19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
اُمّت کی خیرخواہی کرنے والے دعوتِ اسلامی کے
شعبہ روحانی علاج کے تحت 11، 12 اور 13 مئی 2024ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سکھر
میں 3 دن کا روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس میں سکھر ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے
اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے شعبے کے صوبائی
ذمہ دار امان اللہ عطاری نے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور
پر رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے اس کی چند احتیاطیں
بیان کیں۔
صوبائی ذمہ دار نے شعبے کے متعلق گفتگو کرتے
ہوئے شرکا کو نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں
عملی طور پر شریک ہونے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)