رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اِرشاد فرمایا: جو اپنے مسلمان بھائی کے عیب تلاش کرے گا اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے عیب کھول دے گا اور جس کے عیب اللہ عَزَّوَجَلَّ ظاہر کرے وہ مکان میں ہوتے ہوئے بھی ذلیل و رُسوا ہوجائے گا۔(ترمذی،ج 3،ص416، حدیث: 2039)

حکیم الاُمّت مفتی احمد یار خان رحمۃُ اللہِ علیہ اِس حدیثِ پاک کے تحت لکھتے ہیں: یہ قانونِ قدرت ہے کہ جو کسی کو بِلا وجہ بَدنام کرے گا قدرت اسے بَدنام کر دے گی۔ (مراٰۃ المناجیح،ج6،ص618)

اسی سلسلے میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کو اپنے مسلمان بھائیوں کے عیب کو چھپانے اور خوفِ خدا سے ڈرانے کے لئے اس ہفتے 21 صفحات کا رسالہ کسی کے عیب مت ڈھونڈو پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ کسی کے عیب مت ڈھونڈوپڑھ یا سن لے اُسے دوسروں کے عیب چُھپانے اور ان کی خوبیوں پر نظر رکھنے والا بنا اور اُسے بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download


دعوتِ اسلامی کے تحت 2023ء بروز منگل گومل یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی بھی شرکت ہوئی۔

معلومات کے مطابق اس حلقے میں نگرانِ شعبہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے اسٹوڈنٹس کے درمیان بیان کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 23 مئی 2023ء بروز منگل نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مولانا مہروز عطاری مدنی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ڈیرہ اسماعیل خان میں واقع گومل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔

اس دورانِ نگرانِ شعبہ کی ملاقات چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف عربک اینڈ اسلامک اسٹڈیز ڈاکٹر عبدالمجید صاحب اور لیکچرار عبدالمجیدعطاری (Statistics Department) سے ہوئی۔

اس موقع پر مولانا مہروز عطاری مدنی نے انہیں دعوتِ اسلامی کے حوالے سے ڈاکومنٹری دکھائی اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی نیز جولائی 2023ء عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے پی ایچ ڈی اجتماع کی دعوت پیش کی۔


23 مئی 2023ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےدینی کاموں کے سلسلے میں  ایگریکلچر یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے رجسٹرار سے ملاقات کی۔

نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے رجسٹرار کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے ذریعے ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ آخر میں نگرانِ شعبہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے انہیں مکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ ”آخری نبی کی پیاری سیرت“ تحفے میں پیش کی۔

شعبہ کفن دفن دعوت اسلامی  کے تحت لیاقت آباد ٹاؤن میں 24 مئی 2023ء کو مکہ مسجد میں کفن دفن کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں مکہ مسجد کے نمازی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ایسٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد عزیر عطاری نے’’ غسلِ میت دینے کی فضیلت‘‘ کے موضوع پرسنتوں بھرابیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت دینے کا طریقہ سمجھاتے ہوئے کفن کاٹنے/ پہنانے کا طریقہ سکھایا۔ اس کے علاوہ نمازِ جنازہ پڑھنے کا طریقہ اور تدفین کرنے سے متعلق شرعی مسائل بتائے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


25 مئی2023ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے ذیلی شعبہ RT&D کے آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سطح کے ذمہ دار حاجی فیضان عطاری مدنی نے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو آئندہ کے لئے اہداف دیئے ۔

مزید ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے ان کو شعبے کے دینی کاموں میں ترقی کرنے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز جدید تقاضوں کے مطابق اپنے اندر پیشہ وارانہ صلاحتوں کا اضافہ کرنے کا ذہن دیا ۔اس آن لائن مدنی مشورے میں پنجاب سطح کے شعبہ ذمہ دار جنید عطاری اور سندھ سطح کے شعبہ ذمہ دار بھاول عطاری بھی شریک تھے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


