12 مئی 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مرکز الاقتصاد الاسلامی (Islamic Economics Centre) کے تحت تربیتی سیشن ہوا جس میں ماہر اقتصادیات مفتی علی اصغر عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی دار الافتاء اہلسنت کے علماء و مفتیان کرام اور دوسالہ تخصص فی الفقہ و الاقتصاد الاسلامی کے اسٹوڈنٹس اور اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔

تربیتی سیشن میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے علم و حکمت بھرےاصولوں سے شرکا کی تربیت فرمائی اور سوالات کے جوابات ارشاد فرماتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔


دارُ الافتاء اہلسنت (دعوتِ اسلامی) کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 13اور 14 مئی 2024ء کو دو روزہ تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مفتی قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی علی اصغر عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی محمد ہاشم خان عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور مفتی فضیل رضا عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سمیت پاکستان بھر میں قائم دارُ الافتاء اہلسنت کے مفتیانِ کرام اور علمائے کرام نے شرکت کی۔

تربیتی نشست میں رئیس دارُ الافتاء اہلسنت شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سمیت دیگر مفتیانِ کرام نے وقتاً فوقتاً شرکا کی تربیت کرتے ہوئے سائل کو شرعی مسائل بتانے، فتاویٰ جات لکھنے اور افتاء سے متعلق دیگر امور پر رہنمائی کی۔

تربیتی نشست میں مفتیانِ کرام نے فتوی نویسی،علم و عمل واخلاق میں ترقی اور اپنےاندر عالم ربانی کی صفات پیدا کرنے کے حوالے سے تربیت فرمائی۔عمل و اخلاص و روحانیت کے درجات کا بیان ہوا اور ان مدارجِ علیا کو طے کرنے کے بعد تقرب الہی کے حصول کے ذرائع کی نشاندہی پر بیان ہوا۔

تربیتی نشست میں شریک مفتیانِ کرام کا شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ساتھ خصوصی مدنی مذاکرہ ہوا جس میں امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مختلف موضوعات پر شرکا کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔

14 مئی 2024ء کو تربیتی نشست میں شریک تمام مفتیانِ کرام کی امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی دعوت پر اُن کے گھر آمد ہوئی جہاں مفتیان کرام نے امیر اہل سنت کے ہمراہ کھانا تناول کیا۔

مفتیانِ کرام نے امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے ملاقات بھی کی۔ 


کاہنہ نو لاہور کے آس پاس رہنے والوں کے لئے اچھی خبر!

دعوتِ اسلامی کی جانب سے عاشقانِ رسول کی شرعی رہنمائی کے لئے دار الافتاء اہلسنت کی نیو برانچ کا افتتاح کردیا گیا ہے ۔ اس موقع پر Opening ceremony کا انعقاد ہوا جس میں کراچی سےلاہور کے دورے پر تشریف لائے ہوئے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی عمران عطاری نے خصوصی بیان فرمایا۔

اس موقع پر شیخ الحدیث مفتی ہاشم خان عطاری مدنی ، مفتی انس عطاری، نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی شاہد عطاری ، رکن شوری مولانا حاجی جنید عطاری مدنی، رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، رکن شوریٰ حاجی اظہر عطاری، رکن شوریٰ حاجی اسلم عطاری مدنی، علما ئے کرام اور ذمہ داران سمیت بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت فرمائی۔

دارالافتاء اہل سنت کے باہر عاشقانِ رسول کے لئے خصوصی طور پر شامیانے، اسکرینز اور اسپیکرز نصب کئے گئے تھے جس کے ذریعے عاشقان رسول نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور میں دو مقامات پر (1)گنج بخش روڈ، داتا دربار مارکیٹ میں قائم مکتبۃ المدینہ کے فرسٹ فلور پر اور (2)فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن بلاک K-508 میں دارالافتاء اہل سنت کی برانچز قائم تھیں۔ کاہنہ نو میں کھلنے والی برانچ لاہور میں دارالافتاء اہل سنت کی تیسری برانچ ہے۔

دارالافتاء اہل سنت کاہنہ نو لاہور میں صبح ساڑھے 10 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک مفتیانِ کرام عقائد و نظریات، نماز، روزے، حج ، زکوۃ، نکاح، طلاق، وراثت، کاروبار، جائز ناجائز اور حلا ل و حرام وغیرہ جیسے مسائل کا جواب دیتے ہیں اور فتاوی جاری کرتے ہیں جبکہ دوپہر ایک سے دو بجے تک وقفہ ہوتا ہے۔ عاشقانِ رسول بیان کئے گئے اوقات میں دارالافتاء اہل سنت کی برانچ میں آکر مسائل پوچھ سکتے اور فتوی لے سکتے ہیں۔

اگر آپ کال پر مسئلہ پوچھنا چاہتے ہیں تو اِن نمبرز پر کال کرکے مسئلہ پوچھ سکتے ہیں

