17 اور 18 جون کو فیضان مدینہ میں
ٹرانسپورٹرز کا اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے
دعوت
اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ کے زیر
اہتمام 17 اور 18جون 2023ء عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں بروز ہفتہ بعد
نماز ظہر تا بروز اتوار بعدِ نماز عصر سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے جس میں
پاکستان بھر سے ٹرانسپورٹ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول شریک ہوں گے۔
اجتماع
میں شرکت کرنے والے عاشقان رسول مدنی مذاکرے میں شریک ہوکر امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی
پھولوں سے فیض یاب ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ وقتاً فوقتاً اراکینِ شوریٰ و مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے
اسلامی بھائیوں کی شرعی و معاشرتی حوالے سے رہنمائی فرمائیں گے۔
تمام
ٹرانسپورٹرز سے اجتماع میں شرکت کرنے کی خصوصی درخواست ہے۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 4 جون 2023ء بروز اتوار عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کے
کاموں میں حصہ لینے اور شیطان کے شر سے اپنے نفس کو بھی بچانے کا ذہن دیا۔
ذمہ داران کی سیدو شریف، سوات میں حضرت عبد الغفور اخوند
کے مزار پر حاضری
عالمی سطح پر تبلیغِ دین کا کام کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سوات کے شہر سیدو شریف میں نگرانِ
شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی ذمہ داران کے ہمراہ دینی کاموں
میں مصروف ِ عمل ہیں۔
اسی دوران نگرانِ شعبہ مولانا مہروز عطاری مدنی
نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ حضرت عبد الغفور
اخوند رحمۃاللہ علیہ کے
مزار شریف پر حاضری دی اور
فاتحہ خوانی پڑھی۔( کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز کی برانچ فیضان مدینہ حیدرآباد میں مدنی مشورہ
2
جون 2023ء بروز جمعۃ المبارک دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی
برانچ فیضان مدینہ حیدرآباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شفٹ قادری کے تمام مدنی
عملے نے شرکت کی ۔
اس
مدنی مشورے میں ڈویژن ذمہ دار مولانا عابد حسین عطاری و برانچ ناظم مولانا عامر شاہ عطاری مدنی نے مدنی عملے کی تربیت و رہنمائی
کرتے ہوئے انہیں نظم و ضبط کی اہمیت و ضرورت سمجھائی نیز شفٹ میں بھرپور انداز میں
نظم وضبط قائم کرنے کا ذہن دیا اور مدنی عملے کے تعلیمی و انتظامی معاملات پر کئے
گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے ۔
دورانِ
گفتگو ڈویژن ذمہ دار نے شرکا کو دعوتِ
اسلامی کے لئے قربانی کی کھالیں جمع کرنے،
اجتماعی قربانی میں حصہ لینے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو حصہ دلوانے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انھوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔(رپورٹ:
محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
مولانا مہروز عطاری مدنی کا ننکانہ شہر کی مختلف
مارکیٹس کا دورہ، تاجران سے ملاقات
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ روز دینی کاموں کے سلسلے میں سوات میں موجود نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ
مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے مقامی ذمہ داران کے ہمراہ ننکانہ شہر کی مختلف مارکیٹس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے
تاجران سمیت دیگر عاشقانِ رسول سے ملاقات کی۔
فیضان
آن لائن اکیڈمی برانچ کلاتھ مارکیٹ میں ڈاکٹر
عزیر محمود ازہری صاحب کی تشریف آوری
1
جون 2023ء بروز جمعرات فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی برانچ کلاتھ مارکیٹ میں ڈاکٹر عزیر محمود ازہری
صاحب (حیدرآباد جامعہ رکن الاسلام کے مہتمم اعلیٰ ڈاکٹر
ابوالخیر محمد زبیر ازہری صاحب کے صاحبزادے) کی تشریف آوری
ہوئی۔
حیدرآباد ڈویژن کے ذمہ دارمولانا عابد حسین عطاری
