شعبہ روحانی علاج دعوت اسلامی کے تحت
05مئی2025ء کو احمد رضا مسجد بلدیہ ٹاون
کراچی میں دعائے شفا اجتماع ہوا جس میں مقامی عاشقان رسول سمیت ڈسٹرکٹ ذمہ
دار عمران عطاری اور سٹی ذمہ دار محمد طارق عطاری نے بھی شرکت کی ۔
دعائے شفا اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی نے
حاضرین کے درمیان فکرآخرت اور ایمان کی سلامتی کے متعلق بیان فرمایا جبکہ دعائے
شفا اجتماع میں صلوۃ الحاجات ادا کی
گئی اور دعائے شفاء کا اہتمام ہوا نیز مریضوں کو تعویذاتِ عطاریہ اور اورادِ عطاریہ پیش کیے گئے اس موقع پر حاضرین کے درمیان امیرِ اہلسنت کا دم شدہ پانی دیا گیا اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو اوتاہ کا عمل اور استخارے کیے گئے۔( کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)
شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت5مئی2025ء کو لاہور
سٹی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور ٹاون ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار محمد رضا عطاری نے ماہ اپریل کی کارکردگی
جائزہ لیتے ہوئے حاضرین کو نیو اہداف دیئے جس پر ذمہ داران نے اپنی اچھی چھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)
شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 24اپریل2025ء کو
صوبائی ذمہ دار محمد رضا عطاری رحمان سٹی
فیروز والا میں قرآن محل کا وزٹ کیا اور مقامی ذمہ داران کا مشورہ کیا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی ۔
محمد رضا عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ
لیتے ہوئے ان میں مزید بہتری لانے کے لئے آئندہ کے اہداف بتائے جس پر انہوں نے
اچھی چھی نیتیں کیں۔صوبائی ذمہ داران نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ شعبہ تحفظِ
اوراقِ مقدسہ کے مقامی کارخانے کا وزٹ کیا ۔
معلومات کے مطابق رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ
مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی کی بھی آمد ہوئی رکن شوری نےکلام کرتے ہوئے
سابقہ اہداف کا جائزہ لیا اور نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کی حوصلہ
افزائی کرتے ہوئے آخر میں دعا کروائی جبکہ
اسلامی بھائیوں نے رکن شوری سے ملاقات کی۔( کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)
کنزالمدارس بورڈ میں نائب صدر کنزالمدارس بورڈ
قاری سلیم عطاری کی آمد اور میٹنگ
07مئی2025ء کو پنجاب کے شہر فیصل آباد میں
قائم کنزالمدارس بورڈ میں دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوری کے رکن ونائب صدر
کنزالمدارس بورڈ قاری سلیم عطاری کی آمد
ہوئی۔
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے رکن شوری قاری سلیم
عطاری کو کنزالمدارس بورڈ کا وزٹ کروایاجبکہ
رکن شوری وصدر کنزالمدارس بورڈ مولانا جنید
عطاری مدنی کی سربراہی میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی ۔
اس میٹنگ میں دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی
کے وائس چانسلر ڈاکٹر دانش عطاری،رجسٹرار دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر
جاوید اسلم باجوہ اور کنزالمدارس بورڈ کے ایچ او ڈیز بھی موجود تھے ۔
میٹنگ میں رکنِ شوریٰ و نائب صدر کنزالمدارس
