2 مئی 2024ء کو اوبرن کاؤنسل نگران اور ملک
سطح کی نگرانِ شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں اسلامی
بہنوں کے 8 دینی کاموں کا فالو اپ لیا گیا۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے اوبرن میں ہونے والے
انگلش اجتماعات میں مزید بہتری لانے، دیگر لینگویجز میں دینی کام بڑھانےاور جملہ
ذمہ دار اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے ہر 3 ماہ میں مدنی
مشورہ کرنے پر مشاورت کی۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
دیگرمختلف دینی کاموں کے بارے میں بھی
تبادلۂ خیال کیا جس پر تمام ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔
اسلام میں سب سے بنیادی ادارہ جس کو معاشرتی
اور ثقافتی نظام میں اہمیت حاصل ہے وہ مسجد ہے، اس میں تمام ادارے ضَم ہیں، تمام
ادارے اسی مرکز کے گِرد گھومتے ہیں۔ چنانچہ آنحضرت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے
ہجرت کے فوراً بعد مدینہ میں مسجد کی بنیاد ڈالی۔ مسجد کا سب سے اہم وظیفہ عبادت اور اللہ کی
بندگی ہے تاکہ انسانی شخصیت، ادارے اور معاشرے، ثقافت قرآن کے معنوی نظام کی اساس
پر مکمل ہوتے جائیں۔
اسلامی مملکت میں مسجد عبادت گاہ کے علاوہ ایک
ثقافتی مرکز ہوتی ہے جس میں تمام اہلِ محلہ کو دن رات میں پانچ بار ایک جگہ جمع
کرکے ان کی اجتماعی اور اتحادی قوت کو بڑھایا جائے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کے دور میں مسجدوں کا جال بچھ چکا تھا۔ مدینے کے اندر اگر کئی مسجدیں تھیں تو
مختلف قبائل کی جداگانہ مسجدیں علیحدہ ملک کے طول و عرض میں پھیلی ہوئی تھیں اور
اشاعتِ اسلام کے ساتھ ساتھ مزید مساجد عرب کے گوشے گوشے میں بنتی جارہی تھیں۔مدینہ
منورہ اور اس کے قرب و جوار میں
متعدد ایسی مساجد موجود ہیں جہاں سرورِ
کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم نے نمازیں ادا فرمائی ہیں۔
زائرینِ
مدینہ کو ان مساجد کی اہمیت و فضیلت بتانے
اور اُن کے دلوں میں مساجدِ مدینہ کی زیارت کا شوق پیدا کرنے کے لئے امیرِ اہلِ
سنت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری ضوی ضیائی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے تمام عاشقانِ رسول کو رسالہ ”مساجدِ مدینہ“ پڑھنے / سننے کی ترغیب
دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یاربِّ
کریم:جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ”مساجدِ مدینہ“ پڑھ یا سُن لے اسے مکے مدینے
کی باادب حاضری نصیب فرما، مساجدِ مدینہ دکھا اور اُس کو ماں باپ سمیت بخش دے۔آمین
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
گزشتہ
رات دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں شہر بھر سے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اجتماع
کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا جس کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا
زاہد عطاری مدنی نے ”حضرتِ ابراہیم علیہ السلام کے واقعات“ کے موضوع پر بیان کیا
اور حضرتِ ابراہیم علیہ السلام کی مبارک سیرت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت
ابراہیم علیہ السلام بہت اُونچے رُتبے والے نبی ہیں ،اللہ پاک نے آپ کو اپنا خلیل
بنایا، اسی لئے آپ کو خَلِیْلُ اللہ کہا جاتا ہے،حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام
کے بعد جتنے انبیائے کرام علیہمُ السَّلَام تشریف لائے، سب آپ کی اَوْلاد سے ہوئے،
اس لئے آپ کو ”اَبُوالْاَنْبِیَا (یعنی انبیاء کے والِد) بھی کہا جاتا ہے۔
انہوں
نے مزید کہا کہ قرآنِ کریم میں کئی مقامات پر حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کا