مدنی نے عزیر
محمود ازہری صاحب کو برانچ کا وزٹ کروایا اور فیضان آن لائن اکیڈمی اور دعوت
اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
اس
موقع پر ڈاکٹر عزیر صاحب نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات پر اپنے خیالات کا اظہار فرمایا اور نیک خواہشات و
دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ:
محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
نیکی کی دعوت عام کرنے کے سلسلے میں پچھلے دنوں
سوات میں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے نگران مولانا مہروز
عطاری مدنی نے ذمہ داران کے ہمراہ مقامی سیاسی شخصیات سے ملاقات کی۔
مولانا مہروز عطاری مدنی نے شخصیات کو دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے عالمی سطح پر ہونے والی دینی و
فلاحی خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
بعدازاں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے نگرانِ مولانا
مہروز عطاری مدنی نے جامعہ نضرۃ العلوم سوات کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے اساتذۂ
کرام اور طلبۂ کرام کے درمیان سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا۔(
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت فیضانِ
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں یوم قفل مدینہ
اجتماع کا سلسلہ ہواجس میں صوبائی ذمہ دار
محمد بلال عطاری نے عاشقانِ رسول کو زبان کی حفاظت کرنے پر مدنی پھول دیئے اور امیر اہلسنت دامت برکاتہم
العالیہ
کا لکھا ہوا بہت ہی پیارا رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:
غلام شبیر عطاری شعبہ اصلاح اعمال لاہور ڈویژن،رپورٹ:رمضان رضا عطاری)
کبل، ضلع سوات میں نگرانِ اسلامی بھائیوں کی ایس
ایچ او شریف اللہ سے ملاقات
ضلع سوات، صوبہ خیبرپختونخوا میں واقع کبل(Kabal) میں دعوتِ اسلامی
کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی S.H.O شریف اللہ سے ملاقات ہوئی۔
قرآن
و سنت کی تعلیمات عام کرنےوالی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 4 جون 2023ء بروز اتوار عباسیہ ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں اجتماعی قربانی کورس کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقان
رسول اور ذمہ داران نے شرکت کی۔
دارالافتاء
اہل سنت کے مفتی بلال نیاز عطاری مدنی نے شرکائے کورس کو اجتماعی قربانی کے مقاصد ،مسائل ،اجتماعی قربانی کی بکنگ
اور اس کی وکالت کرنے کے بارے میں رہنمائی کی نیز جانور کی خریداری کب اور کیسے
کریں اور جانور کی خریداری سے قربانی تک
کے اخراجات کے انتظامات کے متعلق اسلامی بھائیوں کو شرعی احکامات سمجھائے۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری )
فیصل
آباد فیضان مدینہ میں شعبہ کفن دفن کے ذمہ داران
کا آن لائن مدنی مشورہ
فیصل
آباد فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں
شعبے کے متعلقہ رکن شوریٰ، نگران مجلس پاکستان ،
صوبائی ذمہ داران اور اوورسیز کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اس مدنی مشورے میں پاکستان بھر میں غسلِ
میت کورسز کروانے کے متعلق ذمہ داران کی
رہنمائی کی اور انھیں زیادہ سے زیادہ افراد کو یہ کورس کروانے کا ذہن د یا جس پر
انھوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:
عبدالخالق عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )
فیضانِ
مدینہ فیصل آباد سے شعبہ تعلیم کے ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشور
ہ ہوا جس میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مدرسۃُالمدینہ بالغان کے دینی کاموں میں اضافہ کرنے کے حوالے سے ذمہ
داران کی تربیت فرمائی۔
معلومات کے مطابق نگران پاکستان مشاورت نے شعبہ مدرسۃُالمدینہ بالغان کی موجودہ
کار کردگی ، اہداف ، مسائل اور تجاویز کے علاوہ دیگر مدنی پھولوں پر گفتگو کی اور اپنے قیمتی
مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )