پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی  کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار عطاری کی دعوت پر الکرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ملک اسلم (اسلام آباد)نے ملک ممتاز الحسن ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے (کراچی) کے ہمراہ کراچی مدنی مرکز فیضان مدینہ کا دورہ کیا ۔

جہاں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے شخصیات کو مدنی مرکز میں موجود مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی ۔

بعدازاں شخصیات نے اراکین شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری،حاجی رفیع عطاری،ابو ماجد محمد شاہد عطاری سمیت نگرانِ شوریٰ حاجی محمد عمران عطاری سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقات میں نگرانِ شوریٰ نے شخصیات کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے اہم دینی اور فلاحی سلسلوں کے بارے میں بتایا جس پر شخصیات نے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہا اور دینی کاموں میں ہر ممکنہ تعاون کرنے کی اچھی نیت کااظہار کیا۔ )کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کی جانب سے جامعہ اسلامیہ کنزالایمان واہ کینٹ میں جامعہ کے طلبہ کو7دن پر مشتمل رہائشی فیضان نماز کورس کروایا گیا ۔ کورس کے آخرمیں امتحان کا سلسلہ ہوا جس میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے اسٹوڈنٹس کو ذمہ داران نے تحائف پیش کئے ۔

اختتام پر جامعہ اسلامیہ کنزالایمان کےمہتمم ومدرس مولانا شہزادخان قادری صاحب سے ڈویژن سطح کےمدنی کورسزذمہ دار ذوالفقار عطاری نے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات مہتمم صاحب نے دعوت اسلامی اورامیراہل سنت کی خدمات کوسراہاا اور مزید فرض علوم پر مشتمل کورسز ادارے میں کروانے کی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس سے طلبہ کی اخلاقی وروحانی ا ورعملی تربیت کا سامان ہوتا ہے شکریہ دعوت اسلامی شکریہ امیراہل سنت۔(رپورٹ: خالدعطاری مدنی شعبہ رابطہ بالعلماء پنڈی ڈویژن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت بروزاتوار18 جون 2023ء کو سیکٹر G.6اسلام آباد میں خالد عطاری مدنی اور اسامہ رضا عطاری نے مدرسہ غوثیہ مہریہ کا دورہ کیا۔

جہاں ذمہ داران نے مدرسے کے ناظم مولانا قاری املاک حسین چشتی صاحب اور مدرس مولانا قاری حیات قادری صاحب سے ملاقات کی۔دورانِ گفتگو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی وفلاحی کاموں سے متعلق آگاہ کیا نیز انھیں ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت دی جس پر قاری املاک حسین چشتی صاحب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزٹ کرنے کی رضا مندی کا ا ظہار کیا۔ (کانینٹ:رمضان رضا عطاری)


18 جون 2023ء کو دعوت ِاسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کےتحت راولپنڈی کے راجہ بازار کی شوز مارکیٹ میں تاجر حضرات  کے لئے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار اویس عطاری نے بیان کیا۔

دوران بیان صوبائی ذمہ دار نے شوز مارکیٹ کے تاجران کو ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر مارکیٹ کے ہول سیل ڈیلرز نے عید کے بعد مدنی قافلے میں سفر کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:محمد رضوان عطاری ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران راولپنڈی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی منصور رضاعطاری کے والد محترم 18 جون 2023ء کو قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے رکنِ شوریٰ حاجی منصور رضا عطاری کی امامت میں بعد نماز عصر سحر روڈباغبانپورہ لاہور میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، علمائے کرام، دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران، اہلِ علاقہ، مرحوم کے عزیز و اقارب اور عاشقان رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے زیر اہتمام 14 جون 2023ء کو حق نواز پارک ڈیرہ اسماعیل خان میں دستار فضیلت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی علمائے کرام ، سیاسی و سماجی شخصیات، میڈیا سے وابستہ افراد اور کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری اور کنز المدارس بورڈ تعلیمی امور کے نگران مفتی گل رضا عطاری مدنی نے سنتوں بھرےبیانات کئے۔