بورڈ قاری سلیم عطاری نے اپنی کوالٹیز میں مزید نکھار لانے اور ڈیپارٹمنٹ میں مزید
ترقی کےلئے چند ضروری امور پر گفتگو کی۔(کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)
03مئی2025ء کوپنجاب کے شہر فیصل آباد میں
قائم دعوت اسلامی کے دینی بورڈ کنزالمدارس میں مجلس تاجران کے ذمہ دار محمد فہیم
عطاری کی دعوت پر شیخ عرفان (ہیڈ
آف پنجاب سیلانی ویلفیئر ) اوراسلم
میمن (کاروباری شخصیت) کی کنزالمدارس بورڈ آمد ہوئی۔
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو کنزالمدارس بورڈ میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا
اور ان کے ذریعے ہونے والی تعلیمی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی۔
اس موقع پر شخصیات کی رکنِ شوریٰ و صدر کنزالمدارس بورڈ مولانا حاجی محمد جنید عطاری
مدنی سے ملاقات ہوئی اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔(کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)
03 مئی کی شب مدنی مذاکرے کا سلسلہ ، امیرِ اہلِ سنت کے عاشقانِ رسول کو مدنی پھول
دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 03 مئی 2025ء
بمطابق 06 ذیقعدہ کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا
انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کے عاشقانِ رسول نے براہِ راست جبکہ بیرونِ شہر و بیرونِ
ملک کے اسلامی بھائیوں نے بذریعہ مدنی
چینل و انٹرنیٹ شرکت کی۔
مدنی مذاکرے کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قراٰن سے
کیا گیا جس کے بعد نعت خواں حضرات نے پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔
تلاوت و نعت کے بعد شیخِ طریقت،
امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر
قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول کو مدنی پھولوں
سے نوازا اور اُن کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے جن
میں سے بعض کا خلاصہ یہ ہے:
سوال:کیا حرام کام پر آخرت میں حساب ہے؟
جواب:حرام پر عذاب اور حلال پر حساب ہے ،آخرت میں ہر
نعمت کے بارے میں سوال ہو گا۔
سوال:اگر کسی کی دل آزاری کر دی اور بعد میں معافی مانگ لی مگر وہ دلی
طور پر راضی نہ ہو تو کیا کِیا جائے ؟
جواب:بعض لوگ بہت حُساس ہوتے ہیں دل سے جلد راضی نہیں
ہوتے تو ایسوں کے ساتھ حُسنِ سُلوک کرتے
رہیں، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بہتری آ
جائے گی، کہا جاتا ہے ہر دُکھ کی دوا وقت ہے مثلا ًکسی عزیز کا انتقال
ہو جائے تو اس کی جُدائی پر جو دُکھ ہوتاہے وہ وقت کے گزرنے کے ساتھ کم یا ختم ہو
جاتا ہے ۔
سوال:حج و عمرہ کے لئے اِحرام اور بیلٹ کیسا لینا چاہیئے ؟
جواب:بہترین اِ حرام لیا جائے، تولئے والا بہتر ہے ۔ بیلٹ ریگزین کا لینے کے بجائے نیلون کا جیب(Pocket) والا لینا اچھا ہے کہ یہ مضبوط ہوتا ہے ۔
سوال:عربی زبان کی کیا فضیلت ہے ؟
جواب:عربی سب
سے افضل زبان ہے ،یہ قرآنی زبان ہے ،نبیِ
کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی زبان ہے نیز جنّتیوں کی زبان بھی ہے ۔
سوال:نوالہ کیسا ہونا چاہیئے اورکھانے پینے میں مزید
کیااحتیاط کی جائے ؟
جواب:کھانے میں چھوٹے چھوٹے نوالے لینے چاہئیں
۔بڑا نوالہ درست انداز سے چبایا نہیں جا
سکے گا، ہاضم لعاب مکس(Mix) نہیں ہوسکے گا، کھچڑی بھی کھائیں تو اسے بھی اس انداز