ذِکْرِ خیر کیا گیا ہے، آپ کے اَوْصاف و کمالات، آپ کے معجزات، آپ کی اطاعت و
فرمانبرداری اور محبّتِ اِلٰہی وغیرہ کے کئی حسین اور خوبصُورت واقعات بھی قرآنِ
مجید میں بیان ہوئے ہیں۔
مولانا
زاہد عطاری مدنی نے اپنے بیان میں مسلمان کی اہم ذمہ داریوں کو بیان کرتے ہوئے کہا
کہ ایک مسلمان پر جو بنیادی ذِمَّہ داریاں
ہیں، ان میں ایک اَہَم تَرِین ذِمَّہ داری اپنے ایمان کو مَضْبُوط کرنا ہے اور آج
کے دَور میں اس کی زیادہ ضرورت ہے۔ اب وہ دَور چل رہا ہے، جس کے متعلق حدیثِ پاک میں
ارشاد ہوا: ایک زمانہ آئے گا، آدمی صبح کو مؤمن شام کو کافِر ہو گا اور شام کو
مؤمن تو صبح کو کافِر ہو گا۔
ہمارے
پاس سب سے بڑی دولت ایمان ہے، اس کی حفاظت کرنا ہماری ذِمَّہ داری ہے ،جگہ جگہ
فتنے اُٹھ رہے ہیں، آئے روز ایک نیا فتنہ سَر اُٹھاتا ہے اور زیادہ خطرے کی بات یہ
ہے کہ یہ فتنے ہر ایک کی پہنچ میں ہیں۔ پہلے دَور میں فتنے کم تھے اور پِھر حالت یہ
تھی کہ ایک ملک یا ایک شہر میں فتنہ اُٹھتا تو دوسرے علاقوں میں اس کی خبر پہنچتے
پہنچتے کئی مہینے اور سال لگ جایا کرتے تھے مگر اب سوشل میڈیا کا دور ہے، سائنس
اور ٹیکنالوجی نے ترقی کر لی ہے، اب حالات ایسے ہیں کہ دُنیا کے ایک کونے میں کوئی
فتنہ اُٹھتا ہے، چند سیکنڈ لگتے ہیں کہ دوسرے کونے تک اس کے اَثَرات پہنچ جاتے ہیں۔یہ
بہت حیرانی کی بات ہے، پہلے دَور میں فتنے کم تھے مگر ایمان بچانے کی فِکْر زیادہ
تھی لیکن افسوس! آج فتنے زیادہ ہیں، ایمان لُٹ جانے کے مواقع بڑھ گئے ہیں مگر ایمان
بچانے کی فِکْر بہت کم رہ گئی ہے۔
قربانی
کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سُنْتِ ابراہیمی یعنی قربانی کے اَیَّام بھی قریب
ہیں۔ قُربانی کرنا بڑے ثواب کا کام ہے، اللہ پاک کی رِضا والا کام ہے، اس کے صدقے
اللہ پاک کا قُرب نصیب ہوتا ہے،قُربانی کرنا سنّت ابراہیمی ہے،قُربانی کرنا
سُنَّتِ انبیا ہے اور قربانی کرنا سَیِّدِ انبیا، محبوبِ خُدا، اَحْمد مجتبیٰ، یعنی
ہمارے آقا، مُحَمَّد مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بھی پیاری
پیاری سُنَّت ہے۔آنحضرت صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: جو خوش
دِلی سے، ثواب کے لئے قربانی کرے، اس کی قُربانی اس کے اور جہنّم کے درمیان آڑ بن
جائے گی۔ لہذا ہمیں چاہیئے کہ خوش دلی سے اچھے سے اچھے جانور کی قربانی کریں اور
رب کی جانب سے انعام کے حقدار بنیں۔
اجتماع
میں سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات کئے گئے تھے جبکہ کیمروں کے ذریعے اجتماع کی نگرانی بھی کی جارہی تھی۔
اجتماع
کی پہلی نشست کا اختتام صلاۃ و سلام پر ہوا۔
واضح
رہے کہ دعوتِ اسلامی کے تحت ہر جمعرات کو بڑے پیمانے پر دنیابھر میں ہفتہ وار
اجتماعات منعقد ہوتے ہیں جن میں اراکین شوری و مبلغین دعوتِ اسلامی بیانات فرماتے
ہیں۔ ان اجتماعات میں لاکھوں عاشقانِ رسول شرکت کی سعادت حاصل کرتے اور برکتیں
حاصل کرتے ہیں۔ آپ بھی ہر جمعرات کو اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرکے ثواب اور علم کا خزانہ حاصل کریں۔
آج رات فیضان مدینہ شکار پورسے رکن شوریٰ حاجی عبد
الحبیب عطاری مدنی چینل پر لائیو بیان فرمائیں گے
قرآن
و سنت کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر
اہتمام آج مؤرخہ 30 مئی 2024ء کو دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیا جائے گا جن میں مبلغین دعوتِ اسلامی و اراکینِ شوریٰ سنتوں بھرے بیانات
فرمائیں گے۔
ہفتہ
وار اجتماعات کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے ہوتا ہےجن کے بعد عاشقانِ رسول کی