0311-7864100

0311-3993312

0311-3993313


فیضانِ مدینہ کراچی:آج رات مدنی مذاکرہ ہوگا، مدنی چینل پر لائیو نشر بھی ہوگا

دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں ایک ہفتہ وار مدنی مذاکرہ بھی ہے۔ مدنی مذاکرہ دراصل ایک علمی نشست ہے جس میں شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہعاشقانِ رسول کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات عطا فرماتے ہیں۔ یہ سوالات مختلف موضوعات پر ہوتے ہیں۔

یہ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ہر ہفتے کی رات کو مرکزی طور پر دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہوتا ہے جس میں کراچی بھر و اطراف سے اسلامی بھائی آکر شرکت کرتے ہیں جبکہ کراچی سمیت ملک و بیرونِ ملک کے مختلف مقامات پر بھی اسلامی بھائی جمع ہوکر مدنی مذاکرہ دیکھتے سنتے ہیں۔ مدنی مذاکرے میں شرکت کے لئے مختلف علاقوں سے باقاعدہ گاڑیاں چلانے کا اہتمام بھی ہوتا ہے۔

ہر ہفتے کی طرح آج رات کو بھی مدنی مذاکرےکا سلسلہ ہوگا جس کا آغاز ساڑھے نوبجے تلاوت و نعت سے ہوگا۔ بعد ازاں ولی کامل ، سنتوں کے عامل امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اپنے قیمتی ملفوظات سے شرکا کو فیضیاب فرمائیں گے۔

یہ مدنی مذاکرہ مدنی چینل پر براہِ راست (Live) نشر بھی کیا جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق FGRF دعوتِ اسلامی کی جانب سے مراکش میں 1000 یتیم بچوں میں کھانے پینے کے سامان،کھلونے اور کپڑوں کی تقسیم کا سلسلہ ہوا۔ اس سلسلے میں ایف جی آر ایف یوکے کے نگران سید فضیل رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران مراکش پہنچے اور تقریباً ایک ہزار یتیم بچوں کے لئے کھانے پینے کے سامان،کھلونے اور کپڑوں کی خریداری کی اوربچوں کے پاس جاکر تقسیم کیا۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کھلونوں اور دیگر سامان کی وصولی پر نہایت خوش ہیں اور ایف جی آر ایف دعوتِ اسلامی کے مشکور نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ 8ستمبر 2023ء جمعہ کی رات مراکش (Morocco) میں آنے والے زلزلے نے قیامت صغریٰ کا ماحول برپا کردیا تھا۔زلزلہ کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی تھی،اس شدت کے زلزلے سے 2 ہزار سے زائد لوگ اپنے خالق حقیقی سے جاملے تھے، 3 لاکھ سے زائد افراد اپنے گھروں سے محروم جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے تھے۔

اُس وقت سے اب تک دعوتِ اسلامی کی جانب سےزلزے کے سبب یتیم ہونے والے بچوں کی کفالت اور دیکھ بھال کے لئے اقدامات جاری ہیں اور وقتاً فوقتاً ایف جی آر ایف یوکے کے ذمہ داران وہاں پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیتے اور نادار و مستحق خاندانوں میں راشن بیگز، کھانا اور بچوں میں دودھ، کپڑے اور دیگر اشیائے ضرورتِ زندگی تقسیم کرتے ہیں ۔


فیضان آن لائن اکیڈمی دعوت اسلامی کے تحت برانچ کلاتھ مارکیٹ حیدرآباد میں  10مئی2024ء بروز جمعۃ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تعلیمی ذمہ داران، برانچ ناظمین اور شفٹ ناظمین نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں عابد حسین عطاری مدنی (ڈویژن ذمہ دار) نے برانچ آپریشن اور تعلیمی معاملات کو بہتر بنانے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے ناظمین سہ ماہی اجتماع کی تیاری کے لئے ناظمین کو اہداف دیئے نیز آئی ٹی سے متعلق امور کو مزید بہتر بنانے کے لئے بھی آئی ٹی پرسن کے ساتھ میٹنگ کا سلسلہ ہوا۔(پورٹ:احمد رضا قادری شب و روز زمہ دار حیدرآباد ڈویژن ،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


فیضان آن لائن اکیڈمی دعوت اسلامی کے تحت 15مئی2024ء بروز بدھ گنبد خضری برانچ وہاڑی سے آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان، ساہیوال اور  بہاولپور ڈویژن کے برانچ ناظمین نے شرکت کی ۔

آن لائن مدنی مشورے میں غلام عباس مدنی (رکن شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی ) نے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اُن میں مزید بہتر ی لانے کے حوالے سے تربیت فرمائی نیز ناظمین کے ڈویژن وائز ہونے والے اجتماعا ت اور مدنی عملہ کے سالانہ اجتماع کی تیاری کے حوالے سے کلام کیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی )


پچھلے دنوں مرکزی جامعۃ المدینہ بوائز جہلم میں قائم دورةالحدیث شریف کے طلبہ کرام کا مدنی مشورہ  ہواجس میں معاون نگران شعبہ مولانا ظفر عطاری مدنی نے”بزرگان دین کا احادیث طیبہ پڑھنے کے حوالے سے ادب و احترام“ کے متعلق کلام کیا۔

