دارالمدینہ انٹرنیشل اسلامک ایجوکیشن سسٹم کے شعبہ دینیات اور شعبہ دینی کام نے گرمیوں کی تعطیلات میں طلبہ کے لئے مختلف شہروں میں 7دن کے تربیتی کورسز نیز شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت 12دن کے شارٹ کورسز کروانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ کورسز نویں اور دسویں جماعتوں کے موجودہ  و سابقہ طالب علموں اور اسٹاف کے درمیان کروائے جائیں گے ۔ (رپورٹ: غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)

عاشقان رسول کی دینی تحریک  دعوت اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلے میں سفر کیا۔

مدنی قافلے کے اختتام پر 21 مئی 2023ء کو فیضان ِمدینہ شیخوپورہ ،پنجاب میں اسپیشل پرسنز کے ماہانہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن ذمہ دار محمد علی عطاری نے وضو،غسل ، نماز کے بنیادی مسائل اور اخلاقیات کے متعلق اشاروں کی زبان میں بیان کیا۔

اس اجتماع میں اسپیشل پرسنز(گونگے بہرے اسلامی بھائیوں) کے افراد نے شرکت کی۔اس دوران ڈسٹرکٹ ذمہ دار علی حسن عطاری(شیخوپورہ) بھی موجود تھے۔(رپورٹ: ڈسٹرکٹ ذمہ دار علی حسن عطاری شیخوپورہ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


اسپیشل پرسنز   ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کی جانب سے مانگا منڈی،پنجاب میں 24 مئی 2023ء کو رکن مجلس نابینا افراد ذمہ دار حاجی محمد حنیف عطاری (پاکستان) نے بلائنڈ(نابینا)ٹیچر سے ملاقات کی ۔

نابینا افراد پاکستان ذمہ دار محمد حنیف عطاری نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کو بڑھانے اور چھٹیوں میں نابینا افراد کو 12 دن کے مدنی قافلے میں سفر کروانے کے حوالے سے مشاورت ہوئی جس پر انھوں نے اچھی نیت کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: محمد سہیل عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار قصور،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


29 مئی 2023ء بروز پیر بہاولپور میں تاجر کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شادی ہال کے اونر نے دعوتِ اسلامی کے فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز بہاولپور برانچ کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر نگرانِ ڈویژن مشاورت ڈاکٹر حافظ عبد الرؤف عطاری نے اونر کو برانچ کا وزٹ کروایا اور اس شعبے کے تحت دنیا بھر میں اشاعتِ دین کے حوالے سے ہونے والی ایکٹیویٹیز کے بارے میں بتایا۔ بعدازاں ڈویژن ذمہ دار نےاونر کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کا تعارفی بروشر تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


جہلم  کے علاقے لہڑی میں 17مئی 2023ء کواسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت سیکھنے سکھانے کے حلقہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن ذمہ دار عبدالقیوم عطاری(راولپنڈی) نے ’’نماز کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر اشاروں کی زبان میں سنتوں بھرا بیان کیا۔

بیان میں شریک اسلامی بھائیوں کو ڈویژن ذمہ دار نے 03 دن، 12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ بعد ازاں ڈویژن ذمہ دار نے گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کو نماز کا عملی طریقہ اشاروں کی زبان میں سکھایا جس پر ڈیف اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی اور بالخصوص امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


29 مئی 2023ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی برانچ فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے ذمہ داران اور شعبہ FGRF کے اسلامی بھائی شریک تھے۔

ڈونیٹ قربانی کے ذمہ دار سیّد غلام الیاس عطاری، ہوم ڈلیوری قربانی کے ذمہ دار مولانا تبریز عطاری مدنی اور FGRF کے ذمہ دار شفاقت عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے ہوم ڈلیوری کی ذمہ داری کس انداز میں کی جائے اور ڈونیٹ قربانی کے متعلق چند اہم نکات پر مشاورت کی۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


25 مئی2023ء کو دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت رکنِ مجلس اسپیشل ایجوکیشن  ذمہ دار احمد اویس عطاری (پاکستان) نے کشمیر کے علاقے باغ میں واقع ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفس کا وزٹ کیا،جہاں ان کی سوشل ویلفیئر آفیسر اور ایک پرائیویٹ این جی او( NGO )کے سربراہ سے ملاقات ہوئی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی تعارف کروایا اور اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والی سرگرمیوں پر بریفنگ دی نیز ڈسٹرکٹ آفس میں نابینا افراد کا ڈیٹا حاصل کر کے انہیں مدرسۃ المدینہ برائے نابینا افراد اور جامعۃ المدینہ برائے نابینا افراد میں داخلوں کے لئے تیار کرنے ،این جی او (NGO ) کےتحت چلنے والے اسکولز میں موجود اسپیشل پرسنز(گونگے بہرے، نابینا اور معذور افراد) کی تربیت کرنے اور ان میں مختلف سرگرمیاں کرنے پر پلاننگ کی گئی۔(رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


اشاعتِ دین کا کام بھرپور انداز میں کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت ماہانہ آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان بھرکے شفٹ و برانچ ناظمین، ڈویژن ذمہ داران اور اراکینِ شعبہ کے اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد میں شرکت رہی۔

