ادا نہ کرنے کے نقصانات بھی بتائے۔