24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ اوراق مقدسہ کے
تحت شجاع آباد کے چک ار ایس میں قران محل کا افتتاح کیا گیا جس میں شجاع آباد سے
تعلق رکھنے والی شخصیات اور قران محل میں معاونت کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
ڈسٹرکٹ
نگران عقیل عطاری نے افتتاح کے اس موقع پر
شرکا میں قران محل کے خصوصیات کے حوالے سے بتایا اور دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کا کام کرنے کا طریقہ کار سے
آگاہ کیا ۔
ڈسٹرکٹ
نگران نے مدنی چینل کو تاثرات دیئے اس موقع پر موجود شرکا نے بھی مدنی چینل کو
اپنے تاثرات دیئے اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کو سراہا۔ آخر میں ڈسٹرکٹ
نگران سمیت اس موقع پر موجود متعلقہ سنی علماء
اور امام صاحبان نے دعا کروائی۔(رپورٹ:حافظ
نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)