شرعی، اصلاحی اورمعاشرتی رہنمائی کے لئے سنتوں بھرے بیانات کئے جاتے ہیں۔
تفصیلات
کے مطابق مدنی مرکز فیضانِ مدینہ 20 بیڈ ہسپتال شکار پور سندھ سے رکنِ شوریٰ
مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری مدنی چینل پر براہِ راست سنتوں بھرا بیان
فرمائیں گے۔ شکار پور سندھ میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع کی خصوصیت یہ ہے کہ رکن
شوریٰ فیضان مدینہ کا افتتاح بھی فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ عالمی مدنی مرکز عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رکنِ شوریٰ حاجی
سید ابراہیم عطاری، رضائے مصطفٰے مسجد کورنگی کراچی میں رکنِ شوریٰ حاجی
فضیل عطاری، ریلوے گراؤنڈ رائے ونڈ، اقبال ٹاؤن لاہور میں رکنِ شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ العطار ٹاؤن میر پور خاص میں رکنِ
شوریٰ مولانا حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی، مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ سرگودھا روڈ تلہ گنگ میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ شیخوپورہ میں رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری، جامع مسجد
سیداں مین بازار گوکی سیالکوٹ میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری اور
مدنی مرکز فیضان مدینہ Bristol, England
میں رکنِ شوریٰ حاجی خالد
عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام عاشقانِ رسول سے اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
چیئرمین سیلانی ویلفیئرٹرسٹ مولانا بشیر فاروق
قادری کی فیضانِ مدینہ Houston آمد
امریکی ریاست Texasکے
شہر Houstonمیں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پاکستان سے آئے ہوئے سیلانی ویلفیئرٹرسٹ کے چیئرمین مولانا بشیر
فاروق قادری صاحب کی تشریف آوری ہوئی جہاں ناظمین، اساتذۂ کرام، طلبۂ کرام اور
مبلغین و ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے اُن سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ناظمِ جامعۃ المدینہ بوائزنے مولانا بشیر فاروق قادری
صاحب کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، جامعۃ
المدینہ کے کلاس رومز اور اس کی رہائشی عمارت کا وزٹ کروایا جبکہ وہاں پڑھانے جانے والے دینی علوم سمیت دی
جانے والی قیام و طعام کی سہولت کے متعلق
آگاہی بھی دی گئی۔
سری لنکاکے سٹی Colombo کی
جامع مسجد فیضانِ رمضان میں مبلغین کے لئے سیشن
سری لنکاکے سٹی Colombo میں
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت جامع مسجد فیضانِ
رمضان میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی کے لئے ایک
سیشن منعقد کیا گیا۔
اس سیشن میں نگرانِ سری لنکا مشاورت سمیت مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے مختلف موضوعات پر اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی اور 12 دینی
کاموں کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے، گناہوں
سے خود کو بچانے اور نیک اعمال کرنے کے
متعلق اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی گئی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
نیوزی لینڈ کے شہر Auckland کی
مسجدِ الحجاز میں فیضانِ نماز کورس کا انعقاد
نیوزی لینڈ کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر Auckland کی مسجدِ الحجاز میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ
اہتمام فیضانِ نماز کورس منعقد کیا گیاجس میں بزنس کمیونٹی سمیت دیگر شعبوں سے
تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی شریک تھے۔
