نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں گزشتہ روز دعوتِ
اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بیئرا (Beira)شہر ،موزمبیق میں ہونے والے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کی۔
اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے ذمہ دار ان کے ہمراہ گھر گھر جاکر اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور
دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے نیک اجتماعات سمیت دیگر دینی کاموں میں شرکت
کرنے کا ذہن دیا۔
بیئرا شہر موزمبیق میں جامعۃالمدینہ گرلز بنا کر
دینے والی شخصیت اسلامی بہن سے ملاقات
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلےدنوں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ایک شخصیت اسلامی بہن سمیت اُن کی قریبی رشتہ داروں سے ملاقات کی
جنہوں نے موزمبیق کے شہر بیئرا(Beira) میں جامعۃالمدینہ
گرلز بنا کر دیا تھا۔
دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شخصیت کو نیکی
کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
لوگوں کو علمِ دین سکھانے اور انہیں اسلامی
تعلیمات سے آگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ موزمبیق کے
شہر بیئرا (Beira) میں قائم جامعۃالمدینہ گرلز کا وزٹ کیا۔
اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے
جامعۃالمدینہ گرلز کی طالبات کو سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں شرکت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے اگلے سال نئی
طالبات کو جامعۃالمدینہ گرلز میں داخلہ کروانے کی ترغیب دلائی۔
بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مقامی
اسلامی بہنوں میں دینی کام کرنے اور پرانی طالبات کو فیضانِ آن لائن اکیڈمی گرلز
میں داخلہ دلواکر درسِ نظامی مکمل کرنے کے حوالے سے حاضرین کی ذہن سازی کی۔
موزمبیق کے شہر بیئرا کی امِ میمونہ بلڈنگ میں لگنے والے
مدرسۃالمدینہ کا وزٹ
پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
افریقی ملک موزمبیق کے شہر بیئرا (Beira) کی امِ میمونہ بلڈنگ میں لگنے والے مدرسۃالمدینہ گرلز کا
وزٹ کیا۔
اس موقع پر ذمہ داران کے ہمراہ نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے وہاں موجود بڑی عمر کی طالبات کو قراٰنِ پاک پڑھانے کا ذہن دیا نیز چھوٹی
بچیوں سے مختلف سوالات بھی کئے۔
افریقی ملک موزمبیق کے شہر بیئرا (Beira)میں دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے تعزیت کے سلسلے میں ایک
اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر اُن سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور اپنے مرحومین کے
ایصالِ ثواب کے لئے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
بیرونِ ملک میں مکتبۃالمدینہ للبنات کے تحت
لگائے بستوں (اسٹال)کی کارکردگی
لوگوں کو علمِ دین کے زیور سے آشنا کرنے کے لئے دعوتِ
اسلامی کا شعبہ مکتبۃالمدینہ آسان اور دلچسپ انداز میں خوب صورت سرورق کے ساتھ
کُتُب و رسائل شائع کرتا رہتاہے۔
ان کُتُب و رسائل کے حصول کی آسانی کے لئے ممکنہ صورت میں ذیلی حلقوں میں
ہونے والے اسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماعات، سیکھنے سکھانے کے حلقے، دارالسنہ
اور مدرسۃالمدینہ بالغات میں مکتبۃالمدینہ کے بستے (اسٹال) لگائے جاتے ہیں۔
اپریل 2023ء کی کارکردگی کے مطابق بیرونِ ملک
میں اسلامی بہنوں کے درمیان لگائے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی۔
اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
لگائے بستوں (اسٹال) کی تعداد:551
مدرسۃالمدینہ بالغات میں لگائے گئے بستوں (اسٹال) کی تعداد:80
ماہانہ ڈویژن سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں لگائے
گئے بستوں (اسٹال) کی تعداد:81
دارالسنہ میں لگائے گئے بستوں (اسٹال) کی تعداد:01
مکتبۃالمدینہ للبنات سے فروخت کئے گئے کُتُب و
رسائل کی تعداد:3 لاکھ 55 ہزار 755
آج رات مدنی چینل پر ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ
حاجی محمد اظہر عطاری بیان فرمائیں گے
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ یکم جون 2023ء بروز جمعرات بعد ِنماز مغرب دنیا
بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا جن میں تلاوت و نعت کے
بعد مبلغین دعوت اسلامی واراکین شوریٰ
سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق رات 9:15 بجے مدنی چینل پر لائیو شروع ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں
مرکزی مجلس شوریٰ کےرکن حاجی محمد اظہر عطاری مدنی مرکز فیضان مدینہ نکیال کشمیر
سے سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، مدنی
مرکز فیضان مدینہ نیو سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری، مسجد فیضان مدینہ کوٹلہ عرب علی خان میں مولانا حاجی محمد اسد عطاری
مدنی، مدنی مرکز فیضان مدینہ ایبٹ آباد میں رکن شوریٰ مولانا حاجی ابو ماجد محمد
شاہد عطاری مدنی، مدنی مرکز فیضان مدینہ شاہ ابو البرکات مغلپورہ لاہور میں رکن
شوریٰ حاجی منصور عطاری، فیضان اسلام مسجد خیابان سحر فیز7 ڈیفنس کراچی میں رکن
شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری،جامع مسجد فیضان جیلان کلفٹن کراچی میں رکن
شوریٰ حاجی فضیل عطاری اور میمن مسجد میمن نگر15 اے گلزار ہجری کراچی میں رکن
شوریٰ حاجی سید ابراہیم عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام عاشقان
رسول سے آج رات ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
کریم آباد کراچی میں پرائیویٹ کاروان کے ذریعے
حج پر جانے والوں کی تربیت کا سلسلہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کراچی سٹی کے
زیرِا ہتمام کریم آباد کراچی پر واقع Orchid banquet میں پرائیویٹ کاروان کے ذریعے حج کی سعادت حاصل کرنے والے زائرین
کے لئے حج تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
ابتداءً مبلغِ دعوتِ اسلامی عابد عطاری نے
اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں کو احرام باندھنے، عمرہ کرنے کا طریقہ اور اس کی
چند ضروری احتیاطیں بتائیں۔
کشمیر
کے علاقے راولا کوٹ میں واقع گورنمنٹ اسپیشل
ایجوکیشن اسکول میں 24 مئی 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت اسٹوڈنٹس میں ٹریننگ سیشن منعقد ہوا ۔
ٹریننگ سیشن میں اسپیشل ایجوکیشن ذمہ دار احمد اویس عطاری نے طلبہ کو’’ ذکرُ اللہ کی برکات ‘‘بیان کرتے ہوئےذکرُ اللہ کرنے کی ترغیب دلائی ،بعدازاں اسکول اسٹاف سے میٹنگ کرتے ہوئے طلبہ میں اس
طرح کے تربیتی سیشن رکھنے کے بارے میں
تبادلہ ٔخیال کا سلسلہ رہا جس پر انھوں نے بھر پور تعاون کرنے کی اچھی نیت
کا اظہار کیا۔(رپورٹ:
محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
پاکستان آفس،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
گرمیوں کی چھٹیوں میں طلبہ کی تربیت کے لئے سمر
ویکیشن ہوم ورک اور سمر تربیہ ہوم ورک کا
اجرا
طلبہ کی تعلیمی ،ذہنی ، جسمانی اور نفسیاتی
نشوونما کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت کرنا والدین اور اساتذہ کی اہم ذمہ داری
ہے۔جس طرح درختوں کی
نگہداشت سے ماحول کو سرسبزبنایا جاسکتا ہے اسی طرح طلبہ کی درست تعلیم وتربیت سے
پورے معاشرے کو گلِ گلزار بنایا جاسکتا ہے۔تعلیم و تربیت کےاس سلسلے کو مؤثر بناتے ہوئے دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک اسکول سسٹم گرمیوں کی چھٹیوں میں سمر ویکیشن
ہوم ورک اور سمر تربیہ ہوم ورک جاری کررہاہے۔
سمرویکیشن ہوم ورک میں اُردو اور دیگر مضامین کے
بنیادی کاموں کی دہرائی کے علاوہ ریاضی کی مہارت کو تقویت دینے کے لئے جیومیٹری،
الجبرا،سیٹ اور دیگر تصورات پر مبنی مشقیں دی گئی ہیں ۔انگلش میں گرامراور الفاظ
کی ورک بک کے ساتھ ساتھ زبان کی بنیادی
مہارتوں کو بہتر بنانے کے لئے مشقیں اور سرگرمیاں دی گئی ہیں۔سائنس کی درسی کتابوں
میں دیئے گئے تجربات، تصورات اور کارآمد باتوں سے متعلق ایسے عنوانات شامل کئے
گئے ہیں جو طلبہ میں سائنسی سوچ کو فروغ دے سکیں۔
سمرتربیہ ہوم ورک میں مختلف کلاسز کے طلبہ کے لئے
دینی ،اخلاقی اور تعلیمی سرگرمیاں ترتیب دی گئی ہیں۔ان میں تلاوتِ قراٰن،کلمے،
دعائیں،حدیثِ پاک،بنیادی عقائدکی تفہیم،ایکٹیویٹی بیسڈ اسلامک نالج،وضو،غسل اور
نماز کی معلومات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اخلاقی اوصاف پرمبنی سرگرمیاں بھی شامل
ہیں۔ ساتھ ہی طلبہ کو گھر درس دینے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی خصوصیت کے ساتھ
دعوت بھی پیش کی گئی ہے۔ سمر تربیہ ہوم
ورک میں اسلامیات کی درسی کتب کی سرگرمیاں بھی شامل کی گئی ہیں ۔
تمام ہی جماعتوں میں سمر تربیہ ہوم ورک اور سمر
ویکیشن ہوم ورک تیار کرتے ہوئے طلبہ کی
دلچسپیوں کو پیش نظر رکھا گیا ہے تاکہ طلبہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران اپنے اندر
پڑھنے اور سیکھنے کا شوق پیدا کرسکیں۔
سمر تربیہ ہوم ورک کو www.darulmadinah.net پر بھی رکھا گیا ہے تاکہ
دارالمدینہ کے علاوہ دوسرے اسکولز میں پڑھنے والے بچّوں کے والدین بھی استفادہ کرسکیں اور اپنے بچوں کی بہترین
تربیت کرسکیں۔ (رپورٹ: غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا
ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
پچھلے
دنوں بہاولپور سٹی میں دعوتِ اسلامی کے
شعبہ ہفتہ وار اجتماع مجلس کے ذمہ داران مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ
عبدالرؤف عطاری نے ہفتہ وار اجتماع کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے
نیز ذیلی مجالس کے ذمہ داران کا تقرر بھی کیا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سائن لینگویج کورس ہوا اور 26 مئی 2023 ءکو کورس کے اختتام پر تقسیم اسناد اجتماع کا
انعقاد ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق اس کورس میں نارمل اسلامی بھائیوں کو اسپیشل پرسنز(گونگے بہرے اسلامی بھائیوں) سے اشاروں
کی زبان میں کلام کرنے کی تربیت دی گئی۔
کورس
کے اختتام پر کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں
میں اسناد تقسیم کی گئیں جس میں معلم
کورس محمد زبیر عطاری سمیت دیگر ذمہ داران
نے شرکت کی۔(رپورٹ:
محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
پاکستان آفس،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)