بیان کے بعد رکنِ شوریٰ اور مفتی گل رضا عطاری مدنی نے جامعۃ المدینہ ڈیرہ اسماعیل خان سے 230 فارغ التحصیل علمائے کرام کی دستار بندی کی اور عمامے شریف سجائے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام 16 جون 2023ء کو رائل نواب میرج ہال یزمان منڈی ڈسٹرکٹ بہاولپورمیں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیشنلز، سرکاری عہدیداران، بزنس مین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنا ہر کام سنت کے مطابق کرنے، دینی تعلیم حاصل کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام 16 جون 2023ء کو تاج محل رائل مارکی دبئی چوک بہاولپور سٹی میں شخصیات  اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ظہیر انور جپہ (D.Cبہاولپور)، غلام عباس (آپریٹر ایڈیشنلI.G )، D.P.Oآفس کمپلیٹ سیل کے انسپکٹر، پروفیسرز، ڈاکٹرز، میڈیکل کالج و یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس، تاجر اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ عاشقان رسول نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے ”معجزات مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سیرت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہونے کی ترغیب دلائی۔بیان کے بعد صلوۃ و سلام پڑھا گیا اور دعا پر اجتماع اپنے اختتام کو پہنچا۔


پنجاب کے شہر مری میں ہیمسن گروپ آف کمپنیزکےڈیلرز کے درمیان ہونے والے سالانہ میٹنگ کے دوران دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک کے تحت زیر اہتمام 12 جون 2023ء کو سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ہیمسن گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین، C.E.O، مارکیٹنگ ٹیم اور ڈیلرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے”تجارت کے اسلامی اصول“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے اندازِ تجارت کے حوالےسے بتایا۔ رکنِ شوریٰ نے شرکا کو شرعی اصول کے مطابق تجارت کرنے، اسلامی اصول پر عمل پیرا ہونے، اللہ پاک کے آخری نبی محمد عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت و سنت کے مطابق تجارت اور رزق حلال کمانے کا ذہن دیا۔ آخر میں صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا۔


دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 15 جون 2023ء کو شعبہ جامعۃ المدینہ کے زیر اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ کراچی کے اساتذہ / طلبہ براہِ راست جبکہ ملک و بیرون ملک کے اساتذۂ کرام و طلبہ / طالبات بذریعہ آڈیو/ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔

نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور امام غزالی رحمۃُ اللہِ علیہ کا قول نقل کرتے ہوئے فرمایا کہ جسم ایک سلطنت ہے اور اس کا بادشاہ دل ہےباقی سب اس کی رعایا ہے، حکم یہاں سے صادر ہورہا ہےکہ ہمیں کیا کرنا ہے، اگر دل و دماغ کی کیفیت دیکھنا چاہے یا اس کا امتحان لینا چاہےتو تنہائی ایک زبردست کمرۂ امتحان ہے۔نگران شوریٰ نے مزید فرمایا کہ ہم تنہائی میں ہوں یا سب کے سامنے حیا ہمیں ہر اس کام سے بچاتی جسے بُرا سمجھاجاتا ہو۔ہمیں اللہ پاک سے حیا طلب کرنی چاہیئے۔ بیان کے بعد صلوۃ و سلام پڑھا گیا اور دعا پر اجتماع کا اختتام ہوا۔


شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز  کے تحت 17جون 2023ء بروز ہفتہ فیضانِ مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ملتان ڈویژن کے تمام ناظمین جامعۃ المدینہ بوائز شریک ہوئے۔

مدنی مشورے میں محمد سادات عطاری نے 12دینی کاموں کو بڑھانے،اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالوں کو جمع کرنے کے بارے میں اسلامی بھائیوں کی تربیت کی نیز تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے اور طلبہ و اساتذہ کو 12دینی کام کرنے کے لئے تیار کرنے سمیت ان کو مختلف تنظیمی ذمہ داریاں دینے پر کلام ہوا۔(رپورٹ: قمر عطاری مجلس کارکردگی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


16جون 2023ء  بروز جمعہ ملتان میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے زمینداروں نے ملتان میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا دورہ کیا۔

جہاں نگران شعبہ عشر نے آنے والے مہمانوں کو مدنی مرکز میں موجود مختلف شعبہ جات(جامعۃُ المدینہ بوائز، دارالحدیث، فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز اور دارالافتاء اہل سنت )کا وزٹ کروایا۔

اس موقع پر زمینداروں کو ڈویژن ذمہ دارمحمد سادات عطاری نے تخلیق انسانی کا قرآنی مقصد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ بظاہر چھوٹے چھوٹے اعمال پر اللہ پاک اپنی رحمت سے کثیر ثواب عطا فرماتا ہے لہذا ہم اپنے شب وروز اللہ پاک اور اسکے فرامین کے مطابق گزارنے والے بنیں۔

علاوہ ازیں ڈویژن ذمہ دار نے شخصیات کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور انھیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کےلئے اپنی زمینوں کا عشر دینے کا ذہن بھی دیا جس پر انھوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: قمر عطاری مجلس کارکردگی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)