عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 6 مئی   2024ء کو صوبہ گلگت بلتستان ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں صوبہ ، ڈویژن ، ڈسٹرکٹ ، تحصیل اور ذیلی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کی ذہن سازی کرتے ہوئے 8 دینی کاموں کی کارکردگی سمیت سابقہ اہداف کا جائزہ لیا اور کو احسن انداز میں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت 6 مئی   2024ء کو گلگت بلتستان کی گلگت ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبہ ، ڈویژن ، ڈسٹرکٹ ، تحصیل اور ذیلی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے 8دینی کاموں کی کارکردگی سمیت سابقہ اہداف کا جائزہ لیا ۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں کو احسن انداز میں بڑھانے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا جس پر تمام اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔

اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے سلسلے میں  دعوتِ اسلامی کے تحت 6 مئی 2024ء کو صوبہ گلگت بلتستان کی دیامیر ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں صوبہ، ڈویژن ، ڈسٹرکٹ، تحصیل اور ذیلی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن شرکا اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور 8 دینی کاموں کی کارکردگی سمیت آئندہ کےاہداف کا جائزہ لیا۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو احسن انداز میں دینی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 4 مئی   2024ء کو راولپنڈی شہر میں قائم فیضان صحابیات (رہائشی )میں پاکستان مشاورت اور پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے لرننگ سیشنز کے انتظامات اور دیگر اہم امور پر مشاورت کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں میں درپیش مسائل کے متعلق ذمہ دار اسلامی بہن کی رہنمائی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔

اسلامی بہنوں کی درمیان ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 4 مئی    2024ء کوراولپنڈی شہر میں پاکستان مشاورت آفس کے اسٹاف کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے کی ابتدا میں ”حوصلہ افزائی “کے موضوع پر بیان کیا اور سالانہ ڈونیشن کارکردگی پر دفتر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف تقسیم کئے ۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دفتر ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اپنی اصلاح کے لئے مختلف شارٹ کورسز اور تجوید درست کرنے کے لئے 30 دن کا مدنی قاعدہ کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 4 مئی   2024ء کو راولپنڈی شہر میں شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت للبنات اور شعبہ محفل نعت للبنات کا 2 دن پر مشتمل رہائشی لرننگ سیشن ہوا۔

اس لرننگ سیشن میں شرکا کی تربیت کے لئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےبذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے ”بلند ہمت مبلغ“کے موضوع پر شرکا کی تربیت و رہنمائی کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں اخلاص کے ساتھ شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

9 مئی 2024ء  کو کینیڈا میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں کینیڈا کے دو بڑے شہروں مانٹریال (Montreal) اور لاوال (Laval) کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

میٹنگ کی ابتدا میں کینیڈا کی ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُن سےمختلف دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جس میں انہوں نے نیکی کی دعوت سمیت سیکھنے سکھانے کے حلقوں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔

اسی دوران ریجن نگران نے ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مقامی زبان کے اجتماعات کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کو بڑھانے کا ہدف دیا۔

ملک و بیرونِ ملک میں دینِ متین کی خدمت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 7 مئی 2024ء کو کینیڈا(Canada) کی ملک مشاورت اور سٹی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔

دورانِ مدنی مشورہ کینیڈا کی ریجن نگران اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی۔

ریجن نگران نے بچیوں کے اجتماعات کو مضبوط کرنے اور حج پر جانے والی اسلامی بہنوں کے حوالے سے کلام کیا نیز محفلِ مدینہ کرنےپر تبادلۂ خیال کیاگیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

آخر میں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کی مشاورت سے جن شہروں میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسلامی بہنوں کے لئے اجتماعات کرنے کے مقامات موجود ہیں انہیں ”فیضانِ صحابیات“ کا نام دیا گیا۔

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 15 مئی 2024ء کو سب ٹاؤن گلزار قائد یوسی76 شاہ خالدکالونی چکلالہ راولپنڈی میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں یوسی و وارڈ نگران اور مدرسۃ المدینہ بوائز کے قاری صاحبان و ناظمین نے شرکت کی۔

ٹاؤن نگران مولانا محمد دانش عطاری مدنی نے 12 دینی کاموں کے متعلق کلام کرتے ہوئے بالخصوص ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے حوالے سے چند اہم نکات پر گفتگو کی۔

اس کے علاہ ٹاؤن نگران نے اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالوں کے مقامات پر اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی اور اُن کے درمیان ذمہ داریاں تقسیم کیں جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمدبلال ڈویژن ذمہ دار اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


15 مئی 2024ء کو ساہیوال ڈویژن کی ڈسٹرکٹ پاکپتن شریف میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ عوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ و تحصیل ذمہ داران اور محافظ ِاوراق ِمقدسہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کے دوران پنجاب ذمہ دار محمد فہیم عطاری اور ڈویژن ذمہ دار مولانا عابد حسین عطاری مدنی نے ماہانہ سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اوراقِ مقدسہ کے باکسز سمیت دعوتِ اسلامی کے لئے ہونے والے ڈونیشن کے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔

ذمہ داران نے عشر کی سابقہ کارکردگی پر شرکا کی ذہن سازی کی اور انہیں آئندہ کے اہداف دیئے جبکہ نئی ذمہ داری ملنے پر اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے گئے۔آخر میں سب تحصیل نگران حافظ محمد اسلام عطاری نے اسلامی بھائیوں سے مختلف امور پر مشاورت کی۔ (رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


امت مسلمہ کے پریشان حال  لوگوں کی خیرخواہی کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 11، 12 اور 13 مئی 2024ء کو 3 دن کا روحانی علاج کورس کوئٹہ کی جامع مسجد کنزالایمان میں منعقد ہوا جس میں کوئٹہ ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

دورانِ کورس شعبے کے ذمہ دار محمد عدنان عطاری نے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے اس کی چند احتیاطیں بیان کیں۔

شعبے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے محمد عدنان عطاری نے شرکا کو نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شریک ہونے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اُمّت کی خیرخواہی کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 11، 12 اور 13 مئی 2024ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سکھر میں 3 دن کا روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس میں سکھر ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے شعبے کے صوبائی ذمہ دار امان اللہ عطاری نے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے اس کی چند احتیاطیں بیان کیں۔

صوبائی ذمہ دار نے شعبے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شرکا کو نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شریک ہونے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)