لیاقت آباد ٹاؤن میں 24 مئی  2023ء کو شعبہ کفن دفن دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام بہارِ مدینہ مسجد میں غسلِ میت کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں بہار مدینہ مسجد کے نمازی اسلامی بھائی اور مدرسۃ المدینہ کے طلبہ،اساتذہ اور ناظم فرید عطاری نے شرکت کی۔

ایسٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمدعزیر عطاری نے شرکا کو غسلِ میت دینے کی فضیلت و اہمیت بیان کرتے ہوئے نمازِ جنازہ پڑھنے کا طریقہ سکھایا۔اس کے علاوہ کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے اس سے متعلق چند ضروری شرعی مسائل بھی بتائے۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


16 مئی2023ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے رکن مجلس احمد اویس عطاری (پاکستان) نے کشمیر کے علاقے میر پور میں ڈپٹی ڈائریکٹر آفس کا وزٹ کیا،جہاں انہوں نے آفیسر اور دیگر اسٹاف سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات شخصیات کو عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کی دینی خدمات کا تعارف کروایا اور ان کو مدرسۃ المدینہ برائے نابینا افراد (چکسواری) اور فیضان مدینہ میرپور کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انھوں نے اچھی نیت کا اظہار کیا۔ وقت رخصت ان کو مکتبۃ المدینہ دعوت اسلامی کی شائع کردہ اصلاحی کتاب بھی تحفہ میں پیش کی۔ (رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی (اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں یوکے سفر پر موجود مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ کریڈلی ہیتھ ویسٹ مڈلینڈز یوکے میں قائم دعوتِ اسلامی کے نئے مرکز کا دورہ کیا۔

معلومات کے مطابق یہ جگہ کم و بیش 120 سال پرانی غیر مسلموں کی عبادت گاہ تھی جسے عنقریب دارالمدینہ کیمپس میں تبدیل کیا جائے گا ۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے مقامی ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کو مرکز کے تعمیراتی کاموں میں بھرپور انداز سے کوشش کرنے اور دینی کام بڑھانے کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی۔


19 مئی2023ء کو پنجاب کے شہر عارف والا    میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ محمدی ٹاؤن میں ملک عامر اعوان خوشحالی کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں اشاروں کی زبان میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

صوبائی ذمہ دار حافظ محمد وقاص عطاری نے گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں اشاروں کی زبان میں بیان کیا اور انہیں فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں آنے کی دعوت دی۔

اس کے بعد گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے ملک عامر اعوان کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے قرآن پاک کی زیارت کی اور مرحومہ کو اس کا ثواب پہنچایا۔ اس موقع پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن ذمہ دار محمد زبیر عطاری(ساہیوال) اور عابد حسین عطاری(بہاولپور) بھی ہمراہ تھے۔(رپورٹ: عابد حسین عطاری ڈویژن ذمہ دار ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


برطانوی ملک ویسٹ مدلینڈز کے شہر ڈڈلی (Dudley)میں واقع دعوتِ اسلامی کے زیرِ نظام چلنے والی جامع مسجد فیضانِ فاروقِ اعظم میں تربیتی سیشن ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

دینی کاموں کے سلسلے میں سفرِ یوکے پر موجود رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے اس سیشن میں سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو مدنی پھولوں سے نوازا۔بعد نمازِ عصر تمام اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات بھی کی۔


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت 19 مئی2023ء کو بستی خدا بخش عارف والا،پنجاب میں صوبائی ذمہ دار حافظ محمد وقاص عطاری  (پنجاب ) نے ڈویژن ذمہ دار محمد زبیر عطاری(ساہیوال) اور ڈویژن ذمہ دار عابد حسین عطاری(بہاولپور) کے ہمراہ مقامی تاجر عبدالرحمن عطاری سے ان کے بھائیوں کے انتقال پر گھر جاکر ملاقات کی۔

دوران ِ ملاقات عبدالرحمن عطاری سے ان بھائیوں کے انتقال پر اظہار تعزیت کی اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے دعائیں مغفرت کروائی۔بعدازاں انھیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: عابد حسین عطاری ڈویژن ذمہ دار ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)