مولانا ظفر عطاری مدنی نےحاضرین کی شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے رہنمائی کی جبکہ دعوت اسلامی کی مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا اور جامعۃ المدینہ بوائز سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد مختلف تخصصات کے حوالے سے ذہن سازی کی۔(پورٹ: انس عطاری معاون رکن شوری حاجی اسد عطاری،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری) 


خدمت دین کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ 12 ماہ کےتحت 12 ماہ مدنی قافلہ مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے  12 مئی 2024ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11 اسلام آباد میں”تقسیمِ اسناد اجتماع“ منعقد کیا گیا۔

تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف سے اجتماع کا آغاز کیا گیا جس کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دینی ،اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

بعدازاں دعوتِ اسلامی کے تحت 12 ماہ مدنی قافلہ مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن درمیان اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں میں بھی انعامات تقسیم ہوئے۔

اس موقع پر پاکستان سطح کے شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ ذمہ دار مولانا شاکر عطاری مدنی، شعبہ مدنی قافلہ کشمیر کے صوبائی ذمہ دار راشد محمود عطاری، شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ پنجاب کے صوبائی ذمہ دار شہباز عطاری اور شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ پنجاب کے صوبائی ذمہ دار نوازش عطاری موجود تھے۔ (رپورٹ: ابو جریر عطاری کارکردگی ذمہ دار شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ پاکستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


لوگوں کو فرض علوم سکھانے اور انہیں پنج وقتہ نمازی بنانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ 12 ماہ کےتحت 12 ماہ مدنی قافلہ مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 5 مئی 2024ء کو ”تقسیمِ اسناد اجتماع “منعقد ہوا جس میں لاہور کے شعبہ مدنی قافلہ ذمہ داران بھی شریک ہوئے۔

تقسیمِ اسناد اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت شریف پڑھی گئی جس کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے وہاں موجود شرکا کی دینی ،اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اسی دوران دعوتِ اسلامی کے تحت 12 ماہ مدنی قافلہ مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن کے درمیان اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں میں انعامات بھی تقسیم ہوئے۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری، پاکستان سطح کے شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ ذمہ دار مولانا شاکر عطاری مدنی، شعبہ مدنی قافلہ کشمیر کے صوبائی ذمہ دار راشد محمود عطاری، شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ پنجاب کے صوبائی ذمہ دار شہباز عطاری اور شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ پنجاب کے صوبائی ذمہ دار نوازش عطاری موجود تھے۔ (رپورٹ: ابو جریر عطاری کارکردگی ذمہ دار شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ پاکستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لوگوں کو دینِ اسلام کی باتیں سکھانے اور انہیں راہِ خدا عزوجل کا مسافر بنانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ 12 ماہ کےتحت 12 ماہ مدنی قافلہ مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے 3 مئی 2024ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں”تقسیمِ اسناد اجتماع “منعقد ہوا۔

معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعت شریف سے کیا گیا جس کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دینی ،اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے حاضرین کی تربیت کی نیز انہیں مزید بہتر انداز میں دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔

اجتماع کے آخر میں دعوتِ اسلامی کے تحت 12 ماہ مدنی قافلہ مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن درمیان اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں میں انعامات تقسیم ہوئے۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری، پاکستان سطح کے شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ ذمہ دار مولانا شاکر عطاری مدنی، شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ پنجاب کے صوبائی ذمہ دار شہباز عطاری، شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ پنجاب کے صوبائی ذمہ دار نوازش عطاری اور شعبہ مدنی قافلہ12 ماہ بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار حافظ راشد نذیر عطاری موجود تھے۔ (رپورٹ: ابو جریر عطاری کارکردگی ذمہ دار شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ پاکستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کو راہِ خدا عزوجل کا مسافر بنانے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ 12 ماہ کےتحت 12 ماہ مدنی قافلہ مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 28 اپریل 2024ء کو کراچی میں”تقسیمِ اسناد اجتماع “کا انعقاد ہوا جس میں کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ اور دارالسنہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوت و نعت سے کرنے کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی سیّد لقمان عطاری اور حاجی محمد امین عطاری نے دینی ،اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے شرکا کی تربیت و رہنمائی کی نیز انہیں مزید بہتر انداز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔

اجتماع کے اختتام پر دعوتِ اسلامی کے تحت 12 ماہ مدنی قافلہ مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن درمیان اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں میں انعامات بھی تقسیم ہوئے ۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری،نگران شعبہ رمضان اعتکاف حاجی ساجد عطاری، پاکستان سطح کے شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ ذمہ دار مولانا شاکر عطاری مدنی، شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ کراچی سٹی کے صوبائی ذمہ دار کامران عطاری، شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار حافظ راشد نذیر نوری عطاری اور شعبہ مدنی قافلہ سندھ کے صوبائی ذمہ دار علی حسن عطاری موجود تھے۔ (رپورٹ: ابو جریر عطاری کارکردگی ذمہ دار شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ پاکستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)