سے کھائیں کہ اس میں ہاضم لعاب مکس ہو۔پانی کے گُھونٹ بھی بڑے بڑے نہیں بلکہ پانی چُوس کر پینا چاہیئے ۔ حدیث پاک میں ہے: چُوس
چُوس کر پیو، غٹ غٹ کرکے بڑے بڑے گھُونٹ
نہ لو کہ اس سے جگر کا مرض ہوتا ہے ۔(جامع
الصغیر،1/49،حدیث:710)جُوس اتنا
آہستہ پینا چاہیئے جتنی دیراس پھل کوچباکر
کھانے میں لگتی ہے۔کھانے پینے کی سنتوں اور آداب کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے لوگوں
کی ایک بڑی تعداد کے معدے تباہ ہو گئے ہیں ۔اللہ پاک نے
کھانے کے لئے جو نعمتیں عطا فرمائی ہیں انہیں نگلنے کے بجائے کھانا چاہیئے ۔پراٹھے اور تَلی ہوئی چیزیں (Fried Items) کھانے سے بچاجائے ۔
سوال:نبیِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
نے کتنے حج ادا فرمائے ہیں ؟
جواب:نبیِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
نے 3یا 3 سے زیادہ حج ادا فرمائے ہیں ،البتہ حج فرض ہونے کے بعد ایک ہی
حج فرمایا ہے جسے حجۃ الوداع کہا جاتا ہے اوریہ حج کی 3 قسموں (حجِ قران ،حج
تمتع اور حج اِفراد) میں سے پہلی قسم یعنی حجِ قِران تھا ۔
سوال:دعوت ِاسلامی کے شعبے تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں ؟
جواب:تحفظِ اوراق مقدسہ اُمّت پر دعوتِ اسلامی کا
احسان ہے بالخصوص وہ ممالک جہاں اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے لئے کوئی انتظام نہیں ۔اس شعبے میں اچھے خاصے اسلامی بھائی ہیں اور اس شعبے نے کافی ترقی کی ہے ۔
سوال:چُھری کانٹے اور چمچ سے کھانا کیسا؟
جواب:چُھری کانٹے اور چمچ سے کھانا سنت نہیں ۔ہاتھ سے
کھانا چاہیئے ، البتہ کوئی غذا ہاتھ سے نہ کھائی جا سکے تو اب ضرور تا ًچمچ
استعمال کر سکتے ہیں ۔3 اُنگلیوں سے کھانا انبیائے کرام علیہم السلام کا طریقہ ہے ۔
سوال:بنگلہ دیش میں 30 اپریل،2،1 مئی 2025ء کو ہونے
والے سُنّتوں بھرےاجتماع کے مناظردیکھ کر
امیرِاہلِ سنت مولانامحمد الیاس عطار قادِری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے کیا فرمایا؟
جواب:الحمدللہ!بہت زبردست اجتماع ہوا ۔تمام اسلامی بھائیوں بالخصوص رکنِ شوریٰ
عبدالمبین بھائی کو مبارک ہو۔ اب تھکن اُتارنے کے بجائے دِینی کام بڑھائیے۔ آپ کا
کام ختم نہیں بلکہ اب شروع ہوا ہے ۔جن
اسلامی بھائیوں نے اس اجتماع میں شرکت کی، ان پر انفرادی کوشش کریں ،انہیں نمازی
بنائیں ،دعوت ِاسلامی کے دِینی ماحول سے وابستہ کریں ۔قافلوں کا مسافر بنائیں اور نیک اعمال کا پابند بنانے کی کوشش
کریں ۔
سوال:خادمُ النبی کون سے صحابی ہیں ؟
جواب:حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ ۔آپ
فر ماتے ہیں : مجھے نبیِ کریم صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کی خدمتِ اقدس میں
10 سال رہنے کا شرف حاصل رہا۔ آپ صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم نے مجھے کبھی بھی
اُف تک نہیں فرمایا اور نہ کسی کام کے
کرنے میں یہ فرمایا کہ تُو نے یہ کام ایسے
کیوں کیا؟ اور کبھی کسی کام کے نہ کرنے پر یہ نہ فرمایا کہ تُونے یہ کام کیوں نہیں
کیا؟۔(صحیح البخاری ،حدیث :3561)
سوال:سوشل میڈیا کی ایک تحریر میں لکھا تھا :شوگر کی
بیماری میٹھا کھانے سے ہوتی ہے ،میٹھا بولنے سے نہیں ،اس پرآپ کیا فرماتے ہیں :
جواب:بات تو بہت مناسب ہے ۔ شوگر کے سبھی مریض میٹھا کھانے سے پرہیز کریں ضروری نہیں مگر میٹھا بولنے سے بہت
