ماہِ
ذو الحجہ کی آمد آمد ہے، دنیا بھر سے حاجیوں کا قافلہ جوق در جوق مکۃ المکرمہ زادھَا اللہُ شرفاً وَّ تعظیماً پہنچ رہا ہے
جبکہ دیگر ممالک میں مسلمان سنتِ ابراہیمی کو ادا کرنے کے لئے قربانی کی تیاریوں
میں مصروف ہیں۔دینِ اسلام میں یہ دونوں ایسی عبادت ہیں جنہیں ماہِ ذو الحجہ کے
مخصوص دنوں کے علاوہ سال کے کسی اور دن ادا نہیں کیاجاسکتا ہے۔ ان عبادات کو ادا
کرنے والے بالخصوص اور بالعموم ہر مسلمان کو ان کے تمام مسائل شرعیہ کا علم ہونا
ضروری ہے۔
حج و
قربانی کے مسائل اور دیگر Topic سے متعلق عاشقان رسول کو رہنمائی فراہم کرنے کے
لئے 19 جون 2023ء بروز پیر سے 10 ذوالحجہ تک روزانہ رات تقریباً 9:45 بجے عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہِ راست (Live) مدنی
چینل پر مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائے گا۔مدنی مذاکرے میں شیخ طریقت امیر اہلسنت
حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ حج و قربانی کے مسائل کے متعلق گفتگو کرتے
ہوئے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے
سوالات کے جوابات ارشادفرمائیں گے۔
علم
دین کے سمندر سے موتیوں کو اپنے دامن میں سمیٹنے کے لئے عاشقان رسول سے ان مدنی
مذاکروں میں شرکت کی درخواست ہے۔