تفصیلات کےمطابق ابتداءً نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے منصب پر فائز ہونے پر اللہ عزوجل کا شکر ادا کرنے اور ذمہ داری کے تقاضے پورے کرنے کا ذہن دیا۔

نگرانِ شعبہ کا کہنا تھا کہ احساسِ ذمہ داری سے کسی کا مستقبل روشن ہو سکتا ہے اور احساسِ ذمہ داری نہ ہو نے پر غلط فیصلہ بھی ہو سکتا ہے، احساسِ ذمہ داری سے مالِ وقف کی حفاظت بہترین انداز میں ہو سکتی ہے، ذمہ دار اگر حساس طبیعت کا ہوگا تو شرعی اصولوں پر عمل کرنے اور کروانے میں کامیاب ہو جائے گا۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز سیّد غلام الیاس عطاری نے قربانی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دعوتِ اسلامی کے تحت 3 طرح سے اجتماعی قربانی کی جاتی ہے۔1)علاقے میں قربانی۔2)ڈونیٹ قربانی۔3) ہوم ڈلیوری قربانی ۔

اللہ پاک کے فضل و کرم سے ڈونیٹ قربانی اور ہوم ڈلیوری قربانی کی ذمہ داری شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کو دی گئی ہےنیز اس بار ہوم ڈلیوری قربانی پاکستان کے 15 بڑے شہروں میں ہوگی جن میں کراچی، حیدر آباد،بہاولپور، فیصل آباد،لاہور اور اسلام آباد شامل ہیں۔واضح رہےاس میٹنگ میں ملتان برانچ، خانپور برانچ، بہاولپور برانچ اور حیدر آباد برانچ کے اسلامی بھائی بذریعہ انٹرنیٹ شریک تھے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت ِاسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے  24 مئی2023 ء کو اسپیشل ایجوکیشن ذمہ دار احمد اویس عطاری نے صوبائی ذمہ دار سلیمان عطاری کے ہمراہ راولا کوٹ ،کشمیر میں واقع سوشل ویلفیئر آفس میں ڈسٹرکٹ آفیسر سمیت وہاں موجود دیگر افسران سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے افسران کو دعوتِ اسلامی اور اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والی دینی ،فلاحی اور تعلیمی سرگرمیوں پر بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی دینی خدمات کو خوب سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


16 مئی 2023ء کو  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی کورسز ڈیپارٹمنٹ کے تحت شعبہ FGRF کے تعاون سے پنجاب کے قدیمی شہر ملتان میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفس (Rescue 1122) میں ویک اینڈ نماز کورس کا انعقاد کیا گیا۔

معلم مدنی کورسز محمد یاسر عادل عطاری نے ’’ نماز کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں نماز کے طبی فوائد بھی بتائے اور دعوت اسلامی کا تعارف کروایا نیز وہاں موجود شخصیات اور اہلکاروں کو فیضان نماز کورس کرنے کی ترغیب دلائی ۔

اس موقع پر DEO ڈاکٹر کلیم اللہ،اسٹیشن انچارج، شفٹ انچارج،آفس کمپیوٹر آپریٹر، دعوت اسلامی ملتان سٹی مدنی کورسز کے ذمہ دار محمد عادل عطاری سمیت ریسکیو 1122 کے دیگر عملے نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کورس کو Appreciate کیا اور اپنے ادارے میں مزید Short Courses کروانے کا عزم کیا جبکہ DEO کا کہنا تھا کہ اس وقت معاشرے میں بے حیائی اور برائیاں پھیلتی جا رہی ہیں، ہمیں اچھائیاں کرنے کے ساتھ ساتھ نیک کاموں کی بھی تشہیر کرنی چاہیے تاکہ برائی کو نیکی سے بدلا جا سکے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


22 مئی2023 ء کو  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت لمس یونیورسٹی ملتان کے Pharmacy Department میں جزوقتی فیضانِ قرآن و حدیث کورس ہوا۔

شعبہ مدنی کورسز کے معلم محمد یاسر عادل عطاری نے یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کے درمیان ’’ علم دین کی اہمیت ‘‘کے موضوع پر بیان کیا نیز ایک اسٹوڈنٹ اچھا مسلمان کیسے بن سکتا ہے اور دین و دنیا کی کامیابی پانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز حسنِ اخلاق اپنانے اور کتب بینی کا ذہن دیا ۔اسٹوڈنٹس نے اس فیضانِ قراٰن و حدیث کورس کو سراہا اور آئندہ بھی اسی طرح کے دینی کورسز کے انعقاد کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

بعدازاں یونیورسٹی ڈائریکٹر نے دعوت اسلامی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس کورس کو Appreciate کیا اور اپنے مثبت خیالات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 26 مئی 2023ء کو غسلِ میت کورس کا سلسلہ ہوا جس میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت سات دن کا کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن کے ذمہ دار عزیر عطاری نے غسل میت دینے کی فضیلت اور اسکی اہمیت بیان کی نیز غسل میت دینے کا طریقہ بھی بتایا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)