پرہیزی ہے ۔بعضوں کی عادت ہی تیکھا بولنے کی ہوتی ہے جسے جارحانہ انداز کہتے ہیں ۔جھاڑ کر ،کرخت لہجے میں
ہر چھوٹے بڑے سے بات کی جاتی ہے
۔عموما ًگھروں میں یہ ماحول ہوتاہے ،
دکانوں میں سیٹھ ملازم کے ساتھ اس طرح کا انداز اپناتا ہے ۔ملازم کو بھی شفقت،محبت اور پیارکی ضرورت ہوتی ہے ۔میٹھا بولنے سے اتنی پرہیزی بھی کیا! جس سے ہم کڑوے اور
بداخلاق مشہور ہو جائیں ۔اللہ پاک کی قسم! بداخلاقی کی بیماری، شوگر کی بیماری
سے خطرناک ہے۔شوگر کی بیماری میں اللہ کی رضا کے لئے صبر کیا جائے تو ہمیں جنت میں
داخلہ نصیب ہوسکتاہے مگربداخلاقی کی بیماری ہمیں جنت میں نہیں لے جا سکتی ۔بداخلاقی
کی بیماری کا علاج کرنا چاہیئے۔ جتنا اخلاق عمدہ ہوگا ،مٹھاس زیادہ ہو گی لوگ اُتنا
ہی آپ کے قریب آئیں گے ۔جو دِین کا کام کرتے ہیں ،امامت و خطابت کرتے ہیں، انہیں تو میٹھے اخلاق کی بہت ضرورت ہے۔ انہیں چاہیئے کہ میٹھے اخلاق کی ڈَلی
بن جائیں۔ شہد بن جائیں، مکھیوں کا چھتا نہ بنیں ۔لوگ آپ پر واری واری ہو جائیں گے
۔آپ مسجد بھر دیں گے ، بعض دفعہ ایک شخص مسجد کو نمازیوں سے بھر دیتا ہے ۔میٹھے
بول وہ کام کر دیتے ہیں جو دنیا کی کوئی
طاقت نہیں کر سکتی ۔سونے کی اینٹ کسی کو
مار کر سر پھاڑ دیں گے تو وہ متاثر نہیں ہو
گا اور گناہ نہیں چھوڑے گا ۔میٹھا بولیں
گے تو وہ گناہ چھوڑ دے گا۔
سوال:گلے میں درد اور کھانسی کا علاج ارشاد فرمائیے ۔
جواب:گلےمیں درد اور کھانسی ہو تو: ایک چائے کی چمچ (TEA SPOON) ادرک (GINGER) کے رس میں اتناہی شہد (HONEY)ملا کر سوتے وقت پی
لیجئے اور بغیر کلی وغیرہ کئے سو جایئے اور مسلسل تین دن تک یہ عمل کیجئے ان شاء اللہ الکریم شفا حاصل ہوگی۔
مشورہ:
اگر چار مُنَقّٰی ( DRIED RAISINS یعنی بڑے خشک انگور ) بھی
بیج نکال کر کھا لیں تو فائدہ بڑھ جائے گا۔ ان شاء اللہ الکریم
تاکید : 5
سال سے لیکر 10 سال تک کے بچے کو یہ سب آدھا، 5 سال سے چھوٹے بچے کو چوتھائی اور
بہت چھوٹے بچے کو آٹھواں حصہ استعمال کروائیے ۔
نوٹ : تین
دن میں فائدہ نہ ہو تو حسب ضرورت دن بڑھا دیجئے۔
سہولت: یہ نسخہ ہر موسم میں استعمال کیا جا سکتا ہے (ہر علاج اپنے طبیب کے مشورے سے کیجئے)۔
سوال:اِس ہفتے کارِسالہ ” انبیائے کرام کے بارے میں
25 سوال جواب “ پڑھنے یا سُننے والوں
کوخلیفۂ امیر اہل سنت مدظلہ العالی نے کیا دُعا دی ؟
دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں علمِ دین عام کرنے،
لوگوں کو قراٰن و حدیث کی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور اسلام کے پیغام کو پھیلانے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہےجس کے تحت ملک و بیرونِ ملک میں بھرپور انداز
سے دینی کام کیا جارہا ہے۔
مارچ 2025ء کی کارکردگی کے مطابق پاکستان بھر
میں اسلامی بہنوں کے درمیان جو دینی کام ہوئے اُن کی تفصیل درج ذیل ہے:
٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:1 لاکھ 23 ہزار 777 (1, 23, 777)۔
٭روزانہ امیرِ اہلِ سنت کا بیان / مدنی مذاکرہ
سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 27 ہزار 698 (1, 27, 698)۔
٭بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے
مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:12 ہزار 964 (12, 964)۔
٭ان مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 11 ہزار 335 (1, 11,
335)۔
٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات
کی تعداد:11 ہزار 261 (11, 261)۔
٭ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:4 لاکھ 26 ہزار 786 (4, 26,
786)۔
٭علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد:28 ہزار 967 (28, 967)۔
٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:7 لاکھ 42 ہزار 597 (7, 42, 597)۔
٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے
رسائل کی تعداد:1 لاکھ 11 ہزار 834 (1, 11,
834)۔
٭اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے کورسز کی
تعداد:8 ہزار 774 (8, 774)۔
٭ان کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:1 لاکھ 19 ہزار 64 (1, 19,
064)۔
عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 18
اپریل 2025ء کو میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں کینبرا نگران سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت
ہوئی۔
دورانِ میٹنگ میں دینی کاموں پر کلام کرتے ہوئے
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کارکردگی شیڈول بنانے اور دینی کاموں میں وقت دینے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔
اسی طرح کارکردگی شیڈول اور کارکردگی فارم
سمجھانے کے بارے میں بھی مشاورت ہوئی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش
کی۔
18 اپریل 2025ء کو عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نیوزی لینڈ نگران سمیت دیگر ذمہ
داران نے شرکت کی۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف دینی
کاموں کے متعلق کلام کیا اور نیوزی لینڈ میں فیضانِ مدینہ کے لئے نئی جگہ لینے نیز اسلامی بہنوں کے دینی کام شروع کروانے پر مشاورت کی۔
16 اپریل 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ملک
سطح اور سڈنی کی ذیلی سطح کی ذمہ داران کا
مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے
دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 15 اپریل 2025ء کو ایک مدنی مشورہ منعقد ہوا جس
میں پرتھ نگران سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں ذمہ دار
اسلامی بہن نے رسالہ مطالعہ کارکردگی بڑھانے کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے فیضانِ
تلاوت کلاس کی اسٹوڈنٹس پر انفرادی کوشش کرنے اور نیکی کی دعوت کے ذریعے دیگر دینی
کام کرنے کا ذہن دیا۔
علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہن نے مختلف نکات پر
اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک میں ہونے والے
دینی کاموں کے سلسلے میں 14 اپریل 2025ء کو مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں
ایڈیلیڈ کاؤنسل نگران سمیت دیگر ذمہ دار
اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف امور پر
مشاورت کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭ڈیلی کلاسز اور سیکھنے سکھانے کے حلقے شروع
کروانا٭مدرسۃالمدینہ بالغات کی کلاسز لگانا٭اپنی معاون تیار کرنا٭مدنی مذاکرہ و
ہفتہ وار رسالہ کارکردگی بڑھانا٭ملک مشاورت اسلامی بہنوں کے سفری شیڈول پر ٹریننگ
سیشن کروانا٭مختلف کمیونٹی میں دینی کام بڑھانا۔
Dawateislami