کورس کے دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی
بھائیوں کو نماز کے چند ضروری مسائل سکھائے اور نماز کا عملی طریقہ بتاتے ہوئے
مختلف امور پر اُن کی رہنمائی کی۔
نیروبی کینیا میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں عاشقانِ رسول کے
مرحومین کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں بزنس کمیونٹی سمیت
مختلف شعبہ جات کے افراد اور ذمہ داران شریک ہوئے۔
معلومات کے مطابق تلاوتِ قراٰن و نعت ِ رسولِ
مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد مرکزی مجلسِ شورٰی کے رکن حاجی محمد امین
قافلہ عطاری نے مرحومین کوایصالِ ثواب کرنےکے حوالے سے بیان کیا جس میں انہوں نے اپنی قبر و آخرت کی تیاری
کرنے، نیک اعمال کرنے اور گناہوں سے بچنے کی ترغیب دلائی۔
قراٰنی تعلیمات کو فروغ دینے اور عاشقانِ رسول کی
تربیت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈھاکہ، بنگلہ دیش کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں 3 دن کا ”درسِ قراٰن“ منعقد کیا گیا جس میں ذمہ داران اور مقامی
اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ”درسِ قراٰن“
میں موجود اسلامی بھائیوں کو قراٰنِ کریم
کی تعلیمات کے بارے میں بتایا اور انہیں قراٰنِ کریم کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
اسلام کی دعوت لوگوں تک پہنچانے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت افریقی ملک موزمبیق، صوبہ نمپولا کے علاقے
Anchilo میں ایک نشست کا انعقاد ہوا جس میں مختلف علاقوں سے
افریقن اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
نشست کا آغاز تلاوت و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جس کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حاضرین کے
درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور اُن کی مختلف امور پر رہنمائی کی۔
شعبہ ذمہ دار صوبہ پنجاب محمد فہیم عطاری نے 24مئی2024ءبروز جمعہ کو فیضان مکہ مدینہ رحمن سٹی شاہدرہ لاہور میں قائم شہید اوراق مقدسہ کےا سٹور کا
وزٹ کیا جہاں ڈسٹرکٹ لاہور اور شیخوپورہ کے شعبہ ذمہ داران سے
ملاقات کی ۔
وزٹ کے دوران محمد فہیم عطاری نے اوراق مقدسہ
کے اسٹور میں ہونے والے کاموں کا جائزہ لیتے
ہوئے ذمہ داران کی کارکردگی کو سراہا اور
اپنے شعبے کے اہداف پورے کرنے کا ذہن دینے کے ساتھ ساتھ شہید اوراق مقدسہ کے اس اسٹور
کو آئیڈیل اسٹور بنانے کا ذہن دیا ۔
اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اہم مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے اچھی کار
کردگی پر تحائف تقسیم کیے جس پر شعبہ ذمہ
داران نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کے
ساتھ دعوت اسلامی کے دیگر مدنی کاموں سمیت
اپنے شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے کی نیتیں
کیں۔( محمد ناصر عطاری شعبہ ذمہ دار ڈسٹرکٹ شیخوپورہ
،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)
شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے
تحت19مئی2024ء بروز اتوار حسن مسجد لاڑکانہ میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈویژن اورڈسٹرکٹ معاونت ذمہ
داران نے شرکت کی ۔
نگران شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں غلام الیاس
عطاری نے حاضرین کے درمیان فیضان صحابیات کی آباد کاری کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے
2 شہروں میں فیضان صحابیات کا افتتاح کرنے اور مدنی قاعدہ کورس کروانے
کا ہدف دیا جس پر حاضرین نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)
Dawateislami