15 مئی 2024ء کو ساہیوال ڈویژن کی ڈسٹرکٹ
پاکپتن شریف میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ عوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس
میں ڈسٹرکٹ و تحصیل ذمہ داران اور محافظ ِاوراق ِمقدسہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
مدنی مشورے کے دوران پنجاب ذمہ دار محمد فہیم
عطاری اور ڈویژن ذمہ دار مولانا عابد
حسین عطاری مدنی نے ماہانہ سابقہ کارکردگی
کا جائزہ لیتے ہوئے اوراقِ مقدسہ کے باکسز سمیت دعوتِ اسلامی کے لئے ہونے والے
ڈونیشن کے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔
ذمہ داران نے عشر کی سابقہ کارکردگی پر شرکا کی ذہن سازی کی اور انہیں آئندہ کے اہداف دیئے جبکہ نئی ذمہ داری ملنے پر اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے گئے۔آخر میں سب تحصیل نگران حافظ محمد اسلام عطاری نے اسلامی بھائیوں سے مختلف امور پر مشاورت کی۔ (رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)